محفلین کی کہانی۔۔۔۔ تصویروں کی زبانی

زلفی شاہ

لائبریرین
کمال اور جمال تو میرے دو ماموؤں کا نام ہے، آپ کو کیسے پتہ چلا کہ میرا کمال اور جمال دونوں سے تعلق ہے ۔ ہاہاہا
تعلق بڑھانے کے پہلوؤں پر غور نے اس تعلق کو تعلق داری سے لا تعلق کر کے میری سوچوں کے زاویے سے تعلق قائم کر دیا۔
 
اوہ میرے خدا،
مقدس کو میری وہ تصوير كہاں سے ملى جو ميں نے كبھی بنوائى نہيں؟
نور سس میرے لیے بھی دعا کیا کریں ناں​

جی میری دعائیں حاضر ہیں مقدس، مجھ گنہگار سے اتنا حسن ظن؟:shock: شرمندہ شرمندہ۔۔اور آپ نے بھی كرنى ہے دعا ميرے ليے۔
ایک ڈسکلیمر، میں نے یہ والا سبز رنگ نہیں پہنا کبھی : ( اور تسبیح یا ورد انگلیوں کی پوروں پر ۔ہمارے حبيب حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم نے خاص طور پر خواتين امت كو مخاطب كر كے وصيت كى تھی كہ " تم اپنی انگلیوں کے ساتھ تسبیح شمار کیا کرو کیونکہ روز محشران سے گواہی مانگی جائے گی ۔"

Photo-of-Muslim-Baby-girl-praying.jpg

نور سس میرے لیے بھی دعا کیا کریں ناں​
 

یوسف-2

محفلین
تعلق بڑھانے کے پہلوؤں پر غور نے اس تعلق کو تعلق داری سے لا تعلق کر کے میری سوچوں کے زاویے سے تعلق قائم کر دیا۔
ہائیں یہ کیا! ذرا زبان کو بریک لگائیں۔ شانتی بھائی شانتی۔ ارمان ارمان سے ایک ایک لفظ بولیں، جب تک میں ایک دو لغت لے آؤں، تاکہ آپ کے ارشاداتِ عالیہ کے سمجھنے میں مدد لے سکوں
 

مقدس

لائبریرین
اس دھاگے کی بہت ہی خوبصورت بات یہ ہے کہ اس میں ہتک آمیزی اور چڑائے جانے والا لہجہ نہیں ہے۔ طنز اور مزاح کے درمیان کا لطیف سا پردہ پوری سادگی اور خوش اسلوبی سے برتا گیا ہے۔ ہر پیغام ہمیں گدگداتا ہے اور معمول کی شخصیت کا کوئی نہ کوئی پہلو اجاگر کرتا ہے لیکن اس طرح کے کسی کو بھی برا نہ لگے۔ نیز یہ کہ بچوں کی تصاویر کا انتخاب کر کے اس میں معصومیت کا عنصر بنیادی جزو کے طور پر شامل کر دیا ہے۔ :) :) :)

بہت خوب مقدس بٹیا رانی۔ سعود بھیا اپنی دلاری بہن کے حسن انتخاب اور سبھی کو اپنا گرویدہ بنا لینے والے ان کے مزاج کو سلام کرتے ہیں۔ بے حد خوش رہیں ننھی پری اور اپنے اطراف ہمیشہ خوشیاں بکھیرتی رہیں۔ :)

تھینک یو سو مچ سعود بھیا
آپ نے واقعی میں میری سوچ پڑھ لی :)
 

مقدس

لائبریرین
اگر یہ وہی سازش ہے جس میں مقدس بٹیا رانی نے fahim کو بھی ملوث بتایا تھا تو ہم فہیم بھائی کو بھی ان کے حسن انتخاب کی داد دیتے ہیں۔ :) :) :)
بالکل بھیا، سازش میں نے کی لیکن اس سازش کو کامیاب بنانے کے لیے فہیم بھیا نے میری بےحد مدد کی
تھینک یو فہیم بھیااا
 

مقدس

لائبریرین
ہاہاہا ۔۔۔ بھئی بہت خوب ، زبردست ! :) :) :)
حیران کر دیا۔ اتنی دلچسپ تصاویر اور کیپشن کا ذخیرہ کیسے اکھٹا کیا۔ کچھ اس کی روداد بھی ہوجائے۔ :) :) :)

تھینک یو عثمان بھیااا۔۔ یہ بس محفل سے اتنا پیار ہے کہ سب کو اتنا جاننے لگ گئی ہوں میں :)

میں تو حیران ہوں کہ اگر آپ نیٹ پر بیٹھے لوگوں کی اتنی بہترین مزاج شناسی کر سکتیں ہیں تو حقیقی زندگی میں تو کیا ہی صلاحیت ہوگی۔ :) :)

:):):):)
 

مقدس

لائبریرین
اس دهاگے سے بهت مزه آيا ۔۔۔ بے حد خوشي هوئي ۔۔۔ ميں بهي تصوير لگا ليتا ۔۔ ليكن ابن سعيد اور شمشاد بهائي نے مجهے اتنا ڈريا هے كه دهاگے ميں پوسٹ كرنے سے پهلے هزار با ر سوچتا هو ۔۔۔ ها ها ها ها ها ها :) :):):):):):):):):)
بہت شکریہ بھائی :)
 

مقدس

لائبریرین
انتہائی خوبصورت کاوش ہے اور کردارنگاری کا تو جواب ہی نہیں ۔ مجھے تو یقین ہی نہیں ہوتا کہ ہماری اتنی معصوم سی بہنا نے کیسے یہاں کے اراکین کے بارے میں صحیح صحیح اندازے لگائے ہیں ۔ مثلاً عثمان کے بارے یہ خیال کیسے پیدا ہوا کہ موصوف کوئی بھی دھاگہ کھولنے سے بھاگتے ہیں ۔ اس کے لیئے تو انتہائی اعلیٰ قسم کی جاسوسی کی ضرورت ہے ۔ مجھے لگتا ہے اس کے پیچھے کسی " جاسوس" کا بھی ہاتھ موجود ہے ۔ بس اللہ کرے کوئی غیر ملکی ہاتھ نہ ہو ۔ ;)

تھینک یو ظفری بھیاا۔۔ ویسے مجھے یقین نہیں تھا کہ سارے اندازے درست ہوں گے۔۔عثمان بھائی کے ایک عدد اسٹیٹس پہ ہونے والی باتوں سے مجھے پتا چلی یہ بات اور ایسے ہی آپ کے حسینوں کے خطوط والے تھریڈ سے
مزے کی بات بتاؤں میں نے فہیم بھیا سے کہا کہ مجھے ایک بےبی کی پک چاہیے جس کے آگے پیچھے بہت سارے خط یا پیپرز پڑھے ہوں تو اتنا ڈھونڈنے کے باوجود پک نہیں ملی
ہی ہی ہی ہی
لیکن مجھے بس ایسی والی ہی چاہیے تھی تو فہیم بھیا نے مختلف پکس کو جوڑ کر مجھے یہ آپ والی پک بنا دی :)
 
Top