مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک

فاتح

لائبریرین
اجی حضرت ، 'ڈیڑھ اینٹ کی مسجد' تو سنا تھا اڑھائی دن کا عشق بھی خوب رہے گا۔ :)
ہم نے تو محبت کی یہی تعریف سیکھی ہے اک عمر گنوا کر کہ اڑھائی دن سے بڑھنے نہ پائے۔ اڑھائی دن کے بعد گلے سے اتار کر پھینک دیجیے ورنہ آپ خود چغل کر تھوک دیے جائیں گے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
یہ شغلِ استفسار آپ ہی کا شعار ہے ہمیں اس سے عار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شائد ان حروف کے درمیان کیا اشارہ ہے میں سجھ رہی ہوں کچھ باتیں اخلاقیات کے زمرے میں آتی ہیں استفسار کے نہیں .
 
فاتح

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شائد ان حروف کے درمیان کیا اشارہ ہے میں سجھ رہی ہوں کچھ باتیں اخلاقیات کے زمرے میں آتی ہیں استفسار کے نہیں .
NO OFFENSE ہم نے محض قافیہ پیمائی کی تھی۔ مقصود کسی خاص واقعہ یا شے کی جانب اشارا ہر گز نہ تھا۔
لیکن بہرحال یہ ناچیز اخلاقیات سے بھی عاری ہے یا شاید ہو چکا ہے کہ اس شے کے بھی معیار بدلتے رہتے ہیں نظریۂ ضرورت کے تحت لہٰذا یہ بھی "غیر معیاری" ٹھہری۔
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
None Taken لیکن یہ سب جو غیر معیاری ٹھہرایا جا رہا ہے وہ کس کے میعار پر پرکھا جا رہا ہے ؟
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ
لیکن یہ سب جو غیر معیاری ٹھہرایا جا رہا ہے وہ کس کے میعار پر پرکھا جا رہا ہے ؟
اس سطر کو بغور پڑھیے اور واوین میں دیے گئے لفظ کے معانی تلاش کیجیے:
یہ ناچیز اخلاقیات سے بھی عاری ہے یا شاید ہو چکا ہے کہ اس شے کے بھی معیار بدلتے رہتے ہیں نظریۂ ضرورت کے تحت لہٰذا یہ بھی "غیر معیاری" ٹھہری۔
چونکہ نظریۂ ضرورت کے تحت اخلاقیات کے معیار تبدیل ہو جاتے ہیں لہٰذا اس شے کا کوئی متفق علیہ معیار نہیں سو یہ غیر معیاری یعنی بغیر معیار کے قرار پائی۔
 
یہ میرا کھولا ہوا ہے دھاگا ہے کوئی مسجد یا مصلےٰ نہیں۔ اللہ سے دعا ہی مانگنی ہے تو اس کے لیے اردو ویب محفل کے دھاگے کی ضرورت نہیں، وہ یوں بھی سن لیتا ہے۔
اگر آپ کو اظہارِ رائے سے اتنی ہی نفرت ہے تو داگے کو کھول کر اسے مقفل کر دینا تھا۔میرے تو جو جی میں آئیگا میں بولوں گا۔
 
پہلے لکھا ہے میں بارہ محبتیں کر چکا ہوں اور آگے لکھا ہے حیاتِ طیبہ واہ کیا حسین امتزاج ہے۔بے شک اس ہم حیاتِ طیبہ ہی کہیں گے۔
 
مغزل

محفلین
فاتح الدین بشیر محمود بھائی ۔۔۔۔۔۔ ناطقہ سر بہ گریباں ہے ۔۔۔ خدا ہمیشگی عطا کرے ۔۔۔
دل کی گہرائیوں سے دعائیں۔۔۔ میری اور غزل ( غ۔ن۔غ )کی طرف سے ۔۔
مجھے تو لفظ ہی نہیں مل رہے ۔۔ آپ کی بہنا ہی آکر آپ کو دلاسہ دے سکے گی۔۔
غزل ۔۔ جلدی آؤ ذرا۔۔ یہ فاتح بھائی کو مفتوح بنانے کا کوئی فارمولا بتاؤ۔۔
 
غ۔ن۔غ

محفلین
وقت اور حالات انسان میں بہت تبدیلیاں لاتے ہیں ، اچھی بھی اور ناخوشگوار بھی
انسان چاہے جتنے بھی مضبوط اعصاب کا مالک ہو اس کا حوصلہ اور برداشت بالآخر جواب دے جاتے ہیں
خدا نہ کرے کہ میرے فاتح بھیا کو پھر سے ایسی غزل لکھنی پڑے
اب تو خدا سے دعا ہے کہ فاتح بھائی کے ہر زخم کے لیے وقت ایسا مرہم نبے کہ وہ اپنے سارے پرانے زخموں کا درد
بھول جائیں اور ہمیں ان کے قلم سے پیار بھرے اور خوشیاں بکھیرتے ہوئے نغمے پڑھنے کو ملیں آمین
 
آمین ثم آمین ۔۔ ہاں غزل ( غ۔ن۔غ ) ٹھیک کہا ہے تم نے ۔۔ وقت ہر زخم کو بھر دیتا ہے ۔۔:angel:
فاتح بھائی مجھ غریب کی تو آپ سنتے نہیں ہیں ۔۔ کم از کم اب تو سن لیں ۔۔۔ ایک شعر یاد آگیا فاتح بھائی۔۔
عشق وہ کارِ مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے
ایک لمحہ بھی پس انداز نہیں کرسکتے ۔۔
رئیس فروغؔ
 
صائمہ شاہ

محفلین
ہم نے تو محبت کی یہی تعریف سیکھی ہے اک عمر گنوا کر کہ اڑھائی دن سے بڑھنے نہ پائے۔ اڑھائی دن کے بعد گلے سے اتار کر پھینک دیجیے ورنہ آپ خود چغل کر تھوک دیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے کس مکتب سے رجوع کیا تھا یہ تو ان کی نا اہلی ہے کہ آپ ناکام رہے بہر حال گرتے ہیں شہ سوار ہی میدان جنگ میں ابھی اٹھارہ محاذ سر کرنے ہیں آپ کو انکا سوچیے۔
 
فاتح

لائبریرین
Another detailed explanation required as I don't understand persian.
یہ فارسی کا ایک مشہور ضرب المثل مصرع ہے جو من و عن اردو میں بھی مستعمل ہے:
زبانِ یارِ من ترکی و من ترکی نمی دانم
ترجمہ: میرے دوست کی زبان ترکی اور میں ترکی جانتا نہیں
آپ کے انگریزی لکھنے پر یہ کہنا چاہا تھا کہ مجھے انگریزی نہیں آتی لہٰذا اردو میں بات کریں
 
فاتح

لائبریرین
فاتح الدین بشیر محمود بھائی ۔۔۔ ۔۔۔ ناطقہ سر بہ گریباں ہے ۔۔۔ خدا ہمیشگی عطا کرے ۔۔۔
دل کی گہرائیوں سے دعائیں۔۔۔ میری اور غزل ( غ۔ن۔غ )کی طرف سے ۔۔
مجھے تو لفظ ہی نہیں مل رہے ۔۔ آپ کی بہنا ہی آکر آپ کو دلاسہ دے سکے گی۔۔
غزل ۔۔ جلدی آؤ ذرا۔۔ یہ فاتح بھائی کو مفتوح بنانے کا کوئی فارمولا بتاؤ۔۔
غزالاں تم تو واقف ہو۔۔۔
اللہ آپ دونوں کو سدا خوش رکھے۔ آمین
 
Top