گوگل رومن اردو سے تحریری ٹرانسلٹریشن

فاتح

لائبریرین
جی ہاں! یہی تو "رَولا" ہے سارا کہ "ٹائپ" کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔ کیا جاتا تھا ان کا جو "پیسٹ" کرنے کی سہولت بھی مہیا کر دیتے۔
براہِ کرم ضرور دیکھیے کہ اس اے پی آئی کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مجھ سمیت بہتیروں پر احسان ہو گا۔
 
فاتح

لائبریرین
ویسے مجھے کوئی خاص امید تو نہیں کہ اے پی آئی کے ذریعے بھی کچھ کیا جا سکے کہ۔۔۔

8. Will transliteration work even without internet connectivity?

Transliteration requires a live internet connection, as all the transliteration is done on Google's servers and sent back to your browser while you continue typing. If you see a message saying that the transliteration service is unavailable, check your internet connection.
:(
 
فاتح

لائبریرین
فاتح آپ کی فرمائش نوٹ کر لی گئی ہے :)

بہت شکریہ جناب۔ اب کچھ امید بندھی ہے کہ نبیل صاحب کو مہمیز کرنے کے لیے سات سمندر پار سے آپ جیسا نامور بھی میدان میں کود پڑا ہے تو اس کمک کے میسر آنے پر یقیناً کچھ نہ کچھ ہو کر ہی رہے گا۔:grin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
ویسے مجھے کوئی خاص امید تو نہیں کہ اے پی آئی کے ذریعے بھی کچھ کیا جا سکے کہ۔۔۔

8. Will transliteration work even without internet connectivity?

Transliteration requires a live internet connection, as all the transliteration is done on Google's servers and sent back to your browser while you continue typing. If you see a message saying that the transliteration service is unavailable, check your internet connection.
:(

فاتح، آج کل نیٹ ورک کمپیوٹنگ کا زمانہ ہے، اس لیے کسی سروس سے استفادے کے لیے نیٹ ورک connectivity کی شرط زیادہ بری بھی نہیں ہے۔ میں نے گوگل ٹرانسلٹریشن کا جائزہ لیا ہے اور اس میں لو لیول اے پی آئی کے ذریعے پیسٹ کردہ متن کو بھی ٹرانسلٹریٹ کرنا ممکن نظر آتا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس کا کوئی پروٹوٹائپ بنا کر جلد فراہم کر دوں۔

یہ ٹرانسلٹریشن سے نہ جانے کیوں لتریشن کا خیال آ جاتا ہے۔ :confused:
 
ابوشامل

محفلین

ہاہاہاہاہا ------- "لتریشن" !!!!!
 
:laughing:
آپ کا امید و روح افزا کلام پڑھ کر طراوت کا احساس ہو رہا ہے۔ اللہ آپ کی زبان اور کی بورڈ مبارک کرے۔ گھی شکر کا محاورہ اس لیے نہیں لکھا کہ اس سے کی بورڈ خراب ہونے کا خدشہ تھا جس سے ہمارے ارمانوں پر اوس پڑ جاتی۔
نیٹ ورک کنیکٹوٹی کا جملہ تو کاپی پیسٹ سے آ گیا تھا لیکن میں آپ کی توجہ صرف سرخ کردہ جملے کی جانب مبذول کروا رہا تھا جو مجھے خطرے کی گھنٹی لگ رہا تھا کہ شاید جاوا کی native کلائینٹ سائیڈ پروگرامنگ کے بر عکس انہوں نے تمام کوڈ سرور پر ہی رکھا ہے اور وہیں پروسیسنگ کے مرحلے سے گزرتا ہے۔:confused:
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ فرخ، اتنی اہم خبر پوسٹ کرنے کا۔ یہ ایک نہایت اہم پیشرفت ہے۔ اس کے بارے میں جلد ہی علیحدہ سے ایک تفصیلی پوسٹ کرتا ہوں۔
 
Top