مہوش علی
لائبریرین
پنجابی۔سندھی کی لڑائی کا ذکر کل دوپہر سب سے پہلے شیخ رشید کی زبانی دنیا نیوز پر سنا۔ اس کے بعد اے این پی کے زاہد خان اور اس کے بعد فضل الرحمن کے بیانات۔ آخر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تو حد ہی کردی۔
۔ میں نے شہباز شریف کی تقریر بذات خود سنی ہے اور مجھے اسکے تعصبی پیغام دینے کی غلطی میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ وہ پنجاب کارڈ اپنے مقاصد کے لیے کھیل رہا تھا۔
۔ میں نے رحمان ملک کو تفصیلا سنا ہے اور وہ اسی پنجاب کارڈ کھیلے جانے کا خوف ظاہر کر رہا تھا۔
۔ میں نے مولانا فضل الرحمان کو سنا ہے جو پنجاب کارڈ کھیلے جانے کی سافٹ انداز میں مذمت کر رہے تھے۔
۔ میں نے صحافی کو سنا ہے کہ پنجاب کارڈ کے استعمال پر مذمت کر رہا تھا۔
۔ اور عمار کے کہنے پر یاد آیا کہ میں نے اے این پی کے ایک ممبر [جس کا نام مجھے پتا نہیں] کو سنا ہے جو کہ پنجاب کارڈ کے استعمال کا ذکر کر رہا تھا [آج ٹی وی پر]
۔ اور اب عمار کہہ رہے ہیں کہ اے این پی کے زاہد خان اس پنجاب کارڈ کھیلے جانے پر مذمت کر رہے تھے۔
۔ اور مزید یہ کہ شیخ رشید اس بات پر گرفت کر رہا ہے۔
اتنی گواہیاں ہو گئیں ہیں مگر اوپر میرے خلاف اتنے لکھنے والے موجود ہیں جو ابھی تک صرف میرے خلاف الزامات ہی اس تھریڈ میں لائے ہیں اور دلیل ایک بھی نہیں لائے اور متحدہ کے خلاف تو پہلی آواز لگتے ہیں ساتھ مل کر دھائیاں مچانا شروع ہو گئے تھے، مگر یہاں اتنی گواہیاں جمع ہو گئیں مگر مجال ہے جو میرے خلاف الزامات لگانے کے علاوہ لیگی رہنماووں کی متحدہ کی طرح کوئی مذمت کی ہو۔
اور کہا تو یہ کہا کہ:
1۔ مجھے ان تقریروں اور نعروں کی سمجھ نہیں آئی۔ تو یہ عقلمند اپنی عقلمندی اپنے پاس رکھتے تو کتنا اچھا تھا اور دوسروں کو دلائل دینے کی بجائے یہ الزام دینے سے باز رہتے کہ "یہ ناسمجھدار لوگ کیا سمجھیں جو ہم پیر مظہر الحق کو دیکھ کر سمجھے۔
2۔ متحدہ کو برے برے ناموں سے پکارنا حلال ہے کیونکہ انہوں نے "ماضی" میں بھاگ پنجابی بھاگ کا نعرہ لگایا تھا۔ تو انہیں وہ چیز یاد نہ آئی جب یہ متحدہ نہیں بلکہ اہل کراچی کی دہائی تھی کہ پبجابیوں نے اور انہیں اُنکے حقوق سے محروم رکھا ہے اور پنجابی پولیس نے اور پنجابی فوج نے کئی ہزار مہاجروں کو آپریشن کے دوران ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔
کون صحیح کون غلط، ہمیں یہ فیصلہ نہیں کرنا ہے، مگر کیوں اپنے آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں جب یہ الزام صرف متحدہ پر لگا رہے ہیں اور اس بات سے اندھے ہیں کہ یہی نعرے اور یہی الزامات مشرقی بنگال میں لگے تھے اور بھاگ پنجابی بھاگ کے نعرے ادھر بھی لگے تھے۔ اور آنکھیں پھر بند جب سندھی اور بلوچی بھی پنجابی مظالم کے نعرے لگا رہے ہوتے ہیں۔
میں کہتی ہوں مہاجر، بنگالی، سندھی، بلوچی، ۔۔۔ یہ سب غلط ہو سکتے ہیں اور اہل پنجاب معصوم ہو سکتے ہیں، مگر یہ مسائل موجود تھے اور موجود ہیں، مگر "آج" پھر جب غلطی پنجاب میں لیگی رہنماوؤں نے کی تو پھر آپ اس "ماضی" کو لیکر کر الزامات کی پوٹلی کھول لیں تو آپ اس سے کیا حاصل کر پائیں گے؟
اور چاہے متحدہ نے جتنی غلطیاں کی ہوں، مگر پھر بھی برے برے نام دینے کی اپنی غلطی کو مان لینا ہی دانشمندی ہے اور اس معاملے میں آپ کوئی لنگڑا لولا عذر پیش کر لیں، مگر آپ کو اپنے گریبان میں پاک اور دیگر برے ناموں کو نہیں بھولنا چاہیے۔