14 اگست یوم آزادی پاکستان

شمشاد

لائبریرین
14 اگست کی آمد آمد ہے

کیا ایسا ممکن ہے کہ اس موقع کی مناسبت سے کوئی ہلکا پھلکا کوئیز شروع کیا جائے اور چند ایک چھوٹے موٹے مضامین پوسٹ کیئے جائیں۔

آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔
 

خرم

محفلین
ایک سوال کا جواب تو آج تک دیا نہ کسی نے یہ کوئز میں کون آئے گا؟ میرا مطلب ہے اگر کوئز پاکستان سے متعلق ہوا تو۔ وگرنہ ایشوریا، افغانستان، اسامہ وغیرہ سے متعلق ہو تو بہت دھوم مچے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی آپ کی چھٹیاں کب ختم ہو رہی ہیں؟
دیکھیں محفل میں ایک محسن بھائی ہیں جن سے میں مذاق کر لیتا ہوں اور ایک آپ ہیں۔

ماوراء کب تک بن جائے گا تمہارا کوئیز؟
 

خرم

محفلین
بھیا چھٹیاں تو شروع ہی نہیں ہوئیں تو ختم کیا ہوتیں؟ کام کے دوران جب فراغت ہوتی ہے تو چکر لگا لیتے ہیں۔ آپ کا دم غنیمت ہے وگرنہ بعض اوقات تو احباب ایسی دور کی کوڑی لاتے ہیں کہ جی جل کر کباب ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا مت سوچا کریں۔ دنیا میں ہر قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ اب کیا ان کی وجہ سے دنیا ہی چھوڑ دیں؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
14 اگست کی آمد آمد ہے

کیا ایسا ممکن ہے کہ اس موقع کی مناسبت سے کوئی ہلکا پھلکا کوئیز شروع کیا جائے اور چند ایک چھوٹے موٹے مضامین پوسٹ کیئے جائیں۔

آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔

السلام علیکم شمشاد بھائی!
کوئز بھی اور کچھ ایسا کریں کہ کچھ موضوعات تجویز کئے جائیں اور سب اس بارے میں کچھ نہ کچھ لکھیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک موضوع میری طرف سے، لیکن اس سے پہلے ایک استدعا تمام پاکستانیوں سے بالعموم اور پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانیوں سے 'بالخصوص' کہ نیچے دیئے گئے موضوع پر 'زیادہ' جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں۔

موضوع ہے کہ "پاکستان نے ہم کو کیا دیا؟"
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے ساتھ یہ موضوع بھی رکھ لیں " ہم نے پاکستان کے لیے کیا کیا؟"

جی مغل صاحب اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟
 

مغزل

محفلین
اس کے ساتھ یہ موضوع بھی رکھ لیں " ہم نے پاکستان کے لیے کیا کیا؟"

جی مغل صاحب اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟

درآمد کردہ معاشیات کے فراعین
درآمد کردہ دہشت گردی کے جراثیم
درآمد کردہ وزیروں کی فوجِ مظفر موج
درآمد کردہ اقتصادی پالیسیاں
درآمد کردہ خارجہ پالیسیاں
درآمد کردہ بیگاری کمپنیاں
درآمد کردہ داخلہ پالیسیاں
درآمد کردہ تہذیب
درآمد کردہ فحاشی
درآمد کردہ روشن خیالی
درآمد کردہ تعلیمی پالیسی اور نصاب

ذاتی طور پر حاصل کی گئی"::
افراطِ زر
بدحالی
تعصب
بیگانگی
مسلکی فسادات
مذہبی ماردھاڑ
لسانی فسادات
علاقائی تعصبات
زبانی جمع خرچ
آوے آوے، گو گو ، ہائے ہائے ۔۔ جئے جئے کے نعرے
شعائر ِ اسلامی کا مذاق
حسبہ بل
آمریت
جمہوریت نما آمریت
آمریت نما جمہوریت
اصتحصالی طبقات

اور بھی بہت کچھ دیا ہے ۔۔۔ اب اور کتنا لکھوں ؟؟
 

مغزل

محفلین
بالکل صحیح خیال ہے شمشاد بھائی۔


میری ذاتی کوشش جو میں نے کی اور جو کسی خاطر میں نہیں۔

میرا کبھی چالان نہیں ہوا
کسی تھانے میں مقدمہ درج نہیں
کبھی ٹیکس چوری نہیں کیا
کسی کا حق نہیں مارا
انفرادی طور پر مثبت عصری آگہی کی کوشش کی (جو آج بھی کرتا ہوں)
غریب بچیوں کی شادی کروائی (تعاون دوسرے لوگوں کا بھی تھا)
ہر پلیٹ فارم پر بہتری کی کوشش کی ۔۔۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔

جو میرے بس میں ہے وہ کیا ۔۔۔ جو نہیں وہ مجھے کرنے نہیں دیا گیا
(لیکن یہ سب کچھ بھی نہیں۔۔ کہ ابھی تو فرض بھی ادا نہیں ہوا۔۔۔ اضافی کرنا اور بات )
 

محمد وارث

لائبریرین
مغل صاحب میں بھی کچھ لکھتا ہوں کہ میں نے پاکستان کیلیئے کیا کیا یا اسے کیا دیا:

- میں اس ملک کا ایک شریف شہری بن کر رہا۔
- میں اس ملک کے تمام قوانین اور ضوابط کا پابند رہا اور نہ کبھی انہیں توڑا۔
- میں نے کبھی جرائم میں حصہ نہ لیا۔
- میں نے کبھی ملک مخالف سرگرمیوں میں حصہ نہ لیا۔
- اگر اس ملک کا سربراہ کوئی 'گدھا یا گدھے کا بچہ' بھی بن گیا تو میں نے اس کے حرف کو بحیثیت اسکے سربراہ ہونے کے مانا۔
- میں نے اپنے قومی فرائض کماحقہ ہو سر انجام دیئے یہاں تک الیکشنز میں ووٹ دینے کا گناہ بھی کیا۔
- میں نے اس ملک کو اپنے گاڑھے خون پسینے اور محنت کی کمائی سے انکم ٹیکس اور قدم قدم بلکہ ہر چیز پر سیلز ٹیکس دیئے۔
- میں نے اپنے تمام واجبات اور بلز اس ملک کو دیئے اور کبھی ایک پائی کی خرد برد کا بھی مرتکب نہ ہوا۔

اور جواباً مجھے کیا ملا:

مغل صاحب کی فہرست بہت مختصر ہے۔
 

مغزل

محفلین
ہمیں جواب میں کیا ملاسے تعرض ہی نہیں ہے ۔۔۔ وارث بھائی۔
ایک سادہ سی بات۔
کہ حکومت خدمات (سیلز) میں آمدنی پر محصول (ٹیکس) لگاتی ہے۔
کہ آجر حکومت کو ٹیکس دے ۔۔ وہ ہمیں (عوام) کو منتقل کردیتے ہیں۔
ایک روپے کہ ماچس میں 16 پیسے ٹیکس ہم (عوام) سے وصولا جاتا ہے۔
گزشتہ 42 برسوں سے یہ اندھیر مچی ہے ۔۔ پہلے ایسا نہیں تھا،
اور نہ ہی عمرانیات اور معاشیات کی رو سے ایسا جائز ہے۔
یہ ایک مثال ہے۔۔ باقی کاکوئی حساب نہیں ۔۔
ہمیں اس ملک سے نہیں اس ملک پر غاصبوں سے گلہ ہے۔

لیکن آج کل میں سول نافرمانی کا ارتکاب کررہا ہوں۔
کل رات میں نے جان بوجھ کر سگنل توڑا ۔۔ پولیس والے روکا
میں نے اس سے بڑے درشتگی سے کہا ۔۔ جس نے ملک توڑا اس کو سزا دی ؟؟
میں نے سگنل توڑا ۔۔ اور سزا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں نہیں مانتا میں نہیں مانتا ۔۔۔ ایسے دستور کو ۔۔ صبح بے نور کو۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے ایک دوست نے اپنی پرانی دکان گرا کر اسے نئے سرے سے تعمیر کرنا ہے۔ وہ ٹیکس بھی دیتا رہا ہے۔ دس سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشن سے اجازت نامہ حاصل کر لے۔ دس سال کچھ کم عرصہ نہیں ہوتا۔ جوتیاں گِھس گئیں وہاں کے چکر لگاتے لگاتے۔ بتائیے وہ کیا کرے؟
 

مغزل

محفلین
آنے والے انقلاب کو خوش آمدید
اب کچھ نہیں کیا جاسکتا ماسوا اس کے۔۔۔
(بہت سو کوبرا لگے گا ۔۔ وہ خوش آمدید نہ کہیں )
انتظار میں کیا برائی ہے ؟
 
Top