اپڈیٹ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

جویریہ نے اپنے والد کا نمبر بوچھی کو دیا تھا البتہ اس نمبر پر بعد میں رابطہ کرنے سے منع کر دیا تھا ۔ اب بوچھی کے پاس بھی نمبر سیو نہیں ہے ۔ جویریہ آپ خود اپنے بارے میں کچھ اطلاع دیں آ کر یا اگر کوئی رکن جویریہ سے رابطہ میں ہوں تو بتائیں پلیز ۔
 

تیشہ

محفلین
سوری :( مگر میرے پاس اب نا ایڈریس رہا نا فون نمبر ، پھاڑ دیتی ہوں بعد میں ،
اس لئیے اب کے میں قاصر ہوں کسی بھی ممبر کی خیر خبر لینے سے ۔ کیونکہ ایڈریس سب کے تھے مگر فون نمبرز سمیت ڈیلیٹ کرچکی ہوں ،۔۔

اب کوئی آئے تو خود ہی آکر اپنی خیریت بتلائے ،
جب میں نے نہیں کچھ بتانا ہوتا تو مین اپنے فون نمبر چینج کر لیا کرتی ہوں :grin::grin: ،
کیا پتا جئیہ نے بھی کچھ نا بتانا ہو :confused: :rolleyes:
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام! اپنی عقلبندی کا تازہ واقعہ سناؤں شگفتہ board index پر آپ کا ٹاپک ٹائیٹل مجھ سے ایڈیت ( Idiot ) پڑھا گیا :grin:
 

الف عین

لائبریرین
جوجو نے مجھے میل کیا تھا کہ اس کا کمپوٹر خراب ہے۔ اس لئے نہیں آ رہی۔ لیکن کیا اب تک یہ درست نہیں ہوا ہے؟ اس کا جواب اس نے نہیں دیا ہے۔ پھر میل کرتا ہوں، پچھلی بار کی طرح بشمول ریاض صاحب کو کاپی کے ساتھ۔
 
بھئی یہ "پ " نقطوں کو ذرا گہرا کریں ۔۔۔۔۔ ہم شگفتہ صاحبہ کا نام دیکھا پھر ٹائٹل دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ا ی د ی ٹ

پھر ہم سمجھے ہو سکتا ہے کسی افسانے کا ٹوٹا پوسٹ کیا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور جب داخل ہوئے تو "خواتین کا صفحہ" نکلا
 
میں تیسری مرتبہ دھوکا کھا گیا ۔۔۔۔۔

سیدہ شگفتہ کا نام دیکھ کر اور عنوان دیکھ حیران‌ہوا ۔۔۔۔ کہ اللہ خیر کرے یہ کیسا انقلاب برپا ہوا ہے ۔۔۔۔

میں اسے idiot سمجھا تھا
 
Top