محمد عمر
لائبریرین
تجویز عمدہ ہے۔ اگر مزید لائیبریرین اس کام میں دلچسپی لیں تو کچھ نہ کچھ تو۔ مکمل کر ہی لیں گے۔اس پر میں کل تفصیلی رائے دیتا ہوں۔
اس کی پہلی تین جلدیں اوکسفرڈ یونیورسٹی پہلے چھاپ چکا ہے اور پہلی جلد دوبارہ مشرف فاروقی صاحب نے دوبارہ خوبصوریت تصاویر اور دیدہ زیب ورق پر پھر چھاپی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ باقی حصوں کو بھی ایک ایک کرکے چھاپیں گے۔
اس لیے میرے خیال سے ہم اگر چھٹی جلد سے شروع کریں تو ان کے کام میں مداخلت نہ ہو گی بلکہ یہی نسخہ انہیں مہیا کرکے ان سے کسی اور کتاب کی ٹائپ شدہ فائل لے لیں گے۔ یہ تعاون وہ پہلے بھی کر چکے ہیں اور رجب علی بیگ سرور کی کتاب شبستان سرور انہوں نے ہی گوگل ڈاکس کی شکل میں مہیا کی تھی جس کا پروف کا کام ادھورا ہے۔
شبستان سرور میں نے مکمل پروف ریڈ کر دی تھی۔ اس کے بعد احباب کی مصروفیت آڑے آنے سے دوسری دفعہ پروف ریڈنگ کا کام نامکمل رہ گیا۔ میں نے رمضان سے قبل اس کی دوبارہ پروف ریڈنگ شروع کی تھی اور اس میں لغت الکبیر اے الفاظ کے معانی بھی ٹیگ کیے ہیں ۔ لیکن ابھی کافی کام باقی ہے۔