جاسمن

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی کی تازہ غزل کی تازہ ترین پیروڈی
میں کہیں، ٹائی کہیں، سوٹ کہیں ہے میرا
وہ جو جوتا نظر آتا ہے، وہ نہیں ہے میرا

میرے سر پہ ہیں جو یہ بال کہیں خال خال
میری توقیر ہیں یہ، سر بھی حسیں ہے میرا

وہ جو جلتے ہیں میرے اشعار سے اعدا میرے
بنا کے تعویذ وہ پہنیں گے انہیں، یقیں ہے میرا

فرج میں رکھتی ہیں چھپا کر جو بھی اہلیہ میری
چھپ کے کھاتا ہوں کہ میری ہیں، یقیں ہے میرا

جس جگہ بھابھی ہے تری، میں بھی وہیں بیٹھا ہوں
یہ الگ بات کہ دل کہیں اور جگر اور کہیں ہے میرا

اردو محفل جب تخلیق ہوئی تھی تو ملا تھا اُس کو
وہ جو اُستادوں کا ہے اُستاد، یہ یقیں ہے میرا

محفلیں روٹھ کے جاتے تو ہیں پر یہ کہتے بھی ہیں
مرنا جینا تو ابھی تک بھی یہیں ہے میرا
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ زبردست!!

فرج میں رکھتی ہیں چھپا کر جو بھی اہلیہ میری
چھپ کے کھاتا ہوں کہ میری ہیں، یقیں ہے میرا

بارے آم چرانے کا بیان تو ہم نے بھی کہیں پڑھا ہے۔۔:D
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
جس جگہ بھابھی ہے تری، میں بھی وہیں بیٹھا ہوں
یہ الگ بات کہ دل کہیں اور جگر اور کہیں ہے میرا
یہی بات میں کہہ دوں تو آپ کہنے آجاتی ہیں کہ شاعر پر الزام لگا دیا۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو

مزا آگیا جاسمن صاحبہ۔۔۔ کمال کر دیا۔۔۔ میں نے دیکھا کہ یہ ایک مشکل غزل ہے۔ اس کی تشریح بھی ہونی چاہیے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہائیں ! یہ پیروڈی کچھ یوں نہیں ہونی چاہیئے ؟!
میں کہیں ، ساڑھی کہیں ، سوٹ کہیں ہے میرا
جو نظر آتا ہے سینڈل وہ نہیں ہے میرا
 
محمداحمد

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی کی تازہ غزل کی تازہ ترین پیروڈی
میں کہیں، ٹائی کہیں، سوٹ کہیں ہے میرا
وہ جو جوتا نظر آتا ہے، وہ نہیں ہے میرا

میرے سر پہ ہیں جو یہ بال کہیں خال خال
میری توقیر ہیں یہ، سر بھی حسیں ہے میرا

وہ جو جلتے ہیں میرے اشعار سے اعدا میرے
بنا کے تعویذ وہ پہنیں گے انہیں، یقیں ہے میرا

فرج میں رکھتی ہیں چھپا کر جو بھی اہلیہ میری
چھپ کے کھاتا ہوں کہ میری ہیں، یقیں ہے میرا

جس جگہ بھابھی ہے تری، میں بھی وہیں بیٹھا ہوں
یہ الگ بات کہ دل کہیں اور جگر اور کہیں ہے میرا

اردو محفل جب تخلیق ہوئی تھی تو ملا تھا اُس کو
وہ جو اُستادوں کا ہے اُستاد، یہ یقیں ہے میرا

محفلیں روٹھ کے جاتے تو ہیں پر یہ کہتے بھی ہیں
مرنا جینا تو ابھی تک بھی یہیں ہے میرا

بڑی دیدہ دلیری سے غزل پر ہاتھ صاف کیا ہے آپ نے۔ :)

بطورِ شاعر یہ بھی نہیں کہہ سکتا ہے کہ
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
:) :) :)

پھر بھی داد قبول فرمائیں۔ :)

اگر مناسب سمجھیں تو اس کلام کو اصلاحِ سُخن میں منتقل کروالیں تاکہ وزن کے کچھ مسائل کا حل ہو سکے۔
 
Top