سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ عرصے سے اور صاحب آنلائن بزنس میٹنگز میں شریک ہوتے ہیں ان کا نام ہے ۔ڈارون موٹا ۔
میں انہیں مسٹر موٹا کہتا اور لکھتا ہوں ۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے ہاں کئی لوگ دوسروں کو تحقیر سے یا مذاق کے طور پہ ایسے ناموں سے پکارتے ہیں کہ جن کے معنی برے ہوتے ہیں۔
حالانکہ ہمارے اللہ نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہمارے ہاں کئی لوگ دوسروں کو تحقیر سے یا مذاق کے طور پہ ایسے ناموں سے پکارتے ہیں کہ جن کے معنی برے ہوتے ہیں۔
حالانکہ ہمارے اللہ نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے۔
ان صاحب کا تو نام ہی موٹا ہے اس میں تو کوئی عیب نہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے ایک ساتھی کے بیٹا پیدا ہوا تو انہوں نے اس کا نام میکائیل رکھا۔
میرے ایک عزیز کے بیٹی پیدا ہوئی۔ انہوں نے اس کا نام انزلنا رکھا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے ایک ساتھی کے بیٹا پیدا ہوا تو انہوں نے اس کا نام میکائیل رکھا۔
میرے ایک عزیز کے بیٹی پیدا ہوئی۔ انہوں نے اس کا نام انزلنا رکھا ہے۔
انزلنا ۔
یہ تو عربی زبان میں ایک جملہ ہوا ۔ اس کا مطلب ہوا۔ ۔ ۔ ہم نے اتارا ۔ ۔ ۔
 
صاد الف

محفلین
ہمارے دور کے رشتہ دار، دو بھائی تھے. بڑے کا نام اللہ دتہ اور چھوٹے کا نام پِیراں دتہ تھا. چھوٹے کو اس کے کالج کے اسلامیات کے لیکچرار نے جب بتایا کہ تمھارا نام شرکیہ ہے کہ اس کے معنی ہیں پِیروں کا دیا ہوا ہےتو اس نے نام بدل کر عبدالغنی رکھ لیا.
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
ان ناموں کا مطلب نہیں معلوم۔ لیکن میں نے پہلی بار سنے ہیں۔ پاکستانی لوگوں کے نام ہیں۔
طینوش (مؤنث)
پرمل (مذکر)
لگتا ہے کہ کسی اور زبان کے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ان ناموں کا مطلب نہیں معلوم۔ لیکن میں نے پہلی بار سنے ہیں۔ پاکستانی لوگوں کے نام ہیں۔
طینوش (مؤنث)
پرمل (مذکر)
لگتا ہے کہ کسی اور زبان کے ہیں۔
مسلم نام ہیں؟

پہلا نام تو کافی ادق معلوم ہوتا ہے۔ دوسرا ایسا مشکل نہیں ہے لیکن نامانوس یہ بھی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مسلم نام ہیں؟

پہلا نام تو کافی ادق معلوم ہوتا ہے۔ دوسرا ایسا مشکل نہیں ہے لیکن نامانوس یہ بھی ہے۔
ایرانی فارسی نام ہے جیسے لہراسپ طہماسپ وغیرہ ۔۔
شاہنامہء فردوسی میں ایک حکمران کا بیٹا اس نام کا تھا ۔
طینوش۔ یہ لڑکے کا نام ہے ۔معنی ۔ ہمیشہ کا مسافر۔
 
علی وقار

محفلین
ایرانی فارسی نام ہے جیسے لہراسپ طہماسپ وغیرہ ۔۔
شاہنامہء فردوسی میں ایک حکمران کا بیٹا اس نام کا تھا ۔
طینوش۔ یہ لڑکے کا نام ہے ۔معنی ۔ ہمیشہ کا مسافر۔
ایسا ہی ہے مگر پاکستان تک پہنچتے پہنچتے یہ نام کسی دختر نیک اختر کو الاٹ کر دیا گیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایسا ہی ہے مگر پاکستان تک پہنچتے پہنچتے یہ نام کسی دختر نیک اختر کو الاٹ کر دیا گیا۔
مجھے تو لگتا ہے کہ کچی رسید ہےپہلی رجسٹری کی ۔ شاید پکے ہوتے ہوتے لڑکوں کو الاٹ ہو نا شروع جائے۔
پہلے پاکستان میں کبھی سنا نہیں ۔
اور دوسرا والا نام ساخت سے ہندی سا لگتا ہے ۔
 
Top