ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

فلک شیر

محفلین
سٹیل کا لوٹا: سات سو روپے
سیب: دو سو روپے
امرود: ڈیڑھ سو روپے
کیلا: سو روپے
آپاں جی ایہ 200 آلے سیب ت لے کے گھلیا جے پیٹی اک 😊

ہماری طرف 350 سے کم کی آواز ہی نہیں لگاتے ، پاس کھڑا ہونے پہ اچھی طرح دیکھتے ہیں کہ لے بھی سکتا ہے یا نہیں!
 
فلک شیر

محفلین
میں بلیو اسپیکٹرم نامی ہینڈ فری لیتا ہوں۔ ڈھائی تین سو کی ہی مل جاتی ہے۔آواز بھی مناسب ہے اور کانوں میں بھی آسانی سے ٹھہر جاتی ہے۔
احمد بھائی! آپ نیلے آسمان کی وسعتوں کے سپیکٹرم کے آدمی ہیں ماشاءاللہ ، سو ہینڈز فری بھی اسی طرح کے ملے گی اور خوب چلے گی، ہم بندگانِ حرص و ہوس تھوڑے خرچ کے عوض پوری سلطنت چاہتے ہیں ، سو اطمینان کہاں ملے گا 🤭😁
 
جاسمن

لائبریرین
علی پور چٹھہ میں دودھ ایک سو اسی اور دہی دو سو روپے
ہم اپنے قریب کے دیہات سے ایک اسی روپے اصلی دودھ لیتے ہیں۔ انھیں کہا کہ ایک سو پچاس لگا کیں۔ سب جگہ ایک سو پچاس ہے لیکن وہ کہتے کہ ان سے خالص دودھ ملے گا اور وہ اتنے کا ہی ملے گا۔ لینا ہے تو لو ورنہ کیمیکل کے مزے لو۔
سو ہم اصلی دودھ کی وجہ سے ایک اسی روپے لے رہے ہیں۔ امی جی کے ہاں چائے پی تو پہچان لیا کہ کیمیکل ہے۔ وہ ایک سو تیس روپے لے رہے تھے۔ اب ان کے لیے بھی دودھ لے کے فریز کر لیتی ہوں اور جب بھی موقع ملے، بھیج دیتی ہوں۔ ایک سہیلی کی بیٹی کا صحت کا بہت مسئلہ چل رہا ہے۔ سہیلی بیوہ ہے اور بہت مسائل ہیں۔ اس نے اصلی دودھ کے لیے کہا تو اس کے لیے بھی اسی طرح کرتی ہوں۔ مقدار زیادہ نہیں ہے تو زیادہ مسئلہ بھی نہیں ہوتا۔
دہی ہم بازار سے شاذ و نادر ہی لیتے ہیں۔ گھر میں بناتے ہیں الحمدللہ۔
 
وجی

لائبریرین
میں نے سونی کمپنی کی ہینڈز فری 2018 میں 9000 روپے کی لی تھی اور آج تک چل رہی ہے۔
سر جی آپ بڑے امیر آدمی ہیں ۔
ہم تو تین یا چار سو تک کی حد تک ہی رہتے ہیں۔
اور احتیاط سے استعمال کرتے ہیں تو سال دو سال نکل جاتے ہیں پھر نئی خرید لیتے ہیں۔
ویسے لوگ اکچھ عرصہ پہلے تک نوکیا موبائل اسلیئے خریدتے تھے کہ اسکے ہینڈز فری بڑے اچھی کوالٹی کے ہوتے تھے اور لمبے عرصے چلتے تھے
اب معلوم نہیں کہ موبائل کے ساتھ آتے بھی ہیں کہ نہیں ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سونی کے علاوہ دیگر مشہور کمپنیوں کے ہینڈز فری مثلا جے بی ایل وغیرہ شیر شاہ کراچی میں دس گنا کم قیمت پر مل جاتے ہیں۔
جیسا کہ میں نے بتایا میں بلیو اسپیکٹرم سے کافی مطمئن ہوں اور جب کبھی ضرورت پڑتی ہے یہی لیتا ہوں۔

موسیقی میں سنتا نہیں، سو بہت زیادہ پروا بھی نہیں ہوتی۔
 
الف عین

لائبریرین
یہاں ہندوستان میں دودھ.مکھن نکلا ہوا 55 تا 70 روپے لٹر ہے، فل کریم دودھ 75 تا 90 روپے لٹر
دہی سیل بند ڈبے میں سو روپے لٹر سے شروع، پالتھین بیگ میں 75 تا 90
تقریباً یہی قیمتیں ہندوستان کے دوسرے شہروں میں بھی ہیں
کیلے کل مجھے چالیس روپیےدرجن ملے تھے، پیاز سو روپے کی تین کلو، پپیتا تیس روپے کلو کھلے بازار میں ریرھیوں سے، اور سنترے پانچ روپیےفی عدد
 
سید رافع

محفلین
ہم تو تین یا چار سو تک کی حد تک ہی رہتے ہیں۔
اور احتیاط سے استعمال کرتے ہیں تو سال دو سال نکل جاتے ہیں پھر نئی خرید لیتے ہیں۔
جی میں بھی 425 سے 600 روپے کی خریدتا تھا۔ لیکن دو سال تو خیر کیا دو ہفتے نہیں چلتی۔ یہ قصہ ملائشیا میں دوران ملازمت کا ہے۔ پھر ایک شاپنگ مال میں میں نے سونی کی یہ پروڈکٹ خریدی اور اب پانچ سال کا عرصہ گزر گیا ہے کہ میں ہر ماہ دو ماہ کے بعد 425 روپے خرچ کرنے کے جَھنْجَھٹ سے نجات پائی۔ میری ملازمت کی نوعیت بھی ایسی ہے کہ بیسیوں بار اسکے استعمال کی ضرورت رہتی ہے۔
 
سید رافع

محفلین
سبزیوں کے نرخ تو اوپر نیچے ہوتے ہی رہتے ہیں۔ سپلائی بڑھی اور بھاؤ گرا۔ سپلائی گھٹی تو نرخ بڑھ جاتے ہیں۔
دو سال قبل پیاز 100 روپے کی 5 کلو ملتی تھی۔ سو یہ اضافہ ہوشربا لگتا ہے۔ دو سال ہوگئے لیکن 100 کی پانچ کلو لے لو کی آواز حَواس پر مدہم ہونے کو نہیں آتی۔
 
فلک شیر

محفلین
ہم اپنے قریب کے دیہات سے ایک اسی روپے اصلی دودھ لیتے ہیں۔ انھیں کہا کہ ایک سو پچاس لگا کیں۔ سب جگہ ایک سو پچاس ہے لیکن وہ کہتے کہ ان سے خالص دودھ ملے گا اور وہ اتنے کا ہی ملے گا۔ لینا ہے تو لو ورنہ کیمیکل کے مزے لو۔
سو ہم اصلی دودھ کی وجہ سے ایک اسی روپے لے رہے ہیں۔ امی جی کے ہاں چائے پی تو پہچان لیا کہ کیمیکل ہے۔ وہ ایک سو تیس روپے لے رہے تھے۔ اب ان کے لیے بھی دودھ لے کے فریز کر لیتی ہوں اور جب بھی موقع ملے، بھیج دیتی ہوں۔ ایک سہیلی کی بیٹی کا صحت کا بہت مسئلہ چل رہا ہے۔ سہیلی بیوہ ہے اور بہت مسائل ہیں۔ اس نے اصلی دودھ کے لیے کہا تو اس کے لیے بھی اسی طرح کرتی ہوں۔ مقدار زیادہ نہیں ہے تو زیادہ مسئلہ بھی نہیں ہوتا۔
دہی ہم بازار سے شاذ و نادر ہی لیتے ہیں۔ گھر میں بناتے ہیں الحمدللہ۔
یہی درست اپروچ ہے ، دوائیوں کے بجائے کھانے پینے میں پیسے خرچ کر کے خالص چیزیں استعمال کی جائیں
 
سید رافع

محفلین
داڑھی ترشوائی، بال کٹوائی اور سر پر تیل کی مالش 200 روپے یعنی صرف 70 سینٹ۔ امریکہ میں کم از کم ریٹ 10 ڈالر تھا، اب شاید 28 ڈالر ہے۔ ملائشیا میں 15 رنگٹ۔
 
Top