ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

علی وقار

محفلین
آلو (160) کا امرود (180) کے نرخ یہاں قریبا ایک جیسے ہی ہیں۔۔۔۔ انگور (300)اور مٹر(260) بھی قریبا برابر برابر ہی چل رہے۔۔۔۔ او پر سے بیگم کا کہنا ہے کہ سبزیوں میں صحت ہے۔۔۔۔
آلو اور امرود کی جسامت تقریباًایک سی، انگور اور مٹر کی بھی، اس لیے قیمت بھی ایک ہی لگا دی گئی ہے۔ شاید قانونِ مساوات درمیان ثمر و نباتات بحوالہ قیمت کے تناظر میں کوئی نیا قانون بنا دیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
آلو (160) کا امرود (180) کے نرخ یہاں قریبا ایک جیسے ہی ہیں۔۔۔۔ انگور (300)اور مٹر(260) بھی قریبا برابر برابر ہی چل رہے۔۔۔۔ او پر سے بیگم کا کہنا ہے کہ سبزیوں میں صحت ہے۔۔۔۔
یہاں تو امرود آلوسے دگنا ہے، آلو 30 اور امرود 60 روپے کلو ہے، مٹر کل پہلی بار نظر آئی تھی تو مہنگی یعنی اسی روپے کلو تھی، گزشتہ سال کی طرح سستی ہونے پر تیس چالیس روپے کلو ہو جانی چاہیے ۔ انگور کا زمانہ تو ابھی شروع نہیں ہوا یہاں۔ جنوری فروری سے شروع ہو گا
 
وجی

لائبریرین
آلو (160) کا امرود (180) کے نرخ یہاں قریبا ایک جیسے ہی ہیں۔۔۔۔ انگور (300)اور مٹر(260) بھی قریبا برابر برابر ہی چل رہے۔۔۔۔ او پر سے بیگم کا کہنا ہے کہ سبزیوں میں صحت ہے۔۔۔۔
آلو کو کیا ہوگیا ہے
یہاں تو 80 سے 100 روپے تک مل رہا ہے
 
جاسمن

لائبریرین
اگر میں خود بھروں تو پیسے نہیں دیتا ۔ اور اگر کوئی خدا کا بندہ خود آکر بھر دے تو کچھ پیسے دے دیتا ہوں ۔
ویسے مانگتا تو کوئی نہیں کراچی میں شاید ۔
ہمارے بہاول پور میں بھی پیسے نہیں لیتے۔ خود دے دیں تو لے لیتے ہیں۔
 
Top