گُل کی گُلکاریاں

سید عمران

محفلین
ویسے ہم سوچ رہے کہ حس طرح ہمیں محاورے کی اکثر اوقات سمجھ نہیں آتی۔ ہمارے جیسے اور بھی کئی خواہشمند ہوں گے جو محاوروں کو سمجھنا چاہتے ہوں گے ۔ تو کیوں نا ایک الگ سے لڑی شروع کی جائے ۔
جیسے کہ ہمیں کبھی اس محاورے کی سمجھ ہی نہیں آئی کہ
چھچھوندر کے سر میں چنبیلی کا تیل کا مطلب ہے کیا بھلا؟
اور چنبیلی ہی کا کیوں؟ گلاب ، گیندا، چمپا کا بھی تو ہو سکتا نا؟
یہ کوئی محاورہ نہیں...
بلاوجہ اپنی طرف سے گڑھ لیا!!!
 

سید عمران

محفلین
ضرب المثل تو ہے نا؟
نہیں؟
کچھ بھی نہیں ہے...
ایسی ان گنت اوٹ پٹانگ چیزیں تو ہم بھی سینکڑوں کے حساب سے گڑھ لیں ...
کون لگائے گا چھچھوندر کے سر میں تیل. اور کیوں لگوائے گی چھچھوندر اپنے سر میں تیل؟؟؟
چجچھوندر اور تیل نہ ہوئے مذاق ہوگئے...
کچھ نیا گڑھنا ہی تھا تو یہ گڑھتیں...
بھیا کے منہ میں پان!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کچھ بھی نہیں ہے...
ایسی ان گنت اوٹ پٹانگ چیزیں تو ہم بھی سینکڑوں کے حساب سے گڑھ لیں ...
کون لگائے گا چھچھوندر کے سر میں تیل. اور کیوں لگوائے گی چھچھوندر اپنے سر میں تیل؟؟؟
چجچھوندر اور تیل نہ ہوئے مذاق ہوگئے...
کچھ نیا گڑھنا ہی تھا تو یہ گڑھتیں...
بھیا کے منہ میں پان!!!
سچی میں ہم نے خود سے نہیں گڑھا۔ ہم ایسے لائق فائق تھوڑی ہیں بھلا۔
کہیں پڑھا تھا۔ اس لیے پوچھا۔ علم حاصل کرتے رہنا چاۂیے نا۔
 
Top