اٹھارہویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

صابرہ امین

لائبریرین
سر!کرتے تقریباً سارے ہی ہیں لیکن آپ جیسے قبول کرنے والے بہادر کم ہوتے ہیں ۔
ویسے یہ ان کی ظاہری شخصیت کے بارے میں ہی کہا تھا۔ ۔ ان کی تحاریر ان کی خوبصورت زندہ دل شخصیت کی عکاس ہیں۔۔ علاوہ ازیں ان کی لوگوں سے گفتگو ثابت کرتی ہے کہ وہ ایک معزز اور مہذب انسان ہیں۔ یہی سوچ کر ان سے مذاق کر لیا تھا اور انہوں نے بھی اس کو اتنا ہی سمجھا جتنی کہ بات تھی۔
ایک ہندی سینما کے ہیرو سے لے کر پنجابی جٹ دا کھڑاک تک کا سفر کافی حیرتناک ہے۔:grin:

لیجیے پھر ایک شوخی ہو گئی!!:ROFLMAO:
 
سیما علی

لائبریرین
روفی بھیا کے نام ؀
میری
خودداری سدا کرتی ہے میری رہبری
میں کبھی پتھر سے اپنے سر کو ٹکراتا نہیں

حق شناسی میرا مسلک حق پرستی میرا کام
میں کھلونوں سے کبھی دل اپنا بہلاتا
نہیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سر!کرتے تقریباً سارے ہی ہیں لیکن آپ جیسے قبول کرنے والے بہادر کم ہوتے ہیں ۔
مرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہ
بڑوں کی دیکھ کر دنیا بڑا ہونے سے ڈرتا ہے

ویسے یہ بھی ایک چہرہ ہوگیا۔۔۔۔ ہوہوہوہوہو

وہ کیا کہتے تھے شاعر لوگ
عجیب لطف تھا نادانیوں کے عالم میں
سمجھ میں آئیں تو باتوں کا وہ مزہ بھی گیا

بس ایسے ہی مل جل کر زندگی چلا رہے ہیں۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے یہ ان کی ظاہری شخصیت کے بارے میں ہی کہا تھا۔ ۔ ان کی تحاریر ان کی خوبصورت زندہ دل شخصیت کی عکاس ہیں۔۔ علاوہ ازیں ان کی لوگوں سے گفتگو ثابت کرتی ہے کہ وہ ایک معزز اور مہذب انسان ہیں۔ یہی سوچ کر ان سے مذاق کر لیا تھا اور انہوں نے بھی اس کو اتنا ہی سمجھا جتنی کہ بات تھی۔
ایک ہندی سینما کے ہیرو سے لے کر پنجابی جٹ دا کھڑاک تک کا سفر کافی حیرتناک ہے۔:grin:

لیجیے پھر ایک شوخی ہو گئی!!:ROFLMAO:
اب تو دوبارہ بال کٹوا دیے ہیں۔
 
Top