جھٹ پٹ انٹرویو

صابرہ امین

لائبریرین
بھیا ہمارا پہلا موبائل Nokia 3310 تھا
اب بتائیے آپکو بھابھی کی کون سی ادا سب سے زیادہ بھاتی ہے یا کون سی عادت پسند ہے
ہاہاہا۔ ۔ ہم نے بھی پہلا نوکیا 3310 ہی لیا تھا۔ اس وقت یہ اتنا عام نہیں تھا۔ سب نے بہت منع کیا کہ موبائیل کے بہت نقصانات ہیں۔ ہر وقت لوگ آپ تک پہنچ سکتے ہیں۔ مینجمنٹ آپ بھی آپ کو ہر وقت اپروچ کر سکتی ہیں۔ اس وقت کالنگ کارڈ کافی مہنگا ہوتا تھا اور کال ریسیو کرنے کے بھی چارجز ہوتے تھے۔ تو اضافی خرچوں سے بھی ڈرایا۔ پر ہم نے بھی لے کر ہی دم لیا کہ نئی ٹیکنالوجی سے کب تک دور رہا جا سکتا ہے ۔

آپ کی زندگی کا کیا مقصد ہے؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب بتائیے آپکو بھابھی کی کون سی ادا سب سے زیادہ بھاتی ہے یا کون سی عادت پسند
ویسے تو بہت ہیں لیکن ایک حیرت ناک ہے اور وہ یہ کہ اس کا مجھ کو مجھ سے بھی زیادہ جاننا۔ کئی بار تو وہ مجھے حیرت میں ڈال دیتی ہے۔ مجھے زکام ہونے سے پہلے ایک دو دن پہلے کہتی ہے کہ تمہیں زکام ہونے والا ہے۔ اور میرے مزاج کو مجھ سے بھی زیادہ بہتر جانتی ہے
 

سیما علی

لائبریرین

صابرہ امین

لائبریرین
بھیا کسی سے دبئی سے منگایا تھا سات ہزار میں اور اتنا مہنگا لگا تھا کہ کیا بتائیں ۔۔۔
اللہ اللہ سیما علی آپا۔َ کیا عجب اتفاق ہے کہ ہم نے بھی سات ہزار کا ہی لیا تھا۔ پندرہ سو گولڈن نمبر کے دئیے تھے جو آج تک زیر استعمال ہے۔ :D

آپ نے اپنا موبائیل نمبر کتنی بار تبدیل کیا۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
یہاں امارات میں گاڑیوں کے گولڈن پلیٹ نمبر کتنے کے بکتے ہیں یہ بھی تو سن رکھا ہو گا آپ نے۔۔۔
سنا ہے کچھ کچھ۔ وہاں گاڑیاں واقعی بہت قیمتی ہوتی ہیں۔ جو اتنی مہنگی گاڑیاں لے سکتا ہے وہ بہت کچھ افورڈ کر سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
Top