ہندوستانی محفلین سے کچھ سوال

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیا صورت حال اس کے الٹ بھی ہے یعنی۔۔۔
بالی وڈ کے موجودہ بڑے ہندو فنکاروں کی بیویاں مسلمان ہیں؟؟؟
سنیل دت کی بیوی مسلمان تھیں۔ باقیوں کا کچھ علم نہیں۔
اسی وجہ سے ہندو "لو جہاد" کی باتیں کرتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سچ میں اپیا ۔۔ ۔ یہاں سٹوڈنٹ ہوں مزدور ہوں یا چرخہ کاتنے والی لڑکیاں سبھی کتابوں رسالوں سے شغف رکھتے ہیں۔ ابن صفی بہت زیادہ پڑھے جاتے ہیں ۔ اور شادی شدہ خواتین کی تو پہلی پسند پاکیزہ آنچل :heehee:

ہم بہنوں کو بھی بڑا شوق ہے ۔۔لائبریری سے کتابیں لانے کا نمبر لگتا اور جس کا نمبر ہوتا وہ سب کی کتابیں لے آتی ۔ اور دیوانگی تو اتنی ہوتی کہ بس چل پڑتے راستے میں یاد آتا اف آج تو جمعرات ہے آج تو لائبریری بند ہو گی پھر ادھے رستے واپسی ۔۔۔:laugh:

ماشاء اللہ ! بہت علمی ماحول ہے۔

اللہ تعالیٰ قائم دائم رکھے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں نے سنجے دت کے کسی انٹرویو میں سنا تھا جب ان سے ایک ٹیٹو سے متعلق پوچھا گیا (جو کہ انہوں نے اپنے سینے پر بنوا رکھا تھا۔ جس میں سنیل دت اور نرگس دونوں کے نام لکھیں ہیں۔ نرگس کا اردو اور سنیل کا دیوناگری میں۔) تو اس نے بتاتے ہوئے کہا کہ "میں نے ماں کا نام اردو میں لکھوایا کیونکہ وہ مسلمان تھیں اور باپ کا دیوناگری میں کیونکہ وہ ہندو تھے"
 
کیاہندوستان میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ جو اردو لکھے وہ مسلمان اور جو دیوناگری لکھے وہ ہندو؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیاہندوستان میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ جو اردو لکھے وہ مسلمان اور جو دیوناگری لکھے وہ ہندو؟
یہ تو کوئی بھارتی دوست ہی بتا سکتاہے۔ لیکن سنجے دت کا یہی کہنا تھا۔
اور دوسری بات یہ بھی ہے کہ ہندوستان میں سیاست نے جہاں اور دوسرے بٹوارے کرائے وہاں انہوں نے زبان کو بھی نہیں چھوڑا۔اور اب تو کہنے والے یہ تک کہتے ہیں کہ دنیا کے عجوبوں میں سے عجوبہ کہلایا جانے والا تاج محل بھی گرا کر دم لیں گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شکریہ بھائی ۔ ۔ 😊

پر یہ ماحول آپ کے مطالعہ کے برابر لائے تو کچھ بات بنے ۔۔۔ :heehee:

:)
ارے نہیں! میں تو بہت قلیل المطالعہ بندہ ہوں۔
باتیں بہت کرتا ہوں کتابوں کی۔ لیکن اتنا زیادہ مطالعہ نہیں ہے میرا۔ :)
 
مومن فرحین

لائبریرین
میں نے سنجے دت کے کسی انٹرویو میں سنا تھا جب ان سے ایک ٹیٹو سے متعلق پوچھا گیا (جو کہ انہوں نے اپنے سینے پر بنوا رکھا تھا۔ جس میں سنیل دت اور نرگس دونوں کے نام لکھیں ہیں۔ نرگس کا اردو اور سنیل کا دیوناگری میں۔) تو اس نے بتاتے ہوئے کہا کہ "میں نے ماں کا نام اردو میں لکھوایا کیونکہ وہ مسلمان تھیں اور باپ کا دیوناگری میں کیونکہ وہ ہندو تھے"
بھائی آپ نے تو ہمیں گوگل سرچنگ پہ لگا دیا :heehee:
 
Top