بہت اہم اور دلچسپ سوال ہے اور کوش کروں گا کہ اس کا مفصل جواب دوں اور ایک سے زیادہ پوسٹ میں دوں تاکہ لائبریری پراجیکٹ کے تین ادوار کا اجمالی خاکہ پیش کر سکوں۔ اس پوسٹ میں انتہائی مختصر اور ادھورا جواب دوں گا تاکہ اس کے تفصیلی جواب کے لیے محفل کے پرانے دھاگوں کو بھی چھان سکوں اور اس سفر میں کتابوں اور اراکین سے روشناس کروا سکوں۔
لائبریری پراجیکٹ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
دور اول: 2006 تا 2008
دور دوم: 2009 تا 2013
دور سوم: 2020 تا حال
اس پوسٹ میں حالیہ دور کا ہی ذکر کروں گا جبکہ باقی ادوار کے بارے میں دیگر مراسلات میں لکھنے کی کوشش کروں گا۔ اس کام کا خیال کاش مجھے آیا ہوتا مگر یہ سعادت اور خدمت کا خیال محفل کی ہر دلعزیز، پرخلوص اور علمی شخصیت
محمد شعیب کو آیا۔ شعیب کا اردو ویکیپیڈیا سے دیرینہ تعلق ہے اور وہ مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو اردو ویکیپیڈیا سے جوڑنے اور کام کے لیے آمادہ کرتے رہتے ہیں، اس سلسلے میں محفل پر بہت سے دھاگے ان کی پرخلوص کاوشوں کے گواہ ہیں۔ شعیب نے اردو ویکیپیڈیا پر ادب عالیہ کے فروغ کی غرض سے
کتابوں کی فہرست سازی کی تیاری شروع کی اور اس کے دوران انہیں بارہا خیال آتا رہا کہ ان کتابوں کی از سر نو اشاعت ہونی چاہیے۔ شعیب ہی کے الفاظ نقل کر رہا ہوں:
اس وٹس ایپ گروپ کا نام مجلس ادبیات عالیہ رکھا گیا اور میں بھی اس میں شامل تھا۔ محض دس بارہ دن میں گل بکاؤلی کے ساتھ ساتھ سیر ایران بھی ٹائپ ہو گئی۔ فسانہ عجائب شروع ہوئی تو میرے مشورے پر محفل پر
اردو ادب عالیہ ٹائپنگ منصوبے کا آغاز ہوا۔ جاسمن، نور وجدان نے ابتدائی دھاگوں میں شرکت کی اور دیگر اراکین کو بھی مدعو کیا۔ خوش قسمتی سے مقدس اور شمشاد بھی واپس آ گئے اور محمد عمر، اوشو ، قرۃ العین کی شکل میں ایسے نئے ممبران ساتھ ہو گئے جو اب تک مسلسل لائبریری کی مختلف کتابوں پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شعیبب نے تمام حالیہ اراکین لائبریری کی فہرست ایک لڑی میں شیئر کی ہے جسے ڈھونڈ کر تمام اراکین کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔