علی وقار
محفلین
دو بندے بھاگ رہے تھے۔ پولیس والے نے روکا اور اس بھاگم دوڑ کی بابت استفسار کیا۔ ایک صاحب فرمانے لگے، ہم دونوں شاعر ہیں، یہ اپنی پچاس غزلیں سنا گیا، میری ایک نہیں سُن رہا۔ تو صاحب، ایسے شاعر اُردو محفل میں نہیں، محض لطیفوں کی دنیا یا روایتی مشاعروں میں پائے جاتے ہیں۔جنابِ خمارؔ فرما گئے ہیں ۔۔۔
نہ ہارا ہے عشق، اور نہ دنیا تھکی ہے
دیا جل رہا ہے، ہوا چل رہی ہے
بس کچھ ایسی ہی صورتحال ہے ۔۔۔ دل تو بہت کر رہا تھا کہ آج صبح اس لڑی میں اعلان دستبرداری کر دیتا