بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

سید ذیشان

محفلین
امید ہے کہ ماسک لگا کر ہی محفل میں آتے ہوں گے ورنہ کرونا مرجانا لگ جائے گا۔
:)
مرزا تفتہ،

آج کل ایک عجیب مخمصے میں رہنے لگا ہوں۔گھر سے باہر جاوں تو کرونے کا ڈر، اندر رہوں تو ان کا ڈر۔

موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
 

جاسم محمد

محفلین
آج کل ایک عجیب مخمصے میں رہنے لگا ہوں۔گھر سے باہر جاوں تو کرونے کا ڈر، اندر رہوں تو ان کا ڈر۔

موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
گھر میں جاب کے دوران بچوں کے ساتھ ساتھ بیگم کو بھی باندھ دیا کریں۔ :)
Whats-App-Image-2020-03-18-at-10-44-53.jpg
 

عرفان سعید

محفلین
آج کل ایک عجیب مخمصے میں رہنے لگا ہوں۔گھر سے باہر جاوں تو کرونے کا ڈر، اندر رہوں تو ان کا ڈر۔

موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
ہمارا تو یہ حال ہے

بچے اودھم مچاتے گھر پر
بیگم ہر وقت میرے سر پر
میں کمپیوٹر پہ دفتر پر
 

فرقان احمد

محفلین
مرزا تفتہ،

آج کل ایک عجیب مخمصے میں رہنے لگا ہوں۔گھر سے باہر جاوں تو کرونے کا ڈر، اندر رہوں تو ان کا ڈر۔

موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
کرونا سے ریلیف ملنے کا امکان مقابلتاً زیادہ ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ تو ہوگا...
یعنی اینڈ آف دی آئل ایج!!!

مزید تباہی:

دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بدترین مندی، خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر
بزنس رپورٹر ہفتہ 21 مارچ 2020
2023947-oilandstockmarkets-1584805778-211-640x480.jpg

ہفتے کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 900 ارب روپے کی مندی، چھوٹے سرمایہ کار وں کا دیوالیہ نکل گیا (فوٹو : فائل)

کراچی: کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سبب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ منہ کے بل جاگریں جب کہ خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار رہی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 5393پوائنٹس کم ہو کر 30667 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو 2008ء کے بحران کے بعد کسی ایک ہفتہ میں سب سے زیادہ گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا اور انڈیکس میں ایک ہی ہفتہ میں 15فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مندی کا طوفان سرمایہ کاروں کے 900 ارب روپے نگل گیا چھوٹے سرمایہ کار وں کا دیوالیہ نکل گیا۔ گزشتہ ہفتہ پانچ میں چار روز مارکیٹ اتنی تیزی سے گری کہ اسے خودکار حفاظتی مکینزم کے تحت چار مرتبہ 45 منٹ کے لیے بند کرنا پڑا۔

مندی کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی 2کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکال لی۔ کاروباری ہفتے میں 7607 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہو،انڈیکس کی بلند ترین سطح 36060 ، کم ترین 28453 رہی۔ کاروباری ہفتے میں 1 ارب 19 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ ہفتہ وار کاروباری مالیت 43 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 887 ارب روپے کم ہوکر 5907 ارب ہوگئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کے بادل چھائے رہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، چین کی اسٹاک مارکیٹ میں7 فیصد کمی، جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں 8 فیصد،ہانگ کانگ 5 فیصد کمی، فرانس 6 فیصد،جرمنی 7 فیصد اور بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں 14 فیصد کمی رہی۔

دریں اثنا ایک ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا، امریکی خام تیل 29 فیصد سستا ہوگیا اوراس کی قیمت 22 ڈالر 63 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آگئی جب کہ برطانوی خام تیل 20 فیصد سستا ہوگیا۔ قیمت کم ہونے کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 26 ڈالر 93 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
 
Top