سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آپ وہی کریں جو درست ہو :)
بس یہ خیال رہے کہ اردو محفل کو ٹویٹر کے ماحول جیسا نہ بنایا جائے۔

اس لحاظ سے بے فکر رہیں کہ بہت ساری وجوہات میں سے ایک اہم ترین وجہ یہ ہے کپتان کی سوشل میڈیائی فوج یہاں موجود نہیں اسلئے ایسا ممکن ہی نہیں- :):D

اس سے مکمل اتفاق ہے۔ :)

آپکو محفل ماحول سے کیا دلچسپی؟ آپکا مقصد تو محض اپنے سیل کی معلومات کو یہاں تک پہنچانا نہیں؟ یا پھر محفل سے پُرانا تعلق وغیرہ :p
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Dlh_MORt_X4_AA6_Uz_F.jpg

نیا پاکستان۔۔۔ انجوائے

حنیف گل کی اس تحریر سے دو باتیں واضح ہو رہی ہیں، ایک یہ کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کا رویہ یا طرز گفتگو درست نہیں ، دوسرا یہ کہ خود صاحب تحریر بھی مخلص نہیں ہیں، نہ اپنے محکمہ سے، نہ ملک سے اور نہ ہی پاکستان کے غریب عوام سے!

اپنی ذات کے لیے ہی صرف ان کا اخلاص جھلک رہا ہے!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں بنیادی طور پر تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ ہوں۔ جہاں کہیں تحریک اپنے منشور سے ہٹے گی، آپ مجھے مخالفین و ناقدین کی صفوں میں پائیں گی۔
میری ناقص رائے میں تمام انصافیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنی قیادت کو تحریک انصاف کے منشور پر پابند کرے۔ کیونکہ ہمارے ووٹوں سے یہ اقتدار میں آئیں ہیں۔ ہم پر کوئی احسان نہیں کیا۔
جاسم بھائی، یہ ذمہ داری محض حکمراں جماعت کے حامیوں کی کیوں ، ہر شہری کی نہیں ہونی چاہیےکہ وہ جہاں کہیں ضروری ہو اپنا مثبت کردار ادا کرے ؟

آئے
 
اردو محفل پر تو ٹویٹر سے اس درجہ پیغامات بھی شیئر کیے جانا کچھ زیادہ ہی ہو گیا ہے، بلکہ لگتا ہے کہ نون لیگی سوشل میڈیا گروپ یہاں آ موجود ہوا ہے۔

کیا سوشل میڈیا پر اخلاقی حدود متعین نہیں کی گئیں؟
کیا لوگ خود کو اخلاقیات کا پابند نہیں سمجھتے؟ کیا دنیا بھر میں سنجیدہ طبقہ اس حوالے سے کوئی مثبت کردار ادا کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے یا نہیں؟
اس لڑی کا عنوان پڑھیں۔
اور اگر کوئی غیر اخلاقی، غیر شائستہ کمنٹ ہوا ہے تو اس کی نشاندہی کریں۔
 
پھر سمیعہ راحیل قاضی کی ٹویٹر پر منافقت بے نقاب کی۔
پورا معاملہ معلوم نہ ہو تو الزام سے گریز کرنا چاہیے۔
وہ اس کی وضاحت بھی کر چکی ہیں۔ اور جو فرد بھی ا کو جانتا ہے، وہ سمجھ سکتاہے کہ ایسا غلطی میں ہی ہوا۔ وہ کوٹ کی گئی ٹویٹ کو ریٹویٹ کرنا چاہ رہی تھیں، اور اصل ٹویٹ کے الفاظ پر دھیان نہیں گیا۔ دراصل وہ عمران خان کے سٹانس کو ریٹویٹ کر رہی تھیں۔
اور ان سے توقع ہو بھی نہیں سکتی کہ جان بوجھ کر ایسا کیا گیا۔
 
پورا معاملہ معلوم نہ ہو تو الزام سے گریز کرنا چاہیے۔
وہ اس کی وضاحت بھی کر چکی ہیں۔ اور جو فرد بھی ا کو جانتا ہے، وہ سمجھ سکتاہے کہ ایسا غلطی میں ہی ہوا۔ وہ کوٹ کی گئی ٹویٹ کو ریٹویٹ کرنا چاہ رہی تھیں، اور اصل ٹویٹ کے الفاظ پر دھیان نہیں گیا۔ دراصل وہ عمران خان کے سٹانس کو ریٹویٹ کر رہی تھیں۔
اور ان سے توقع ہو بھی نہیں سکتی کہ جان بوجھ کر ایسا کیا گیا۔

 
ضیاءالحق نواز شریف مکالمہ بھی ہو جائے ذرا :)
وہ تصویر بھی ہمیشہ سے ہی مذاق بنتی رہی ہے، اور نواز شریف کی فوج کی چھتری میں اٹھان سے کون واقف نہیں۔
جب جو واقعہ وقوع پذیر ہو گا، اسی پر تبصرہ ہو گا۔ میرے اس تبصرہ میں پرانے کسی واقعہ کا انکار کہاں ہے؟
اور نواز شریف کی شیلنگ کا نشانہ بننے والوں کو اگر آپ نواز شریف کا حامی سمجھ رہی ہیں، تو اس پر صرف مسکرایا جا سکتا ہے۔ :)
 
وہ سب گالیاں اور اصطلاحات جو صاحب استعمال کرتے ہیں کیا انکے بعد بھی ضمیر مطمئن رہتا ہے؟
اگر ہاں تو جاسم بھائی آپ بھی شئیر کیا کریں کہ آپ کے ضمیر کو بھی مطمئن ہونا چاہیے- ہے ناں؟

الحمدللہ، آج رات بھی اچھی نیند آئے گی کیونکہ میں نے اپنی بساط بھر کوشش کرتے ہوئے غلط کو غلط اور حق بات کی تائید کی۔
زندگی میں اگر سکون چاہیئے تو یہی روش اپنانی ہوگی۔ غلط بات کو کبھی بھی ڈیفنڈ مت کریں اور حق بات سے کبھی بھی پیچھے مت ہٹیں۔ آپ کا ضمیر بھی مطمئن رہے گا اور نیند بھی اچھی آئے گی!!! بقلم خود باباکوڈا
 

اس پر یہ تو نہیں کہا کہ ٹویٹ میں لوکیش تو مکۃ المکرمہ ہے تو مسجد نبوی سے ٹویٹ کیسے کر لی؟

اور نواز شریف کی شیلنگ کا نشانہ بننے والوں کو اگر آپ نواز شریف کا حامی سمجھ رہی ہیں، تو اس پر صرف مسکرایا جا سکتا ہے۔ :)

سیدہ آپا آجکل کافی معصوم معصوم باتیں کر رہی ہیں سب انصافیوں کی طرح- :)
 

نسیم زہرہ

محفلین
ماشااللہ بہت اچھا تھریڈ جارہا ہے لیکن سیاسی چٹکلے اور لطائف نامی یہ لڑی مکمل سیاسی شکل اختیار کرتی چلی جارہی ہے
کیا ہی بہتر ہو کہ اس میں صرف سیاسی چٹکلے اور لطائف پوسٹ کیئے جائیں بجائے اس کے کہ اس کو سیاسی فورم بنا دیا جائے کیونکہ میں نے اس فورم کو ایک ادبی فورم کے طور پر جان کر جوائن کیا تھا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top