اردو اور عربی لکھنے میں آپکی تھوڑی سی توجہ چاہیے!

SohaibAhmadu

محفلین
میری طرف سے اردو ویب کے تمام ممبران کو السلام علیکم،

کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ میں اگر فوٹو شاپ میں کوئی ایسا عربی میں جملہ لکھو کہ اسکی زیر اور زبر کا کلر تبدیل کرسکو اور جملے کا الگ کلر ہو؟؟؟​

مثلاً،

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ
إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكُ لَا شَرِيْكَ لَكَ

ایسا طریقہ ہو کہ میں اس جملے میں صرف اور صرف زیر اور زبر وغیرہ کا رنگ تبدیل کر سکوں ؟فوٹو شاپ یا کسی اور پروگرام میں، کیونکہ میں کافی پوسٹ دیکھی ہے جس میں کلر تبدیل ہوتا ہے .. اور بہت خوبصورت نظر آتی ہے....
 
سعادت

تکنیکی معاون
ایسا طریقہ ہو کہ میں اس جملے میں صرف اور صرف زیر اور زبر وغیرہ کا رنگ تبدیل کر سکوں ؟فوٹو شاپ یا کسی اور پروگرام میں […]
فوٹو‌شاپ میں تو غالباً نہیں، لیکن ورڈ میں آپ ایسا کر سکتے ہیں:

File > Options > Advanced میں جائیں۔ وہاں Show document content کے ذیل میں Use this color for diacritics کو فعال کریں اور اپنی پسند کا رنگ منتخب کر لیں۔ اب آپ کی تحریر میں اعراب اُسی رنگ میں نظر آئیں گے۔
 
ربیع م

محفلین
میری طرف سے اردو ویب کے تمام ممبران کو السلام علیکم،

کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ میں اگر فوٹو شاپ میں کوئی ایسا عربی میں جملہ لکھو کہ اسکی زیر اور زبر کا کلر تبدیل کرسکو اور جملے کا الگ کلر ہو؟؟؟​

مثلاً،

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ
إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكُ لَا شَرِيْكَ لَكَ

ایسا طریقہ ہو کہ میں اس جملے میں صرف اور صرف زیر اور زبر وغیرہ کا رنگ تبدیل کر سکوں ؟فوٹو شاپ یا کسی اور پروگرام میں، کیونکہ میں کافی پوسٹ دیکھی ہے جس میں کلر تبدیل ہوتا ہے .. اور بہت خوبصورت نظر آتی ہے....
ایک سادہ سا طریقہ تو یہ ہے کہ سلیکشن ٹولز میں سے کسی کی مدد سے اعراب کو سلیکٹ کر کے رنگ تبدیل کر لیں.
 
SohaibAhmadu

محفلین
فوٹو‌شاپ میں تو غالباً نہیں، لیکن ورڈ میں آپ ایسا کر سکتے ہیں:

File > Options > Advanced میں جائیں۔ وہاں Show document content کے ذیل میں Use this color for diacritics کو فعال کریں اور اپنی پسند کا رنگ منتخب کر لیں۔ اب آپ کی تحریر میں اعراب اُسی رنگ میں نظر آئیں گے۔

شکریہ بھائی ، مزا آگیا لیکن فوٹو شاپ میں استعمال کرنے کا طریقہ اگر آپکے پاس ہوتو پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
شکریہ بھائی ، مزا آگیا لیکن فوٹو شاپ میں استعمال کرنے کا طریقہ اگر آپکے پاس ہوتو پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے اس سوال کا جواب ایک دوسری لڑی میں دیا ہے، یہاں بھی نقل کر رہا ہوں:
فوٹوشاپ میں ورڈ کی مانند تو غالباً کوئی طریقہ نہیں، اور امیری قرآن کلرڈ بھی فوٹوشاپ میں کام نہیں کرے گا۔ ایک طریقہ تو وہی ہے جو ربیع م نے بتایا ہے لیکن وہ کافی دقت طلب ہے۔ ایک دوسرا دقت طلب طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کسی ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل ڈاکیومنٹ میں امیری قرآن کلرڈ استعمال کریں، اُسے پی‌ڈی‌ایف میں کنورٹ کریں، اور اُس پی‌ڈی‌ایف کو فوٹوشاپ میں امپورٹ کر لیں (جہاں آپ کو بیک‌گراؤنڈ ہٹانے اور تحریر کو اپنی مطلوبہ شکل میں لانے کے لیے ایڈیٹنگ کی ضرورت پیش آ سکتی ہے)۔

ایک تیسرا طریقہ یہ ہے کہ ورڈ میں اعراب کا علاحدہ رنگ سیٹ کر کے اپنی تحریر لکھیں اور پھر اسے پی‌ڈی‌ایف میں کنورٹ کر کے فوٹوشاپ میں کھول لیں (فوٹوشاپ میں اُس پی‌ڈی‌ایف کو کھولتے وقت اس کا Mode: RGB Color ہونا چاہیے۔)
 
جس طرح رنگین کتابت میں آج کل قرآن کریم شائع ہورہے ہیں اس طرح ہر حرف کا اعراب ورڈ میں بآسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ البتہ جو اعراب حرف کا ہوگا وہی اس کی حرکت کا بھی ہوگا۔
میں اس کے لیے فائل مینیو سے "use this color for diacritics" کو اَن چیک کرکے فائنڈ ریپلیس استعمال کرتا ہوں۔ کلر بدلتے ہوئے فائنڈ اینڈ ریپلیس میں "match diacritics" کو "چیک" رکھنا ہوتا ہے۔
 
Top