زیک

مسافر
سڑک اور بیک گراؤنڈ میں اونچائی کہ لیک منیارا نیشنل پارک رفٹ ویلی کے کنارے پر ہے۔

سفاری پر ایک لینڈ کروزر۔ اس کی چھت کھلی ہے جہاں سے آپ باہر دیکھ سکتے ہیں۔

 

زیک

مسافر
یوں ہم لیک منیارا نیشنل پارک میں پورا دن گزار کر نکلے۔ بل کھاتی سڑک پر رفٹ ویلی سے اوپر نکلے۔ راستے میں ایک ویو پوائنٹ پر رک کر وادی اور جھیل کی تصاویر لیں۔

 

زیک

مسافر
کچھ مزید اوپر جا کر ایک انتہائی کچی سڑک پر ہو لئے۔ اس پر اتنے ہچکولے پڑے جتنے پورے ٹرپ میں نہیں پڑے۔ آخر ہماری ٹینٹڈ لوج آ گئی۔

ٹینٹ سے غروب کے وقت کا منظر
 

زیک

مسافر
16 جون کو لیک منیارا نیشنل پارک میں ہم نے یہ جانور دیکھے
  • Baboons
  • blue monkeys
  • elephants
  • buffaloes
  • ostriches
  • zebras
  • vervet monkeys
  • impalas
  • pelicans
  • wildebeests
  • giraffes
  • Hadada ibis
  • Klipspringer
  • African jacana
  • crowned cranes
  • warthogs
  • grey heron
  • hippopotamus
 

زیک

مسافر
اس کے بعد ہم روانہ ہوئے۔ آج ہمارا سیرنگیٹی جانے کا پلان تھا۔

پہلے پٹرول کے لئے کراٹو شہر میں رکے۔ وہاں اور چند اور جگہوں پر مجھے براک اور مشیل اوباما کے نام بزنس وغیرہ پر نظر آئے۔

 
Top