زیک

مسافر
ہاتھیوں کے غول نے فیصلہ کیا کہ سڑک پار کرنی ہے۔ میں نے فوری ٹیلی فوٹو لینز والا کیمرہ سیٹ پر رکھا اور وائڈ اینگل والا اٹھا لیا۔ یہ ہاتھی اتنی قریب سے گزرا کہ ہاتھ بڑھاتا تو ہاتھی تک جاتا۔

یاز

محفلین

زبردست زبردست زبردست!
بلاشبہ یہ ایک فیل تن جانور ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
سسپینشن برج پر چلنے سے ہمیں بہت خوف محسوس ہوتا ہے۔ ویسے اتنے مواقع بھی نہیں ملے۔ ہنزہ میں ایک بار کوشش کی لیکن تین چار قدم چل کے واپس مڑ گئے۔ نیچے تیز بہتا دریا تھا اور پل ہل رہا تھا۔ :oops: پل کافی اونچائی پہ تھا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہاتھیوں کے غول نے فیصلہ کیا کہ سڑک پار کرنی ہے۔ میں نے فوری ٹیلی فوٹو لینز والا کیمرہ سیٹ پر رکھا اور وائڈ اینگل والا اٹھا لیا۔ یہ ہاتھی اتنی قریب سے گزرا کہ ہاتھ بڑھاتا تو ہاتھی تک جاتا۔

اگر گاڑی کا حصہ نہ ہوتا تو یقہن نہ آتا کہ وائڈ اینگل کی فوٹو ہے ۔ بہت ہی زبردست فوٹو ۔
جنگلی ہاتھی اتنے قریب ہونے پربھی چارج نہیں ہوا !
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
لنچ کا وقت ہو چلا تھا۔ ہماری سفاری کمپنی نے ساتھ پکنک لنچ پیک کیا تھا۔ ایک پکنک سپاٹ پر رکے اور کھانا کھایا۔ اونچی جگہ تھی جہاں سے جھیل نظر آتی تھی۔ وہیں بفلو (بھینس نہیں) کے یہ سینگ اور کھوپڑے بھی دیکھے۔

زیک

مسافر
یہ پل ہِلتے بھی ہوں گے؟

اس طرح کے پُل تو ہر پَل ہلتے رہتے ہیں۔

سسپینشن برج پر چلنے سے ہمیں بہت خوف محسوس ہوتا ہے۔ ویسے اتنے مواقع بھی نہیں ملے۔ ہنزہ میں ایک بار کوشش کی لیکن تین چار قدم چل کے واپس مڑ گئے۔ نیچے تیز بہتا دریا تھا اور پل ہل رہا تھا۔ :oops: پل کافی اونچائی پہ تھا۔
ایسے پل کراس کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پیر زور زور سے مار کر چلیں بالکل ڈر نہیں لگے گا
 
زیک

مسافر
پھر ایک زرافہ نظر آیا تو اسے دیکھتے رہے۔ وہ پتے کھا رہا تھا اور کچھ پرندے اس پر بیٹھے تھے۔ اس تصویر میں ان کی نیلی زبان بھی باہر ہے۔

Top