2017 میرا نیا فون galaxy-s8

محمدظہیر

محفلین
کیا آپ نے ماضی میں آئی فون استعمال کیا ہے؟ :)
جی ہاں آئی فون 4 استعمال کیا ہے اور اُس دور میں ایپل کا بڑا فین رہ چکا ہوں :)
میں نے سوچ رکھا تھا اگر کوئی اچھا اینڈرائڈ فون میسر نہ ہوا تو ستمبر میں ایپل جو بھی نیا فون متعارف کروائے گا لے لوں گا:)
 

محمدظہیر

محفلین
سیمسنگ گیلیکسی ایس 8. مائی ریویو.
سن 2012 کی بات ہے جب میں نے سیمسنگ کا کوئی بڑا فون خریدا تھا. اس وقت کے لحاظ سے بہت معیاری فون تھا. بیٹری گو کہ اچھا بیک اپ دیتی تھی لیکن بڑا ہونے کی وجہ سے استعمال کرنے میں دقت ہوتی تھی.
پلاسٹک باڈی اور ٹچ وز ہونے کے باعث کچھ ہی عرصے میں میرا دل اس فون سے اکتا گیا تھا.
اس کے بعد میرے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی تھی کہ سیمسنگ چیپ فون بناتا ہے اور یہ طے کر لیا کہ پھر کبھی اس کا فون استعمال نہیں کروں گا.
میں بہت عرصے تک، یعنی اب تک اپنے فیصلے پر قائم رہا. دیگر فون استعمال کرتا رہا. سیمسنگ نے پچھلے ماہ جب گیلیکسی ایس ٨ کا تعارف کروایا تو میری نظر فون سے ہٹ نہیں سکی. بہت ہی خوبصورت ڈیزائن لگا، کہ اب تک ایسا فون نہیں دیکھا. خدشہ تھا کہ شاید پچھلے فونوں کی طرح چیپ ہوگا پھر سوچا چلو دیکھنے میں کیا حرج ہے. ویسے بھی نیکسس 6پی کے بعد سے اچھا فون استعمال نہیں کیا تھا.
پچھلے جتنے بھی فون خریدیں ہیں انٹرنیٹ سے ہی آرڈر کیے ہیں، چونکہ سیمسنگ میری نظروں میں مشکوک ہو گیا تھا اس لیے پہلے شوروم گیا اور فون کو ہاتھ میں لے کر دیکھا. اور بس دیکھتا ہی رہ گیا...
شوروم بند ہونے والا تھا اور مجھے فیصلہ لینے کچھ وقت چاہیے تھا گھر جا کر ریویوز دیکھا تو ہر کوئی فون کی تعریف کرتے نہیں تھک رہا تھا.
دوسرے دن جاکر فون خرید لیا اور میں چاہتا تھا گھر جا کر تصویر لیتے ہوئے فون کا ڈبہ کھولوں، لیکن سیلز پرسن نے کہا کہ فون کو وہیں کھولوں تاکہ فون میں کچھ خرابی ہو تو بروقت دوسرا دے دیا جائے. کچھ دیر سوچتا رہا پھر وہیں کھولنے میں عافیت جانی.
اب فون کی بات کرتے ہیں.
پہلی دفعہ دیکھنے پر فون میں صرف ڈسپلے ہی نظر آتا ہے. اطراف کے بیزیل کم کر دیے گیے ہیں، بلکہ دائیں بائیں بیزل ہیں ہی نہیں نیچے اور اوپر مختصر بیزل ہے. اگر سیلفی کیمرا اور ایئر پیس اسپیکر کا مسئلہ نہ ہوتا تو شاید اوپر کا بیزل بھی نہ ہوتا. سیمسنگ ڈسپلے کو انفنٹی ڈسپلے کہ رہا ہے کہ صرف ڈسپلے کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا. دراصل فونوں میں معمول عام طور پر 16:9 ریشیو کا ہوتا ہے، سیمسنگ نے پہلی دفعہ اس سے ہٹ کر 18:5:9 کر دیا ہے جس کی وجہ سے چوڑائی کم اور لمبائی زیادہ ہوئی اور ایک ہاتھ سے پکڑنے میں آسان ہوا ہے.
فون کی برائٹ نیس بہت زیادہ ہے اور پکسل ڈنسٹی 570 یا 580 ہے. اور ڈسپلے کیوڈ ایچ ڈی ہے.
فون مسکے کی طرح اسموتھ ہے اور سافٹ ویر میں اینڈرائڈ اسکن کا نام ٹچ وِز سے بدل کر سیمسنگ اکسپیرینس رکھا ہے. بلاٹ ویر پوری طریقے سے بکال دیا گیا ہے اور امو لیڈ ڈسپلے کا معقول فائدہ اٹھاتے ہوئے آلویز آن ڈسپلے جیسے فیچرس رکھے ہیں.
فون کے پچھلے حصے میں پھسلنے والا گلاس ہے ہاتھ سے فون پھسلنے کا خدشہ زیادہ ہونے کا باعث اسے کسی کیس میں رکھنا پڑے گا.
بیٹری بیک اپ بہت شاندار ہے، دراصل کچھ ٹویکس ہیں. اگر ڈسپلے کو ایچ ڈی 720 میں استعمال کریں تو مجھے 8-10 گھنٹے اسکرین آن ٹائم دے رہا ہے جو میرے لیے ناقابلِ یقین جیسی کوئی بات تھی.
فون میں ہائبرِڈ سم کی سہولت ہے یعنی دوسری سم سلاٹ میں یا تو میموری کارڈ ڈال سکتے ہیں یا پھر دوسری سم ڈالی جا سکتی ہے.
فون میں آئرس اسکینر ہے، صارف کی آنکھوں کو دیکھ کر لاک کھل جاتا ہے. فنگر پرنٹ سنسر پیچھے کی جانب کیا ہے جس سے باز لوگوں کو شکات ہوئی ہے کہ انگلی فنگر پرنٹ سنسر کے بجائے کیمرے پر رکھی جاتی ہے. میں بس دو دن میں فنگر پرنٹ درست کھولنے لگ گیا ہوں.
فون میں سیمسنگ اردو کیبورڈ شامل ہے لیکن شاید نستعلیق فونٹ نہ کہلایا جائے مگر دیکھنے میں بھلا معلوم ہوتا ہے.
یہ رہا میرا مختصر تجربہ.


محمد تابش صدیقی بھائی آپ کے کہنے پر ریویو تو کر دیا ہے امید ہے آپ کو میرا رویو پسند آیا ہوگا.

مستقبل میں فون میں کچھ دبدیلیاں یا نئی چیزیں دریافت کرنے پر اس دھاگے میں ذکر کرنے کی کوشش کروں گا:)
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
علم نہ تھا کہ انڈیا میں ایسا ہوتا ہے
افسوس کی بات یہ ہے کہ میری یونیورسٹی کے ساتھ یہ معاملہ درپیش ہے.
کیا سامسنگ نے اپنے عمومی بلوٹ ویر سے اجتناب کیا ہے؟
جی ہاں، قریب اسٹاک اینڈرائڈ ہے اور فیچرس بہت بہتر شامل کیے ہیں. Minimalism پر فوکس کیا ہے.
 

محمدظہیر

محفلین
آج فون سے لی گئی ایک فوٹو پیش خدمت ہے. واضح رہے اس طرح مصنوعی چشمے وغیرہ کا کیمرے میں پہلے سے ہی آپشن موجود ہے. کوئی یہ نہ کہے کہ میں نے فوٹوشاپ کیا ہے:D

Thug life:ROFLMAO:

 

سید عمران

محفلین
آج فون سے لی گئی ایک فوٹو پیش خدمت ہے. واضح رہے اس طرح مصنوعی چشمے وغیرہ کا کیمرے میں پہلے سے ہی آپشن موجود ہے. کوئی یہ نہ کہے کہ میں نے فوٹوشاپ کیا ہے:D

Thug life:ROFLMAO:

اب اپنے شہر کی مشہور جگہوں اور تفریح گاہوں کی تصاویر بھی شیئر کریں۔۔۔۔
 

لاریب مرزا

محفلین
ارے واہ!! نئے فون کی بہت بہت مبارکباد ظہیر بھائی!! :)
نئے فون سے تو آپ کو زیادہ آن لائن ہونا چاہیے۔ آپ تو اب نظر ہی نہیں آتے۔ :)
 
Top