تعارف کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا ۔۔۔

اردو محفل کے تمام احباب کوسلام اور آداب !

اصول تو یہ ہے کہ پہلے چند لڑیاں شروع کی جائیں پھر اُس کے بعد اپنے تعارف کی گزارش پیش کی جائی ۔ مگر مجھے محسوس ہوا کہ میرے جیسے بے ربط اور انکنسسٹنٹ آدم کے لئے کنسسٹنٹ ہونے کے لئے ایک دلچسپی پیدا ہونی جائے تاکہ بقول شاعر "بات نکلے گی تو پھر ۔۔۔"

امید ہے کے محفلین مجھے تعارف کو موقع دیں گے اور مجھے اس کامیاب سفر میں ملنے کی اجازت بھی دیں گے

آباد رہئے
ابراہیم مرزا
 
و علیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید.
رہائش کہاں ہے؟
تعلیم؟
مشاغل کیا ہیں؟

بہت شکریہ
تعلق اقبال، فیض کے ہر سے ہے..
تعلیم کا جہاں تک تعلق ہے تو ایم فل کیمپوٹر سائنس میں ہے، کاروبارِ َزندگی گو کہ برہم ہے، پہ ریسرچر کی حیثیت سے ایک ادارے سے منسلک ہوں، کچھ عرصہ ایک ریڈیو سے ذوق کی تسکین کے لئے منسلک رہا...
 
بہت شکریہ
تعلق اقبال، فیض کے ہر سے ہے..
تعلیم کا جہاں تک تعلق ہے تو ایم فل کیمپوٹر سائنس میں ہے، کاروبارِ َزندگی گو کہ برہم ہے، پہ ریسرچر کی حیثیت سے ایک ادارے سے منسلک ہوں، کچھ عرصہ ایک ریڈیو سے ذوق کی تسکین کے لئے منسلک رہا...
پی. ایچ. ڈی.کا ارادہ ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
محترم ابراہیم مرزا بھائی آپ کو محفل اردو پر دلی خوش آمدید
بات چل نکلے تو بہت دور تک جاتی ہے ۔۔
مگر بات کا چل نکلنا اتنا آسان کہاں ۔
ویسے یہ " بات " چیز کیا ہوتی ہے ۔؟
کچھ بتائیں کہ کیسے چل نکل سکتی ہے بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
محترم ابراہیم مرزا بھائی آپ کو محفل اردو پر دلی خوش آمدید
بات چل نکلے تو بہت دور تک جاتی ہے ۔۔
مگر بات کا چل نکلنا اتنا آسان کہاں ۔
ویسے یہ " بات " چیز کیا ہوتی ہے ۔؟
کچھ بتائیں کہ کیسے چل نکل سکتی ہے بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

بہت شکریہ محترمہ نایاب صاحبہ ۔
اب بات کے بارے کیا بات کریں ہم ، بات تو بس اک بہانہ سا معلوم ہوتا ہے تعلق کے لئے پھر بعد تعلق کی پختگی کے لئے ، اب بات چیز ایسی ہے کے کرختگی کو بھی جنم دے سکتی ہے اور شائستگی کو بھی ۔ انور شعور کا ایک خوبصورت شعر ہے
وہ کہتا ہے اس نے بات کی ہے
میں کہتا ہوں مجھے خنجر لگا ہے
اب بات کے بارے میں کیا کہیں اور ، سب کچھ ہی تو باتوں میں دھرا ہے ، جھوٹے وعدے ، سچے اقرار ، لیل و نہار ۔ وہ پنچابی کی ایک پنچ لائین زبانِ زدِ عام ہے نا " او چھڈو جہ گلاں وچ کی پیا دا اے "۔ یہ چیز سب کچھ ہے اور نہیں بھی ۔
 
Top