صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر :)

نیرنگ خیال

لائبریرین
گڈنیس گریشئیس می! شگفتہ بٹیا کہیں آپ نے کوچہ آلکساں کی رکنیت تو اختیار نہیں کر لی؟ اس میں کون سی مشقت نظر آ رہی ہے آپ کو؟ :) :) :)
آپ ایسی مجالس میں کوچے کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں تک کوچے کے کسی تازہ و باسی کی رسائی بھی ممکن نہیں۔۔۔۔۔ ظالمو۔۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم نے جب جرمنی میں یہ ڈش بنائی تھی تب قصہ اس کے بر عکس تھا۔ ہمارے ذہن میں کوئی مخصوص پکوان نہیں تھا، بس میز بان سے پوچھا کہ ہم بھی مطبخ میں آ کر کچھ پکائیں؟ انھوں نے کہا کہ صد بسم اللہ، تو ہم نے ان کا ریفرجریٹر کھول کر جھانکا کہ کیا کچھ موجود ہے اور ان سے کیا کچھ بن سکتا ہے۔ بس ایسے میں بہت پہلے کی دیکھی ہوئی یہ ترکیب ذہن میں آئی اور ہم نے سارے لوازمات نکال کر علیحدہ کر لیے اور ان کی تیاری شروع کر دی۔ :) :) :)

شگفتہ بٹیا، آپ کے لیے مشورہ یہ ہے کہ بھتیجا پارٹی کو یہ ویڈیو دکھا دیں اور ان سے کہیں کہ اگر ان کو آپ کے ساتھ مل کر تجربات کرنے ہیں تو لوازمات کی دستیابی ان کی ذمہ داری ہو گی۔ اور بس آپ آرام سے بیٹھیں، جب تک وہ اپنے والدین کی ناک میں دم کر کے سارا سامان مہیا نہ کرا لیں۔ :) :) :)
:) :)
:) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ. دوپہر بخیر. کیسی ہیں؟ عید کیسی گزری؟
نہیں جی. مزدور لوگ واپس مزدوری پر آ گئے ہیں. چھٹیاں ختم. آفس میں ہوں. ذرا چائے پینے کے لیے بریک لی تو سوچا اپنا مسئلہ یہاں شیئر کر لوں. آپ گھر پر ہیں؟
 
میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر، عید بھی اچھی گزری۔
یہاں بھی چائے کا وقفہ ہے لیکن گھر میں :)
بندوق ساتھ ہے یا گھر چھوڑ آئی ہیں؟ آپ سے ہتھیار ڈلوانے کے معاملے میں ایک پیشرفت ہوئی ہے! اب آپ دعا کریں کہ کامیابی حاصل ہو!
 
یعنی خوب مزے. کیا بات ہے آپ کی. :)
یہاں اب وقفہ برائے نماز ہے.
آج تو بندوق بالکل ساتھ ہے. عید کے تیسرے دن جب عید منانے کے بجائے کام پر آنا پڑے تو بندوق کی جگہ مشین گن اٹھانے کو دل چاہتا ہے.
پیش رفت؟ میرے خلاف کوئی سازش تو نہیں ہو رہی؟ یہ اچھی بات تو نہیں ہے شگفتہ.
 
Top