آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

فلک شیر

محفلین
"The Power of Introverts in a World That Can't Stop Talking"
سوسن کین کی دلچسپ کتاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ داخلیت پسندی، اس کے حاملین اور سماج سے ان کے تعلق سے متعلق ہے
 

فلک شیر

محفلین
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمیں آپ سے ہی پتہ چلا تھا، کہ یہ کیا ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر اب آپ سرِ محفل "کچھ" کہنا چاہتے ہیں، تو ۔۔۔
ہم سے آپ کو گلہ ہو گا، کہ بات اور مشکل کر دی ہے، سو یہاں دیکھ لیجیے :)
اففف اللہ۔۔۔ ایک تو علم اتنا ہے کہ اپنی کی ہوئی بات ہی بھول جاتا ہوں۔۔۔۔۔
میں تو پس محفل بھی کچھ نہیں کہتا کجا یہ کہ خود کو اتنا اہل سمجھو کہ سر محفل ہی" گستاخی شاہان" کا مرتکب ہوجاؤں۔۔۔۔
دیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن کچھ کمزوریوں کی بنیاد پر مکمل سمجھ نہیں پایا۔۔۔۔

یہاں ایک عدد کوئز سا بھی ہے، اسی سلسلے میں
نیرنگ خیال
ان کے مطابق تو میں INTROVERT ہوں۔۔۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ول اے کوڑ مریندے ہن سائیں۔۔۔ :)

کتب کے تعارف کا دھاگہ ہےحضور :)
میں وی ایہا اکھیندا ودا۔۔۔

اور مجھے ڈھونڈنے کے باوجود ثروت کی کتاب نہیں ملی :( کچھ شریک محفل کیجیے اس کتاب سے پلیز
نہ جی نہ۔۔۔۔ کبھی بھی کچھ شئیر نہیں کریں گے یہ حضرت۔۔۔۔ علم کے خزانے پر اسحاق ڈار بن کر بیٹھے رہیں گے۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں نے شاید ایک آدھی کتاب ہی زندگی میں پڑھی ہے۔ سو وہ بھی قصہ ماضی ٹھہرا۔ ان شاء اللہ جلد ہی کوئی کتاب پڑھ کر ادھر اس کا ذکر کروں گا۔ البتہ گزشتہ دنوں ضمیر جعفری کی کتاب "اڑتے خاکے" نظروں سے گزری ہے۔
لگتا نہیں ہے۔
مطالعہ کے بغیر آپ اتنا اچھا کیسے لکھ لیتے ہیں؟اور یہ بھی لگتا ہے کہ ایم اے میں آپ کا مضمون اردو ادب نہیں رہا۔
 

جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
داؤد نے مجھ سے ماں جی منگوائی ہے۔شہاب صاحب کی۔
اب چونکہ ہمہ یاراں دوزخ پڑھ چکے ہیں۔ اِس لئے گھر کی شیلف میں موجود پریشر ککر پہ نظر ہے۔ میں نے کہا ہے کہ مجھے پڑھے ہوئے عرصہ بیتا۔ ایک بار سرسری ورق گردانی کرنے دو۔ مجھے تمہارے لئے صحیح لگی تو پڑھ لینا۔
 

سارہ خان

محفلین
سارہ! میں نے بھی یہ ناول شاید سسپینس یا جاسوسی ڈائجسٹ میں پڑھا تھا۔ واقعی بہت اداس کرنے والا تھا۔
میں نے نیٹ سے ڈائونلوڈ کر کے پڑھا تھا دو تین سال پہلے۔۔۔ اتنی بے رحم ماں کبھی کسی اور کہانی میں نہیں دیکھی ۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں نے نیٹ سے ڈائونلوڈ کر کے پڑھا تھا دو تین سال پہلے۔۔۔ اتنی بے رحم ماں کبھی کسی اور کہانی میں نہیں دیکھی ۔۔
اب تو سارہ اخباروں میں ایسے کتنے واقعات آتے ہیں۔آج ہی بھارت کی خبر تھی کہ میاں کی بے وفائی پہ اُسے سبق سکھانے لے لئے ماں نے اپنے دو بچوں کو مار دیا۔
خوفناک،درد ناک،افسوسناک،
میں تو اِس طرح کی خبریں پڑھ کے کچھ عرصے تک اخبار پڑھنا ہی چھوڑ دیتی ہوں۔
 

سارہ خان

محفلین
اب تو سارہ اخباروں میں ایسے کتنے واقعات آتے ہیں۔آج ہی بھارت کی خبر تھی کہ میاں کی بے وفائی پہ اُسے سبق سکھانے لے لئے ماں نے اپنے دو بچوں کو مار دیا۔
خوفناک،درد ناک،افسوسناک،
میں تو اِس طرح کی خبریں پڑھ کے کچھ عرصے تک اخبار پڑھنا ہی چھوڑ دیتی ہوں۔
پتا نہیں کیسے کر لیتے ہیں لوگ ایسے ظلم۔۔
اخبار میں تو اسی فیصد خبریں دردناک ہی ہوتی ہیں ۔۔ میں نہیں پڑھتی اخبار۔۔
یہاں سوشل میڈیا پر جو خبریں گذریں نظر سے بس وہ ہی پڑھتی ہوں ۔۔
 
Top