اردو ویب پیج پر گوگل ایڈ سینس؟

دوست

محفلین
اگر اشتہار چلانے ہیں تو بلاگ/ویب سائٹ کی نتائج تلاش میں رینکنگ گنوانی ہوگی۔ یا پھر اس پر اثر ضرور پڑے گا جہاں تک میری سمجھ میں آیا ہے یہ کی ورڈز گوگل کو تلاش میں مدد بھی دیتے ہیں۔ :?:
 
اجنبی

محفلین
بدتمیز: یہ تم کیسے کہہ رہے ہو؟
شاکر: ٹھیک ہے کہ گوگل کی ورڈز سے انڈیکسنگ میں مدد لیتا ہے مگر وہ تلاش کے لیے کی ورڈز پر بہت کم انحصار کرتا ہے ۔ میرے خیال میں ان کی ورڈز سے رینکنگ پر فرق نہیں پڑتا ۔
 
اجنبی

محفلین
کی ورڈز اپ ڈیٹ کر دیے گئے ہیں ۔
یہ نئے کی ورڈز پرانے کی ورڈز کی نسبت بہت کم ہیں اور فعالیت میں کہیں بہتر ہیں ۔
بیان کردہ جگہ پر فرانسیسی اور جرمن زبان میں بھی اشتہارات دکھائی دے رہے ہیں ۔ نہ جانے اس کی کیا وجہ ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ بدتمیز کا سرور ان ممالک سے متعلق ہو ۔
 
زیک

مسافر
ابھی بھی کافی سے زیادہ کی‌ورڈ ہیں۔

ان کی‌ورڈز کی فعالیت کا علم تو چند دنوں میں ہو گا کہ گوگل کو کچھ وقت لگتا ہے اشتہار صحیح لگاتے ہوئے۔
 
نصیرحیدر

محفلین
اجنبی نے کہا:
دیکھیے ذرا میرے بلاگ پر relevant google ads چل رہے ہیں
http://blog.bayaaz.com/politics/words-sentences :lol:
حالانکہ پوسٹ پوری اردو میں ہے ۔ ایک لفظ بھی انگلش کا نہیں ہے ۔ پھر بھی پوسٹ میں جو لکھا ہے ، اس کے مطابق اشتہارات چل رہے ہیں ۔
یہ کیسے ممکن ہوا ہے ، بتاؤں یا نہیں؟
اسطرح کی دو نمبریوں میں تو آپ مجھ سے بھی بازی لے گے فرمائیے؟گوگل کو کیا گولی دی؟
 
نصیر آپ نے کیا سمجھا ہے قدیر کو ،

ماشاءللہ سے دو نمبریوں کی بلندیوں کو پچھلے کئی سال سے متواتر چھوتے آ رہے ہیں اور کئی شہ زور دو نمبروں کو شکست فاش سے دوچار کر رکھا ہے ۔

قدیر تیری دو نمبری کو دور سے ہی سلام :wink:

ویسے ایڈ سینس پر جیسا کہ ہمارا معاہدہ ہوا تھا کام کو آگے بڑھانا ہے اور تحقیق کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔
 
تحقیق کا دائرہ تھوڑا وسیع کرتے ہیں اور چلتے ہیں‌بلاگ سپاٹ پر جہاں میرے بلاگ پر بھی ایڈ سینس ٹھیک چل رہا ہے ذرا ملاحظہ کریں۔
نصیر کی ڈائری
 
سلام مسنون

نبیل بھائی آپ اپنے اردو ویب کے مین بیج کو انگلش زبان میں ڈیزائن کر لیں اس پیج میں آپ اردو کی کوئی تحریر شامل نہ کریں اس کے بعد گوگل ایڈسن میں رجسٹر ہو جائیں آپ کی درخواست چند دنوں میں منظور ہو جائے گی اصل میں وہ لوگ سائٹ کی زبان چک کرتے ہیں میں نے www.alqlm.org کی اس حوالے سے ایڈسن میں رجسٹریشن کی ہے آپ دیکھ سکتے ہیں مین پیج انگلش کا ہے اس کے علاوہ ایک الگ پیج اردو کا بھی ہے جو کہ سائٹ کی زبان تبدیل کرنے سے آتا ہے ۔ گوگل ایڈسن پر رجسٹر ہونے کے بعد اردو والا پیج بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے اور جو ایڈز ملتے ہیں وہ دونوں پیجز کر لگائے جا سکتے ہیں www.alqlm.org/index2.html اس لنک پر اردو والا پیج اپ لوڈ ہے اور اس پر بھی گوگل کا ایڈ چل رہا ہے بس مین پیج کا انگلش میں ہونا ضروری ہے ۔
 
پردیسی

محفلین
السلام علیکم
اردو یونی کوڈ ( تحریری اردو ) کی کسی بھی ویب سائٹ یا بلاگ پر گوگل کے اشتہارات چلانا چنداں بھی مشکل نہیں اور نہ ہی ان کے لئے ویب سائٹ یا بلاگ میں کی ورڈ وغیرہ ڈالنے کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ ٹیگ لگانے سے اسی نوعیت کی اشتہارات نظر ضرور آتے ہیں جس قسم کے یہ ٹیگ ہوں۔
ابھی آج ہی اسی سلسلہ میں ، میں نے اپنی اردو ہوم کی ویب سائٹ پر ایک مضمون لکھا ہے جس سے آپ تمام دوست فائدہ اٹھا سکتے ہیں

خوش رہیں
 
تحقیق کا دائرہ تھوڑا وسیع کرتے ہیں اور چلتے ہیں‌بلاگ سپاٹ پر جہاں میرے بلاگ پر بھی ایڈ سینس ٹھیک چل رہا ہے ذرا ملاحظہ کریں۔
نصیر کی ڈائری

تحقیق کا دائرہ وسیع کر لیا ہے مگر بات وہی ہے کہ انگریزی صفحات کا ہونا لازمی ہے اردو کے اشتہار پکڑنے کے لیے بھی ۔ ویسے آپ نے اردو کا بلاگ نہیں بنایا کوئی۔
 
زیک

مسافر
خیال رہے کہ گوگل کی پالیسی کے مطابق کسی ایسی زبان والے صفحے پر ایڈسنس لگانا منع ہے جسے گوگل ایڈسنس سپورٹ نہیں کرتا۔ لہذا اردو صفحے پر ایڈسنس لگانا گوگل ایڈسنس کی پالیسی کے خلاف ہے اور گوگل چاہے تو آپ کا اکاؤنٹ ختم کر دے، آپ کو بین کر دے اور آپ کو پیسے بھی نہ دے۔
 
نصیرحیدر

محفلین
تحقیق کا دائرہ وسیع کر لیا ہے مگر بات وہی ہے کہ انگریزی صفحات کا ہونا لازمی ہے اردو کے اشتہار پکڑنے کے لیے بھی ۔ ویسے آپ نے اردو کا بلاگ نہیں بنایا کوئی۔
انگریزی صفحات کا ہونا تو لازمی ہے ،تاکہ کے معاہدے کی شرائط بھی پوری ہو جائیں اور ہمارا کام بھی چلتا رہے،رہی اردو بلاگ کی بات تو اب میں اس بلاگ پر بھی زیادہ انگلش میں‌پوسٹ کرتا ہوں کیونکہ اس سے اچھی ٹریفک ملتی ہے۔
 
MyOwn

محفلین
خیال رہے کہ گوگل کی پالیسی کے مطابق کسی ایسی زبان والے صفحے پر ایڈسنس لگانا منع ہے جسے گوگل ایڈسنس سپورٹ نہیں کرتا۔ لہذا اردو صفحے پر ایڈسنس لگانا گوگل ایڈسنس کی پالیسی کے خلاف ہے اور گوگل چاہے تو آپ کا اکاؤنٹ ختم کر دے، آپ کو بین کر دے اور آپ کو پیسے بھی نہ دے۔

میرا خیال اس کے برعکس ہے۔ میں ایڈ سینس بھی استعمال کیا ہے اور ایڈ ورڈ بھی ۔ آج کل تو آیڈ ورڈ ہی زیادہ استعمال کر رہا ہوں :) اگر اپ ایڈ ورڈ میں جائیں تو وہاں پر اپکو آپشن مل جاتا ہے کونسی زبان اور ملک میں‌اپ ایڈ دیکھانا چاہ رہے ہیں۔ تو اسی زبان میں اور ملک میں ایڈ دیکھائے جائیں گے۔ اور "اردو" ان زبانوں‌میں شامل ہے۔ لیکن فارسی اور ایران شامل نہیں‌ہے۔ اور ایڈ ورڈز کو انہیں سے خطرہ ہوتا ہے خیر وہ ایک الگ کہانی ہے پھر کبھی سہی-
گوگل باٹ اور گوگل میڈیا باٹ دو مختلف چیزیں ہیں۔ لیکن کچھ رپورٹس کے مطابق میڈیا باٹ کی "لیکیج" سے گوگل باٹ کافی متاثر ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ ایک مستند بات نہیں‌ہے۔
میڈیا باٹ انڈیکسنگ میں بھی مدد دے سکتا ہے ۔ لیکن اس کا معاملہ بھی مستند نہیں ہے۔ لیکن میں‌خود اس میں‌یقین رکھتا ہوں اور اس کے خاطرہ خواہ نتائیج دیکھنے میں آتے ہیں۔

والسلام
 
MyOwn

محفلین
میرے بلاگ پر ایک بھی کی ورڈ نہیں ہے ۔ اور اشتہارات چل رہے ہیں ۔

کی ورڈز سے اپ پیسے تو کما سکتے ہیں لیکن پی آر پر بہت برا اثر آتا ہے۔ سائٹ پینالائز بھی ہو سکتی ہے۔ یہ ایک لمبے عرصے کے لیے کار آمد طریقہ نہیں ہے۔ لیکن اگر اپ صرف پیسے ہی کمانا چاہ رہے ہیں تو بہتر ہے اپ گوگل اکونٹ کو مونیٹائز کریں اور زیادہ بڈ والے کی ورڈ استعمال کریں۔ سائٹ کی تو ایسی کی تیسی ہو جائے گی لیکن پیسے آتے رہیں گے۔
 
MyOwn

محفلین
اگر اشتہار چلانے ہیں تو بلاگ/ویب سائٹ کی نتائج تلاش میں رینکنگ گنوانی ہوگی۔ یا پھر اس پر اثر ضرور پڑے گا جہاں تک میری سمجھ میں آیا ہے یہ کی ورڈز گوگل کو تلاش میں مدد بھی دیتے ہیں۔ :?:

یہ بات ضروری نہیں ہے۔ اس کے لیے میری اوپر والی پوسٹ دیکھیں۔
 
Top