حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

زیک

مسافر
ارے میرے یارو میرے بھائیو میری بہنو ۔ مسلم یا غیر مسلم انسان ہو تے ہیں ۔ کھانا یا برتن تھوڑا ہی غیر مسلم ہوتے ہیں ۔ کیا مسلمانوں کے گھر کے برتن بھی مسلمان ہوتے ہیں ؟
ہم تویہ جانتے ہیں کہ نصرانی یا یہودی بھی اگر اللہ کا نام لے کر ذبح کرے تو مسلمانوں کے لیے ٹھیک ہے ۔ ہاں اگر حرام کی کمائی کا ہے تو خواہ مسلمان ہی کا کیوں نہ ہو دل نہیں مانے گا۔
مجھے لگتا ہے میرے برتن سارے کافر، ملحد بلکہ دہریے ہیں۔
 
زیک

مسافر
پکانےاور برتنوں میں کیا حرج ہے بھائی۔ چیز کو دیکھو کہ حلال ہے یا نہیں ۔اگر کوئی مسلمان سور پکالے تو پھر کیا حلال ہو جائے گا ؟
ویسے ہر کسی کا اپنا اختیار ، اپنی سمجھ اور اپنی ہی دلیل ہے سو ہوا کرے۔یقیناََ۔
سؤر کا ذبیحہ ہونا ضروری ہے
 
زیک

مسافر
ویسے حقہ ایران کی ایجاد ہے اور تمباکو شمالی امریکہ کی۔ یہ کب اور کیسے اکٹھے ہوئے؟ اگر حقہ پرانا ہے تو تمباکو سے پہلے کس استعمال میں آتا تھا؟
 
نوشاب

محفلین
پتہ نہیں کیوں ں سگریٹ اور حقہ پینے والے یہ کہتے رہتے ہیں کہ اسے چھوڑنا بڑا مشکل ہے ۔ایک دفعہ ایک دوست کے ساتھ بھی کافی دیر بحث رہی میرا مؤقف تھا کہ جب اسے چھوڑنا ہے تو بس کہو چھوڑ دیا،مت خریدو، مت سلگاؤ ۔ آخر تمہیں کون مجبور کرتا ہے کہ اسے خریدواور پھر پیو۔سو اسے چھوڑنا ذرا بھی مشکل نہیں ہے۔
جبکہ وہ کہتا تھا کہ یہ کام بہت مشکل ہے ۔
پتہ نہیں سگریٹ پینے والوں کو یہ اتنا سا کام اتنا مشکل کیوں لگتا ہے ۔جبکہ اس میں کچھ مشکل نہیں ہے ۔چھوڑنے کا سوچو اور چھوڑ دو ۔سمپل
 
addictive
 
نوشاب

محفلین
دوسرا ہندو گائے کے پیشاب کو تبرک مانتے ہیں ۔
اب اللہ جانتا ہے وہ اس ناپاک تبرک کو کیسے اور کس کس انداز میں استعمال کرتے ہیں ۔سو مجھے تو یہ سوچ کر ہی ان کے کھانوں سے گھن اآتی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین

میں بالکل بھی نہیں کہتا کہ سگریٹ چھوڑنے مشکل ہیں۔ سگریٹ چھوڑنے کا کام کرنا تو دور کی بات ہے میں نے تو کبھی چھوڑنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں سو مشکل کیسے ہوگیا۔اور نہ جانے کیوں ساری محفل ہاتھ دھو کر مجھے غیر مشرف بہ سگریٹ کرنے پر تلی ہوئی ہے،سوچیے ذرا اگر میں ہر کسی کو اسی طرح کہتا پھروں کہ آؤ جناب، ایک آدھ سگریٹ میرے ساتھ پی لو کہ سگریٹ پینا بالکل بھی مشکل کام نہیں ہے تو نہ جانے دوسروں کو کیسا لگے گا، اللہ اللہ۔
 
دوسرا مسلمان اونٹ کے پیشاب کو تبرک مانتے ہیں ۔
اب بھگوان جانتا ہے وہ اس ناپاک تبرک کو کیسے اور کس کس انداز میں استعمال کرتے ہیں ۔سو مجھے تو یہ سوچ کر ہی ان کے کھانوں سے گھن اآتی ہے
 
لوگ اآپ سے محبت کرتے ہیں تبھی تو آپ کو اس مضر صحت چیز سے دور رکھنے کا کہہ رہے ہیں ۔
اب کوئی بچہ چنگاری سے کھیلے اور ماں باپ اور بڑے اسے منع بھی نہ کریں ۔۔۔۔۔۔
 
ایسا کوئی مسلمان نہیں ہے جو اونٹ کے پیشاب کو تبرک مانتا ہو ۔
اگر ایسا کوئی مسلمان آپ نے دیکھا ہے تو اسے مسلمان مت سمجھیں ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
لوگ اآپ سے محبت کرتے ہیں تبھی تو آپ کو اس مضر صحت چیز سے دور رکھنے کا کہہ رہے ہیں ۔
اب کوئی بچہ چنگاری سے کھیلے اور ماں باپ اور بڑے اسے منع بھی نہ کریں ۔۔۔۔۔۔

اس خود ساختہ محبت اور غیر فطری ماں باپ کے لیے استاد ذوق نے فرمایا تھا کہ

رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو
تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تُو
 
فاتح

لائبریرین
میں نے سگریٹ کے ایک دو کش لگائے ہیں مگر حقہ کبھی نہیں۔

جب ہم بڑے ہو رہے تھے تو حقہ پینڈو پروڈکشن سمجھا جاتا تھا اور ہم ٹھہرے شہری بابو
سگریٹ تو دو دہائیوں سے زائد کے عرصے تک پیے ہیں اور ابھی دس ماہ قبل ہی ترک کر کے الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ پر منتقل ہوا ہوں۔
حقہ بس ایک مرتبہ ہی پیا تھا سیالکوٹ کے ایک نواحی گاؤں میں کچھ بزرگوں کے ساتھ تاش کھیلتے ہوئے۔ اور تبھی برادرم محمد وارث سے مختصر سی ملاقات بھی ہوئی تھی۔
 
زیک

مسافر
دبئی میں ایک دکان
243280_10150193999181082_6820487_o.jpg
 
Top