خالد محمود چوہدری
محفلین
’سیلفی‘ کے جرم میں کیون پیٹرسن رنگے ہاتھوں گرفتار
کیون پیٹرسن کو دو پولیس اہلکار دکھائی دیئے تو ان کے ذہن میں سیلفی کا ایک نادر خیال آیا۔ وہ فوراً ان پولیس اہلکاروں کے پاس گئے اور ان سے خود کو گرفتار کرنے کی انوکھی فرمائش کرڈالی۔
کیوین پیٹرسن نے ’سیلفی ‘ کی خاطر گرفتاری دیدی
انگلینڈ کے سابق اسٹار کیون پیٹرسن کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیااور وہ بھی کسی کو مارنے پر نہیں بلکہ سیلفی کے جرم میں پکڑا۔ کیون پیٹرسن کتنے بھی برے حالات سے کیوں نہ گزررہے ہوں ان کی رگ ظرافت پھڑکتی ہی رہتی ہے۔
ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں بھی ہوا جب وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ رات کو گھومنے پھرنے گئے، ان کے ساتھ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ بھی موجود تھے، ایک جگہ پر انہیں دو پولیس اہلکار دکھائی دیئے تو ان کے ذہن میں سیلفی کا ایک نادر خیال آیا۔ وہ فوراً ان پولیس اہلکاروں کے پاس گئے اور ان سے خود کو گرفتار کرنے کی انوکھی فرمائش کرڈالی۔ پہلے تو پولیس والے خود بھی اس بات پر حیران رہ گئے مگر جب پیٹرسن نے ان کو بتایا کہ وہ صرف سیلفی کی خاطراپنی گرفتاری پیش کررہے ہیں تو ان کی بھی ہنسی نکل گئی۔
پیٹرسن نے نہ صرف سیلفی بنوائی بلکہ اس کو سوشل میڈیا سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر شیئر بھی کیا۔ اس میں انہوں نے اپنے چہرے پر ایک رنگے ہاتھوں گرفتار کئے جانے والے مجرم کے تاثرات پیدا کرنے کی پوری کوشش کی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان میں اداکاری کے جراثیم کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے ہیں اور کرکٹر چھوڑ کر وہ اداکاری سے ہی دال روٹی کا بندوبست کرسکتے ہیں۔
ربط