زمین سے چاند تک کا فاصلہ

آپ اس خیال سے متفق ہیں ؟

  • جی ہاں

  • جی نہیں

  • کسی حد تک

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
تصور کیجیے کہ دو مقرر میل میل بھر کے فاصلے سے ایک ہی وقت میں تقریر کر رہے ہیں اور سامع نے دونوں تقاریر سننی ہوں تو کیا ہوگا - کبھی وہ ایک مقرر کے چند جملے سنے گا پھر دوڑ کر دوسرے مقرر کی طرف جائے گا چند جملے اس سے سنے گا پھر بھاگ کر واپس آئے گاکچھ جملے پہلے والے مقرر کے سنے گا الغرض کسی کی بات پوری نہیں سن سکے گا- اس کے مقابلے میں وہ شخص جس کے پاس موٹر کار یا موٹر سائیکل ہے دونوں تقاریر قدرے زیادہ سن سکے گا - اچھا تصور کیجیے ایک شخص کے پاس ایک ایسی موٹر ہے جو ایک میل کا فاصلہ فقط پانچ (5) سیکنڈ میں طے کر سکتی ہو تو وہ شخص دونوں پچھلے اشخاص سے زیادہ سن سکے گا -
فرض دونوں تقاریر کے درمیاں زمینی فاصلہ بڑھا کر چار لاکھ کلو میٹر کر دیا جائے - (تقریباََ زمین سے چاند تک کا فاصلہ) جبکہ سامع کے پاس بھی اب ایسی موٹر ہے جو چار لاکھ کلو میٹر کا سفر فقظ 1 سیکنڈ میں طے کر لیتی ہے - ایسے میں سامع دونوں تقاریر باآسانی سن اور دیکھ سکتا ہے - اگر سامع کی رفتار کو ایک ارب سے ضرب دے دیا جائے تو یہی سامع بیک وقت دونوں جگہ یعنی چاند پر اور زمین پر ہونے والی تقاریر کے ساتھ ساتھ مریخ اور عطارد پر ہونے ولی تقاریر بھی سن سکتا ہے اور دیکھ سکتا ہے - اگر وہ اپنا سفر دنیا تک ہی محدود رکھے تو ایسی رفتار سے وہ دنیا میں ہونے ولی ہر بات سن سکتا ہے اور ہر منظر دیکھ سکتا ہے -
ایسے میں زمینی فاصلہ بے معنی ہو جاتا ہے - اصل میں افراد اور مقامات کے درمیان فاصلہ نہیں وقت حائل ہے - فاصلے کی کوئی حقیقت نہیں -
 
x boy

محفلین
اسی بات پر ایک لطیفہ یاد آگیا
مسجد میں تازہ تازہ تیار ہوا تبلیغی ساتھی جو سائنس اور قانون سے ناواقف تھا
بیان کرتے کرتے اتنا آگے بڑھ گیا کہ کہنے لگا " چاند زمین سے 100 کلومیٹر پر ہے
میرے ماموں جو مکینیکل انجینئر ہیں وہ نماز کے بعد انکے کسی جاننے والے کے اسرار
پر بیان سن نے لگ گئے تھے یہ سنتے ہی اٹھ کھڑے ہوگئے اور گھر کا راستہ لیا
ان اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ہم سے کہنے لگے دبئی سے ابو ظہبی تک کا راستہ
ایک سو پچتر کلو میٹر ہے اور یہ بندہ کہہ رہا ہے کرلیا دین کی تبلیغ۔۔
(میں دعوت تبلیغ کی نہج کو برا نہیں کہہ رہا ہوں میں بذات خود اس نہج کی تعریف کرتا ہوں)
دین کا کام انجان لوگوں سے لینے سے ایسا نتیجہ نکلتا ہے ،،
 
فاتح

لائبریرین
سامع کے پاس بھی اب ایسی موٹر ہے جو چار لاکھ کلو میٹر کا سفر فقظ 1 سیکنڈ میں طے کر لیتی ہے -
اگر سامع کی رفتار کو ایک ارب سے ضرب دے دیا جائے تو
یعنی سامع کی رفتار 400,000,000,000,000 کلو میٹر فی سیکنڈ ہو گی جب کہ "بے چاری" روشنی کی رفتار محض 299,792 ہے۔۔۔
اب ذرا آئن سٹائن غریب کی مشہور زمانہ مساوات E = mc 2 کو ذہن میں لانے کی کوشش کریں تو فاصلہ تو فاصلہ سامع خود بھی باقی نہیں بچے گا۔۔۔ آپ سامع سے بلب جلا سکتے ہیں یعنی وہ تو کب کاااااااااااااااا انرجی میں تبدیل ہو چکا ہو گا۔
 
جی فاتح بھائی آپ نے درست فرمایا - اگر سامع مادی ہے تو بچنا مشکل ہے - لیکن اگر غیر مادی ہے تو فرشتہ اجل کی صورت ایک ہی وقت میں کئی ایک جگہ موجود ہو سکتا ہے- مزید یہ کہ فاصلہ کے حوالے سے تو بات درست ہے نا ؟
 
آپ "غیر مادّی" کے لیے مادّی کائنات کے قوانین کے حوالے کیوں تلاش کر رہے ہیں؟
 
فاتح بھائی دو باتیں ہیں ، اوّل تو یہ کہ اگر کوئی شخص کوئی کام نہیں کر سکتا تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کام ہو بھی نہیں سکتا - جیسے اگر میں فارسی میں شعر نہیں کہہ سکتا تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ فارسی زبان میں شعر نہیں کہا جا سکتا - یہاں میری مراد کسی امر کے ممکن ہونے سے ہے نہ کہ کرنے والے کی اہلیت سے -
دوسری بات یہ کہ میری تحریر محض فلسفے سے متعلق ہے - یہ کوئی سائنسی تھیوری نہیں ہے - "غیرمادّی" کیلئے مادّی قوانین تلاش کرنا میرا مقصد نہیں بلکہ"عالمِ امر" کے افعال کی "عالمِ خلق" میں توجیہ کا بیان ہے -
باقی آپ کی بات سو فی صد درست ہے کہ غیرِمادّی افعال کبھی اسباب و علل کی عدالت میں پیش نہیں کئے جانے چاہیں-
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
آپ کہہ رہے ہیں یہ سائنسی تھیوری نہیں ۔ میرے خیال میں تو اس میں کافی ساری سائنس ہے :)
اس میں زمان و مکاں Time And Space کی بات بھی ہے۔ نظریہ اضافیت Relativity Theory بھی ہے۔
آپ نے کہا فاصلے کی کوئی حقیقت نہیں۔
آپ کی خیال میں وقت کی کیا حقیقت ہے ؟
ادب دوست
 
arifkarim

معطل
ایسے میں زمینی فاصلہ بے معنی ہو جاتا ہے - اصل میں افراد اور مقامات کے درمیان فاصلہ نہیں وقت حائل ہے - فاصلے کی کوئی حقیقت نہیں -
در حقیقت مقامات کے درمیان فاصلہ حائل ہے نہ کہ وقت۔ وقت تو اضافی ہے۔ آپ روشنی کے بہت قریب رفتار پر سفر کر کے یا کسی ثقب کرم (wormhole) میں سے گزر کر یا کسی ثقب اسود (blackhole) کے قریب وقت گزار کر اپنا اضافی وقت زمین کے مقابلہ میں بہت کم کر سکتے ہیں۔ اس نظریہ کو با آسانی سمجھنے کیلئے حالیہ امریکی فلم Interstellar دیکھیں:
http://www.imdb.com/title/tt0816692/

مسجد میں تازہ تازہ تیار ہوا تبلیغی ساتھی جو سائنس اور قانون سے ناواقف تھا
ظاہر ہے۔ تبلیغی اور سائنسی تو ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ یہ ایک ہی انسان میں کیسے پائی جا سکتی ہیں؟ :)

ایک سو پچتر کلو میٹر ہے اور یہ بندہ کہہ رہا ہے کرلیا دین کی تبلیغ۔۔
تو ان سے کہیں کہ دین کی تبلیغ کریں نہ کہ سائنس کی :)

دین کا کام انجان لوگوں سے لینے سے ایسا نتیجہ نکلتا ہے
تو پھر سائنس کا کام دینی لوگوں سے کیوں لیا جاتا ہے؟ یہ سعودی عالم دین فرما رہے ہیں کہ زمین ساکن ہے:
25C4E97900000578-2957414-image-m-85_1424194929500.jpg

جب آپکو جواب نہیں معلوم تو اپنی "لاجک" جھاڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ سیدھا سیدھا کہہ دیں کہ یہ میری فیلڈ نہیں :)

اب ذرا آئن سٹائن غریب کی مشہور زمانہ مساوات E = mc 2 کو ذہن میں لانے کی کوشش کریں تو فاصلہ تو فاصلہ سامع خود بھی باقی نہیں بچے گا۔۔۔ آپ سامع سے بلب جلا سکتے ہیں یعنی وہ تو کب کاااااااااااااااا انرجی میں تبدیل ہو چکا ہو گا۔
ہاہاہا۔ سامع کو سوئٹزرلینڈ-فرانس کے بارڈ پر واقع لارج ہیڈرن کولائیڈر کا ایک چکر دلوائیں۔ پھر دیکھیں سامع کس رفتار پر توانائی میں تبدیل ہوتا ہے:
CMS_Higgs-event.jpg

جی فاتح بھائی آپ نے درست فرمایا - اگر سامع مادی ہے تو بچنا مشکل ہے - لیکن اگر غیر مادی ہے تو فرشتہ اجل کی صورت ایک ہی وقت میں کئی ایک جگہ موجود ہو سکتا ہے- مزید یہ کہ فاصلہ کے حوالے سے تو بات درست ہے نا ؟
ہاہاہا۔ محض فرشتوں کی صفات بیان کرنے کیلئے اتنی لمبی چوڑی غیر سائنسی تمہید باندھنے کی کیا ضرورت تھی؟ :)
سیدھا سیدھا لکھ دیا ہوتا کہ سامع کوئی مادی شے نہیں بلکہ غیر مادی فرشتہ ہے :)

آپ "غیر مادّی" کے لیے مادّی کائنات کے قوانین کے حوالے کیوں تلاش کر رہے ہیں؟
بالکل۔ یہی سوال میرا بھی ہے :)
جدا ہو دین سائنس سے تو رہ جاتی ہے لادینی :)

آپ کی خیال میں وقت کی کیا حقیقت ہے ؟
یہ صاحب ابتک کی پوسٹس کے مطابق کافی غیر سائنسی معلوم ہوئے ہیں۔ انسے کسی زمان و مکاں کی توقع کرنا وقت کا ضیاع ہے :)
GPB_circling_earth.jpg

یہاں میری مراد کسی امر کے ممکن ہونے سے ہے نہ کہ کرنے والے کی اہلیت سے -
امر واقعہ یہی ہے کہ مادہ کا روشنی کی رفتار سے تجاوز ممکن نہیں۔ یعنی آپکا سامع سیارہ عطارد پر بیٹھ کر سیارہ زحل پر ہونے والی تقریر بیک وقت سن نہیں سکتا کہ ان کے درمیان 1366690000 کلومیٹر کا فاصلہ حائل ہے جو کہ روشنی کی رفتار کے مطابق 76 منٹ بنتا ہے۔ مطلب آپکا سامع یہی تقریر 76 منٹ سے پہلے نہیں سن سکتا چاہے جتنا مرضی تکنیکی اعتبار سے ترقی یافتہ ہی کیوں نہ ہو جائے :)
http://theplanets.org/distances-between-planets/
http://www.easysurf.cc/cnver15.htm#slk2x
 
آخری تدوین:
آپ کہہ رہے ہیں یہ سائنسی تھیوری نہیں ۔ میرے خیال میں تو اس میں کافی ساری سائنس ہے :)
اس میں زمان و مکاں Time And Space کی بات بھی ہے۔ نظریہ اضافیت Relativity Theory بھی ہے۔
آپ نے کہا فاصلے کی کوئی حقیقت نہیں۔
آپ کی خیال میں وقت کی کیا حقیقت ہے ؟
ادب دوست

اوشو بھائی ، یہ تحریر کا پہلا حصہ ہے میرا خیال تھا کہ دوسرے حصے میں وقت کی بحث کروں - انشاءاللہ آج کل میں اپنی پریشاں خیالی بیان کرتا ہوں -
 
بہت سے لوگ اپنے ساتھ بیسن لے کر چلتے ہیں - جہاں کسی کی کڑھائی میں گرم تیل دیکھا اپنا پکوڑا ڈال دیا - تو اگر اپ کو محسوس ہو کہ میری کڑھائی میں کوئی باسی پکوڑا تیر رہا ہے تو یقین کریں میں کچھ نہیں کر سکتا :laughing:
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
بہت سے لوگ اپنے ساتھ بیسن لے کر چلتے ہیں - جہاں کسی کی کڑھائی گرم تیل دیکھا اپنا پکوڑا ڈال دیا - تو اگر اپ کو محسوس ہو کہ کوئی باسی پکوڑا میری کڑھائی میں تیر رہا ہے تو یقین کریں میں کچھ نہیں کر سکتا :laughing:
پنجابی میں اسے شاید "لُچ تلنا" کہتے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
بہت سے لوگ اپنے ساتھ بیسن لے کر چلتے ہیں - جہاں کسی کی کڑھائی میں گرم تیل دیکھا اپنا پکوڑا ڈال دیا - تو اگر اپ کو محسوس ہو کہ میری کڑھائی میں کوئی باسی پکوڑا تیر رہا ہے تو یقین کریں میں کچھ نہیں کر سکتا :laughing:
آپ نے دھیان نہیں دیا۔ اوپر ایک نہیں بلکہ دو عدد باسی پکوڑے تیراکی سیکھ رہے ہیں :)

پنجابی میں اسے شاید "لُچ تلنا" کہتے ہیں :)
یا تو آپ تحریر پوسٹ نہ کریں اور اگر کریں تو اسپر ہر قسم، رنگ و نسل کے تبصروں کیلئے اپنے آپکو تیار کر لیں۔ محفل پر صرف تصوراتی لوگوں کا ہجوم نہیں ہے۔ یہاں پر کچھ احباب مادیت پرستی پہ بھی یقین رکھتے ہیں :)
 
x boy

محفلین
غجب کا ہے دن سوچو ذرا، یہ محفل پن دیکھو ذرا۔
سب ہیں اکیلے تم بھی اکیلے مزا آرہا سچی سے
 
Top