نظریہ ارتقاء پر اعتراضات اور ان کے جواب

عباس اعوان

محفلین
مسئلہ وہی ہے.
ارتقا کا نظریہ تو ابھی تک انسان کے بہترین مخلوق ہونے کو بھی نہیں جھٹلاتا.
بس معانی مراد لینے کا مسئلہ ہے. آپ کہتے ہیں کہ انسان ڈائرکٹ بلا واسطہ اسی شکل میں تخلیق کیا گیا ہے. اور میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اس تشریح کو حتمی قرار دینا مناسب نہیں. :)
نظریہ ارتقا پر اعتراضات اسے قران سے متصادم بتائے بغیر بھی اٹھائے جاسکتے ہیں. تو کیا ضرورت ہے کہ اسے زبردستی قران کے خلاف نظریہ بتایا جائے. جبکہ ایسی کوئی مجبوری بھی لاحق نہ ہو.
مجھے بے شک جھٹلا دیں آپ۔لیکن قرآن پاک میں صاف لکھا ہے کہ انسان احسن تقویم میں تخلیق کیا گیا۔ آپ تخلیق تک تو مان لیتے ہیں، احسن تقویم کو نہیں مانتے۔ نیچے ملاحظہ ہو۔
سورۃ 95: التِّین،
وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ (1) وَطُورِ سِينِينَ (2) وَهَذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ (3) لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ (4) ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ (5) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ (6) فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ (7) أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ ( 8۔)
اور بہترین صور ت میں پیدا کیا، نہ کہ بندر اور چوہے کی مانند پیدا کیا۔ تشریح ملاحظہ ہو۔
http://library.islamweb.net/newlibrary/display_book.php?idfrom=2529&idto=2529&bk_no=46&ID=2573
 
زیک

مسافر
آپ دو باتیں بھول رہے ہیں۔
تخلیقِ انسان احسن تقویم پر ہوئی۔ جس میں تغیر تو ممکن ہے کہ جیسے بھورے بال، نیلی آنکھیں وغیرہ۔ لیکن ترقی نہیں کہ تخلیق ہی احسن اور کامل ہوئی، جسے آپ انگریزی میں پرفیکٹ کہتے ہیں۔ اور آپ کو پتا ہے کہ پرفیکشن کے بعد ترقی کی گنجائش نہیں ہوتی۔
احسن تقویم کا جو مطلب آپ لے رہے ہیں اس کا رد تو انسانی anatomy سے ہی کافی مل جاتا ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
بندر غیر ارتقا شدہ نہیں ہے. بندر اور انسان دونوں ارتقا کے نتیجے میں ظاہر ہوئے ہیں.
بمطابق نظریہ ارتقا.
ارتقاء میں ترقی ہوتی ہے، نہ کہ تنزلی۔ تو یہ مانا جائے کہ مذکورہ جدِ مشترک بندر سے بھی گیا گزرا تھا۔ کیونکہ بندر ایک ترقی یافتہ چیز ہے بقول آپ کے
 
عباس اعوان

محفلین
احسن تقویم کا جو مطلب آپ لے رہے ہیں اس کا رد تو انسانی anatomy سے ہی کافی مل جاتا ہے۔
اناٹمی حرفِ آخر نہیں۔
سائنس نے پہلے ایٹم کو سب سے چھوٹی اکائی بتایا اورثابت کیا۔ لیکن پھر خود ہی رد کر دیا کہ اس سے چھوٹی اکائیاں بھی موجود ہیں، نیوٹرون پروٹون وغیرہ وغیرہ
 
عباس اعوان

محفلین
دونوں نہیں کیوں کہ تقسیم ان کے جد کی انسان کے جد سے علیحدگی کے بعد ہوئی
پھر مندرجہ ذیل کو کیسے غلط قرار دے دیا آپ نے ؟
آپ ماشا ء اللہ تعالیٰ منطقی بندے ہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور سمجھ جا ئیں گے۔
جاندار A جدِ مشترک ہے۔
جاندار B ارتقاء شدہ یعنی انسان ہے اور وہ جاندار A کا آف سپرنگ ہے۔
جاندار C غیر ارتقاء شدہ یعنی بندر ہے اور وہ جاندار A کا آف سپرنگ ہے اور چونکہ غیر ارتقاء شدہ ہے، اس لیے بالکل اپنے جد جیسا ہے۔
اب جاندار A کو، جو کہ جاندارC جیسا ہے، جاندار B کا جد نہ مانا جائے ؟؟

زیک

مسافر
پھر مندرجہ ذیل کو کیسے غلط قرار دے دیا آپ نے ؟
جاندار الف انسان، کامن چمپینزی اور بونوبو کا مشرک جد ہے جو آج سے 60، 70 لاکھ سال پہلے رہتا تھا۔
جاندار ب انسان ہے۔
جاندار پ آج سے دس لاکھ سال پہلے رہتا تھا۔ وہ جاندار الف کا آف سپرنگ ہے۔
جاندار پ کے دو آف سپرنگ ہیں: کامن چمپینزی اور بونوبو
 
میں نے بھی تو یہی بات کی تھی، جاندار C کے آف سپرنگز کے علاوہ، لیکن وہ غلط قرار پائی۔
 
زیک

مسافر
میں نے بھی تو یہی بات کی تھی، جاندار C کے آف سپرنگز کے علاوہ، لیکن وہ غلط قرار پائی۔
آپ نے بالکل یہ بات نہیں کی تھی۔ آپ کی سہولت کی خاطر آپ کی جو بات غلط ہے اسے سرخ رنگ میں کر دیا ہے۔
آپ ماشا ء اللہ تعالیٰ منطقی بندے ہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور سمجھ جا ئیں گے۔
جاندار A جدِ مشترک ہے۔
جاندار B ارتقاء شدہ یعنی انسان ہے اور وہ جاندار A کا آف سپرنگ ہے۔
جاندار C غیر ارتقاء شدہ یعنی بندر ہے اور وہ جاندار A کا آف سپرنگ ہے اور چونکہ غیر ارتقاء شدہ ہے، اس لیے بالکل اپنے جد جیسا ہے۔
اب جاندار A کو، جو کہ جاندارC جیسا ہے، جاندار B کا جد نہ مانا جائے ؟؟
 
عباس اعوان

محفلین
آپ نے بالکل یہ بات نہیں کی تھی۔ آپ کی سہولت کی خاطر آپ کی جو بات غلط ہے اسے سرخ رنگ میں کر دیا ہے۔
اگر بندر ترقی یافتہ شکل ہے تو اس کا جد کیسا ہو گا ؟؟؟ کیا وہ بندر سے بھی زیادہ ترقی یافتہ تھا اور بندر تک ارتقاء کی بجائے اس نے تنزلی کی ؟؟؟
 
آپ کو مکمل ضابطہ حیات کا مطلب نہیں معلوم۔
ایسی بات نہیں مجھے علم ہے ضابطہ حیات کا معنی البتہ مجھے یہاں ضابطہ حیات کا لفظ استعمال کرنے کی بجائے کہنا چاہئے تھا کہ اسلام زندگی کی ہر شعبے کے بارے میں رہنمائی دیتا ہے۔ :)
ضابطہ حیات والی بات بھی اپنی جگہ درست ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ ماشا ء اللہ تعالیٰ منطقی بندے ہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور سمجھ جا ئیں گے۔
جاندار A جدِ مشترک ہے۔
جاندار B ارتقاء شدہ یعنی انسان ہے اور وہ جاندار A کا آف سپرنگ ہے۔
جاندار C غیر ارتقاء شدہ یعنی بندر ہے اور وہ جاندار A کا آف سپرنگ ہے اور چونکہ غیر ارتقاء شدہ ہے، اس لیے بالکل اپنے جد جیسا ہے۔
اب جاندار A کو، جو کہ جاندارC جیسا ہے، جاندار B کا جد نہ مانا جائے ؟؟
اسی سے اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ بحث کرنے میں کتنے سنجیدہ ہیں :)
 
Top