اعانت و استعانت کی شرعی حثیت ۔مصنف : پیر سید نصیر الدین نصیر.iaanat wa istiyanat urdu pir naseer:Pir

ابن محمد جی

محفلین

اعانت و استعانت کی شرعی حثیت ۔مصنف : پیر سید نصیر الدین نصیر.iaanat wa istiyanat urdu pir naseerir Syed Naseer ud din Naseer Golra Sharif
گولڑہ شریف علاقہ پھوٹوار سے ایک روحانی مرکز کے طور پر جانا پہچانا جاتا ہے ،پیر مہر علی شاہ ؒ کی ختم نبوت کے لئے جہدو جہد اہل علم سے پوشیدہ نہیں،پیر نصیر الدین نصیر ؒ کی پہچان وارث علوم مہر علیؒ کے نام سے ہوئی ،اولیاء اللہ اور اہل سنت ولجماعت کا عقیدہ کہ مدد صرف اللہ سے مانگی جا سکتی ہے ،غیر اللہ کو حاضر وناضر جان کر مدد مانگنا شرک ہے ،اور یہ عقیدہ اہل بدعت کا ہے ،پیر نصیر الدین نصیرؒ کی ایک رباعی جو توحید پر مشتمل تھی، منظر عام پر آنے سے اہل بدعت نے پیر صاحب ؒ کو وہابی ،وہابی کہنا شروع کر دیا،پیر صاحب ؒ نے اس کتاب میں ثابت کیا ہے کہ مدد صرف اللہ سے مانگی جا سکتی ہے،اور یہی عقیدہ اہل سنت ولجماعت کا ہے ،اور پیر مہر علی شاہ ؒ بھی اسی عقیدہ کے مالک تھے، پیر صاحب ؒ کی اس کتاب سے ثابت ہوا کہ غیر اللہ کو پکارنے والے نہ اہل توحید اور نہ اہل سنت ولجماعت،بلکہ مشرک وبدعتی ہیں ۔

ڈون لوڈ
 
غزنوی صاحب آپ کیا کہنا چاہتے ہیں وضاحت فرمائیں۔
آپکی پہلی پوسٹ میں جو بات کی گئی ہے، اس سے کسی کو اختلاف نہیں۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب کسی کو اس سے اختلاف نہیں تو پھر یہ جھگڑا کیا ہے ؟ اگر اہلسنت والجماعت اور اولیائے کرام و صوفیائے کرام بھی یہی بات کہتے ہیں اور دیوبندی، وہابی، سلفی، تکفیری بھی یہی بات کہتے ہیں تو پھر جھگڑا کس بات پر ہے؟
بات یہ ہے کہ فریقین کی فہم میں فرق ہے ایک ہی بات سے ایک فریق جو معنی سمجھ رہا ہے وہ دوسرے فریق کے نزدیک قابلِ قبول نہیں، اور دوسرا فریق اسی ایک ہی بات کا جو مفہوم بیان کر رہا ہے، وہ پہلے کے نزدیک ناقابلِ التفات ہے۔۔۔تو اصل جھگڑا مفہوم کا ہے۔۔۔اب آپکے اقتباس مین جو باتیں بیان ہوئی ہیں وہ برحق ہیں لیکن اسکا کیا کیجئے کہ ایک فریق " غیر اللہ" اور " من دون اللہ" سے کیا مراد لے رہا ہے اور دوسرا کیا نہیں ۔۔۔۔چنانچہ اسی نکتے کی وضاحت کیلئے میں نے یہ ویڈیو یہاں پوسٹ کی ہے۔۔۔امید ہے میں جو کہنا چاہ رہا ہوں، وہ آپ سمجھ گئے ہونگے :)
،اولیاء اللہ اور اہل سنت ولجماعت کا عقیدہ کہ مدد صرف اللہ سے مانگی جا سکتی ہے ،غیر اللہ کو حاضر وناضر جان کر مدد مانگنا شرک ہے ،اور یہ عقیدہ اہل بدعت کا ہے ،پیر نصیر الدین نصیرؒ کی ایک رباعی جو توحید پر مشتمل تھی، منظر عام پر آنے سے اہل بدعت نے پیر صاحب ؒ کو وہابی ،وہابی کہنا شروع کر دیا،پیر صاحب ؒ نے اس کتاب میں ثابت کیا ہے کہ مدد صرف اللہ سے مانگی جا سکتی ہے،اور یہی عقیدہ اہل سنت ولجماعت کا ہے ،اور پیر مہر علی شاہ ؒ بھی اسی عقیدہ کے مالک تھے، پیر صاحب ؒ کی اس کتاب سے ثابت ہوا کہ غیر اللہ کو پکارنے والے نہ اہل توحید اور نہ اہل سنت ولجماعت،بلکہ مشرک وبدعتی ہیں ۔

ڈون لوڈ
 
"پیر صاحب ؒ کی اس کتاب سے ثابت ہوا کہ غیر اللہ کو پکارنے والے نہ اہل توحید اور نہ اہل سنت ولجماعت،بلکہ مشرک وبدعتی ہیں"
کووٹ کیے گئے جملے کو آپ کبھی بھی نہیں ثابت کرسکتے۔ آپ انکی تقاریر سن لیں ، حق پیر نے جہلاء کی باتوں کا رد کیا ہے ناکہ اہلِ سنت و الجماعت کے عقیدے کا۔۔۔
 

ابن محمد جی

محفلین
اولیاء اللہ کے تصرفات ومکاشفات سے انکار جہالت ہے ۔مگر اسکا مطلب یہ لینا کہ جب چاہئے جو چاہئے کر لیں یہ بھی غلط ہے ۔مسلئہ بین بین ہے ،مستقل بالذات یا یہ سمجھ لینا کہ اولیاء اللہ کو اختیارات مل جاتے ہیں ،کہ وہ جو چاہئے کرتے رہے ،ایسا نہیں ہے ،میں ان احباب کو جو حقیقت جاننا چاہتے ہیں دعوت
دیتا ہو ں کہ کسی کامل کی صحبت اختیار کرو ،منازل سلوک طے کرو،سب حقیقت عیاں ہو جائے گی ،مجدد الف ثانی ٌ نے لکھا ہے کہ غوث کو بھی بعض اوقات
نہیں پتہ ہوتا کہ میں غوث ہوں، کشف راہ سلوک کی ابتدا میں ہی ہو سکتا ہے ،اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ روح عالم امر میں پہنچ جائے ،اور کشف نہ ہو،ایسا ہوتے دیکھا گیا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ہم مجاہدہ کے لئے بھی تیار نہیں ،بات سمجھنا بھی نہیں چاہتے ،بس بھث و مباحثہ کو شوق ہے
 

ابن محمد جی

محفلین
"پیر صاحب ؒ کی اس کتاب سے ثابت ہوا کہ غیر اللہ کو پکارنے والے نہ اہل توحید اور نہ اہل سنت ولجماعت،بلکہ مشرک وبدعتی ہیں"
کووٹ کیے گئے جملے کو آپ کبھی بھی نہیں ثابت کرسکتے۔ آپ انکی تقاریر سن لیں ، حق پیر نے جہلاء کی باتوں کا رد کیا ہے ناکہ اہلِ سنت و الجماعت کے عقیدے کا۔۔۔
بھائی میرے کتاب اپ لوڈ کی پڑھ کر بات کرنا ،اللہ سے مانگو ۔ہر وقت مانگو جب چاہوں مانگو ،پیر صاحب ؒ کی اس کتاب یہی ثابت ہوتا ہے ،بدعتی غیر اللہ سے مانگتے ہیں پیر صاحب ؒ نے اس کے رد میں یہ کتاب لکھی ہے۔
 
Top