مبارکباد آج کس کی سالگرہ ہے؟؟؟۔۔۔آؤ سناؤں ایک انوکھی بات ۔

ام اریبہ

محفلین
url
url

تصویر نظر نہیں آئی :battingeyelashes:
 

ام اریبہ

محفلین
زندگی تیز بہت تیز ہوا کا جھونکا
جلتی بجھتی شمعیں ،میں،ماہ وسال میرے
ڈھلتا سورج میرے ماضی کے لحد کا کتبہ
ریگ صحرا کی لکیریں خدوخال میرے

آج کی شام کہ ہر سال اسی شام کے ساتھ
میری اکھڑی ہوئی سانسوں میں گرہ لگاتی ہے
آسمان وقت کے آنچل کی دھنک بنتا ہے
ساری دھرتی تن عریاں کی زرہ لگاتی ہے

آج کی شام کہ ہر سال میرے زخم نواز
مسکراتے ہوئے کچھ پھول عطا کرتے ہیں
کچھ مسیحا میری خاطر میرا دل رکھنے کو
خط میں جینے کی دعا بھی دیا کرتے ہیں
سال ہا سال گزارنے پہ بھی اے دل زدگاں
آج کی شام مناتے ہوئے ڈر لگتا ہے
مسکرتے ہوئے چہروں کے بھنور ہیں لیکن
آخری شمع جلاتے ہوئے ڈر لگتا ہے
دل ڈھرکتا ہے کہ جلتی ہوئی شمعوں کا دھواں
شعلہ کرب میں تبدیل نہ ہو جاے کہیں
جی لرزتا ہے کہ منظر کے ادھورے پن کی
آج کی شام سے تکمیل نہ ہو جائے کہیں

آو کچھ دیر کو زخم شماری کر لیں
کچھ دیر میں ہر شمع پگھل جائے گی
آج کی بزم میں کھو جائیں کہیں سو جائیں
آج کی شام بھی کچھ دیر میں ڈھل جائے گی
جلتی بجھتی شمعوں کا بھروسہ کیا ہے
زندگی تیز بہت تیز ہوا کا جھونکا
ماہی احمد
 

باباجی

محفلین
سالگرہ مبارک ہو ماں جی آپ کو اور گڑیا کو
اللہ آپ کا سایہ آپ کے بچوں پر سلامت رکھے
خوش رہیں آباد رہیں
آمین
 
Top