رفیع تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا (جھنکار)

تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا

تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا

اچھا ہے ابھی تک تیرا کچھ نام نہیں ہے
تجھ کو کسی مذہب سے کوئی کام نہیں ہے
اچھا ہے ابھی تک تیرا کچھ نام نہیں ہے
تجھ کو کسی مذہب سے کوئی کام نہیں ہے
جس علم نے انسانوں کو تقسیم کیا ہے
اس علم کا تجھ پر کوئی الزام نہیں ہے
تو بدلے ہوئے وقت کی پہچان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا

تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا

مالک نے ہر انسان کو انسان بنایا
ہم نے اسے ہندو یا مسلمان بنایا
مالک نے ہر انسان کو انسان بنایا
ہم نے اسے ہندو یا مسلمان بنایا
قدرت نے تو بخشی تھی ہمیں ایک ہی دھرتی
ہم نے کہیں بھارت کہیں ایران بنایا
جو توڑ دے ہر بند وہ طوفان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا

تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا

نفرت جو سکھائے وہ دھرم تیرا نہیں ہے
انساں کو جو روندے وہ قدم تیرا نہیں ہے
نفرت جو سکھائے وہ دھرم تیرا نہیں ہے
انساں کو جو روندے وہ قدم تیرا نہیں ہے
قرآن نہ ہو جس میں وہ مندر نہیں تیرا
گیتا نہ ہو جس میں وہ حرم تیرا نہیں ہے
تو امن کا اور صلح کا ارمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا

تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا

یہ دین کے تاجر یہ وطن بیچنے والے
وطن بیچنے والے
یہ دین کے تاجر یہ وطن بیچنے والے
انسانوں کی لاشوں کے کفن بیچنے والے
کفن بیچنے والے
انسانوں کی لاشوں کے کفن بیچنے والے
یہ محلوں میں بیٹھے ہوئے قاتل یہ لٹیرے
کانٹوں کے عوض روحِ چمن بیچنے والے
کانٹوں کے عوض روحِ چمن بیچنے والے
تو ان کے لیے موت کا اعلان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا

تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا
 

x boy

محفلین
کافی سیکیولر گانا ہے۔:LOL:
کافی نہیں پورا ہی،،،
ہم مسلمان کلمہ کے حق ادا کرنے کے ساتھ قرآن کا بھی حق ادا کرتے ہیں،،، آیت کا مفہوم ہے کہ اللہ زمین میں جو بھی بچہ پیدا کرتا ہے اسکی دین فطرت اسلام یعنی وہ مسلمان ہوتا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کافی نہیں پورا ہی،،،
ہم مسلمان کلمہ کے حق ادا کرنے کے ساتھ قرآن کا بھی حق ادا کرتے ہیں،،، آیت کا مفہوم ہے کہ اللہ زمین میں جو بھی بچہ پیدا کرتا ہے اسکی دین فطرت اسلام یعنی وہ مسلمان ہوتا ہے۔
میرے خیال مین یہ آیت نہیں حدیث ہے کہ "کل مولود یولد علی فطرۃ۔۔الخ"
مگر یہ موسیقی کا دھاگا ہے اور گانوں میں تو یہ مضامین کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔:LOL:
 

x boy

محفلین
ڈارون اور سائنس کی ارتقاء انسان کے مطابق انکے ماننے والے کے لئے اور کچھ ہوگا،،


تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
بندر کی اولاد ہے بندر بنے گا

اچھا ہے ابھی تک تیرا کچھ نام نہیں ہے
تجھ کو کسی انسان سے کوئی کام نہیں ہے
اچھا ہے ابھی تک تیرا کچھ نام نہیں ہے
تجھ کو کسی انسان سے کوئی کام نہیں ہے
جس علم نے بندروں کو تقسیم کیا ہے
اس علم کا تجھ پر کوئی الزام نہیں ہے
تو بدلے ہوئے وقت کی پہچان بنے گا
بندر کی اولاد ہے بندر بنے گا

تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
بندر کی اولاد ہے بندر بنے گا

مالک نے ہر بندر کو بندر بنایا
ہم نے اسےانسان، ہندو یا مسلمان بنایا
مالک نے ہر بندر کو بندر بنایا
ہم نے اسےانسان، ہندو یا مسلمان بنایا

قدرت نے تو بخشی تھی ہمیں ایک ہی جنگل
ہم نے کہیں امریکہ یورپ کہیں ایران بنایا
جو توڑ دے ہر بند وہ طوفان بنے گا
بندر کی اولاد ہے بندر بنے گا
 
Top