پاکستان بمقابلہ افغانستان

ابن رضا

لائبریرین
میں تو پاکستانی ٹیم کی جیتنے پر غصہ ہوں۔۔۔
اپنی ٹیم پہ سیخ پا ہونے کی بجائے بھارتی ٹیم کا حال دیکھو کیا ہو رہے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں کیسے پٹ رہی ہے۔ وہی شیر جو اپنی وکٹ پر رنز کے پہاڑ کھڑے کر رہے تھے وہاں جا کر بھیگی بلی بن گئے ہیں۔ جب کہ پاکستان تو پھر ایک تاریخی سیریز وہاں اپنے نام کر کے آیا ہے
 
وہ تو خود گھر کے شیر ہیں۔
وہ اپنے گھر میں جیت سکتے ہیں یا آئی سی سی کے ٹورنامنٹ۔۔۔
گھر سے باہر ان کے اچھے بھی نہیں جیت سکتے۔۔
 
ابن رضا

لائبریرین
وہ تو خود گھر کے شیر ہیں۔
وہ اپنے گھر میں جیت سکتے ہیں یا آئی سی سی کے ٹورنامنٹ۔۔۔
گھر سے باہر ان کے اچھے بھی نہیں جیت سکتے۔۔
تو پھر ہماری ٹیم تو گھر کی بھی بلی :cat:ہے اور باہر کی بھی بلی تو ہوئی نا ثابت قدم؟ بتائیں کون بہتر ہے، گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والا بھارتی شیر:rollingonthefloor: یا ہماری ثابت قدم بلی:shameonyou:؟؟
 
وہ کہیں تو اکڑ سکتے ہیں۔۔۔
ہم کہاں اکڑیں؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
ایک بات ہے انیس بھائی کہ پاکستانی ٹیم کے جیتنے پر ایک مبارک باد تو بنتی ہی ہے ناں۔
 
ظفری

لائبریرین
یہ جیتنا بھی کیا جیتنا ہے للُو ۔۔۔۔ میں تو ڈر رہا تھا کہ اگر ہار گئے تو کہیں ایک اور غیر ملکی کوچ اپنے کمرے میں مردہ نہ پایا جائے ۔ :thinking:
 
سید ذیشان

محفلین
ویسے یہ میچ پاکستانی اور افغان طالبان کے بیچ ہوتا تو سب پاکستانی افغانیوں کو ہی سپورٹ کرتے۔

ہم سپورٹ کریں تو کیریکٹر ڈھیلا ہے۔ :confused:
 
ابن رضا

لائبریرین
ویسے یہ میچ پاکستانی اور افغان طالبان کے بیچ ہوتا تو سب پاکستانی افغانیوں کو ہی سپورٹ کرتے۔

ہم سپورٹ کریں تو کیریکٹر ڈھیلا ہے۔ :confused:
جی جی ذیشان بھائی بالکل اس طرح ۔۔۔۔۔(بلا تبصرہ) ;)
افغانی بھی مسلمان ہیں۔ میرے خیال مین تو انہیں ہی جیتنا چاہیے۔ تھوڑی سی ہمت بندھے گی ان کی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بی بی سی اردو کے مطابق آخری نو بال کی وجہ سے پاکستان جیتا ہے۔ کیا اس بال پر کوئی رنز بھی بنے تھے؟
 
Top