تھیم فوٹوگرافی کھیل تھیم فوٹوگرافی کھیل

زیک

مسافر
اب جبکہ محفل پر کئی فوٹوگرافر موجود ہیں کیوں نہ اس کھیل کو دوبارہ شروع کیا جائے؟

کیوں قیصرانی کچھ لوگوں کو ٹیگ کر کے ادھر بلائیں؟
 
اب جبکہ محفل پر کئی فوٹوگرافر موجود ہیں کیوں نہ اس کھیل کو دوبارہ شروع کیا جائے؟

کیوں قیصرانی کچھ لوگوں کو ٹیگ کر کے ادھر بلائیں؟
یوں تو ہمارے پاس نہ تو کوئی اچھا کیمرہ ہے اور نہ ہی ہمیں فوٹوگرافی کی زیادہ سمجھ بوجھ ہے۔ بس فون سے پوائنٹ اینڈ شوٹ قسم کی تصویریں بنا لیتے ہیں۔ لیکن اس سلسلے کو ہم نے ہمیشہ پسند کیا ہے، لہٰذا حاضر جناب! :) :) :)
 
سلمان حمید

محفلین
مجھے ٹیگ کرنے کا بے حد شکریہ اورچونکہ میں نیا نیا ہوں اس محفل پر تو مجھے اس دھاگے کے بارے میں علم نہیں تھا۔ میں چونکہ ایک عدد موبائیل کے کیمرے سے ہی اوٹ پٹانگ قسم کی تصاویر لے لیتا ہوں تو مجھے ان کو مقابلے (کھیل) میں شامل کرنے میں خوشی ہو گی اگر کسی اور کو کوئی اعتراض نہ ہو تو :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
ابن سعید کچھ ارکان کو ٹیگ ہی کر دیں۔ سنا ہے آجکل لوگ تھریڈ پر صرف ٹیگ ہو کر ہی آتے ہیں۔

کچھ ٹیگ میری طرف سے:
سید شہزاد ناصر
سلمان حمید
تعبیر
امجد میانداد
عمر سیف
منصور مکرم
فرحت کیانی

یوں تو مجھے ٹیگز والی پوسٹس سے خاصی الجھن ہوتی ہے مگر آپ نے صحیح کہا ہجوم صرف ٹیگ والے یا پھر شر پسند دھاگوں پر ہی ہوتا ہے بہرحال آپ کی پوسٹ کی نوعیت خاصی دلچسپ ہے اور آپ کی لی ہوئی تصاویر بھی قدرے مختلف ہوتی ہیں اس لیے کوشش کروں گی بغیر ٹیگ کے آپ کے دھاگے میں کم از کم اچھی تصاویر ضرور دیکھنے آوں :)
 
سب سے پہلے یہ سوچا جائے کہ اگلا موضوع کیا ہو۔ تجاویز؟
ہمارا خیال ہے کہ موضوعات ایسے منتخب کیے جائیں جن کا آسانی سے ہر جگہ اطلاق ہو سکے نا کہ کسی علاقے سے مخصوص۔ مثلاً برفباری کا موضوع منتخب کر لیں تو بے شمار احباب اس لیے شرکت نہیں کر سکیں گے کہ انھوں نے کبھی برفباری دیکھی ہی نہیں ہوتی ہے۔ اس دفعہ ہمارا خیال ہے کہ کوئی رنگ منتخب کیا جائے، مثلاً گلابی، ہرا، نیلا، سرمئی یا ایسے ہی کچھ اور۔ پھر اس میں اس بات کی قید نہ ہو کہ تصویر پھولوں کی ہوگی، کپڑوں کی ہوگی یا کسی کیڑے مکوڑے کی، جو بھی اس رنگ کے معیار پر پورا اترے وہ تصویر قابل قبول ہوگی۔ :) :) :)
 
رنگ کا آئیڈیا اچھا ہے۔ کونسا رنگ منتخب کریں؟ نیلا؟ سبز؟ بھورا؟ کالا؟
 
Top