جن بھوت؟

کیا آپ جنوں وغیرہ میں یقین رکھتے ہیں؟

  • Total voters
    107

دوست

محفلین
محترمہ قرآن کے علاوہ مستند ترین احادیث میں اس سے بھی زیادہ تفصیل سے یہ بات موجود ہے۔ اس کو کس کھاتے میں ڈالیں گی آپ۔
ملاؤں کو چھوڑیں کیا ان ملاقاتوں پر بھی شک کریں گی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کے سامنے اجنہ سے کیں؟؟؟
جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان کو تعلیم دے سکتے ہیں تو ان کے جانشین کیوں نہیں۔ علماء صوفیاء سارے برے تو نہیں کچھ اچھے بھی تو ہیں۔
تو کیا ان کے پاس وہ حصول علم کے لیے نہیں آسکتے؟؟
جبکہ یہ ان کے بڑوں کی سنت ہے جنھوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دین کی تعلیم حاصل کی تھی۔
میرے محترمین غیبی مخلوق ایک حقیقت ہے۔ وہ اجنہ ہوں یا نسمہ جیسی کوئی چیز۔ یہ میرے ذاتی مشاہدے کی بات ہے۔
آپ کا ان سے سامنا نہ ہوا ہوتو الگ بات ہے۔
ویسے بھی عمومًا یہ ہماری دنیا سے الگ رہتے ہیں۔یہ جو چند واقعات موجود ہیں یہ بھی بہت بہت ہی خاص حالات میں اور کبھی کبھار وقوع پذیر ہوئے شاید ان میں صدیوں کا فاصلہ ہو لیکن ہمیں لگتا ہے جیسے آئے دن یہی کچھ ہوتا رہتا ہے۔
وسلام
 
زیک

مسافر
دوست نے کہا:
میرے محترمین غیبی مخلوق ایک حقیقت ہے۔ وہ اجنہ ہوں یا نسمہ جیسی کوئی چیز۔ یہ میرے ذاتی مشاہدے کی بات ہے۔

اوہو یہ تو دوست بھائی بھی جن نکلے۔ کچھ شک تو تھا ان کا اوتار دیکھ کر۔ کچھ جنوں کی طرح کبھی نظر آتے تھے اور کبھی غائب۔
 
دوست

محفلین
جن نہیں ہوں جناب لیکن مشاہدہ کرچکا ہوں تھوڑا سا۔
بس ایویں معمولی سا ہی سمجھ لیں۔
 
ظفری

لائبریرین
میں نے بھی جن نہیں دیکھے مگر جن چیزوں کا مشاہدہ میں کر چکا ہوں‌ ۔ وہ جن سے بھی آگے کی چیزیں تھیں ۔ :wink:
 
عبدالرحمٰن

محفلین
میرے ماموں‌مولوی عامل تھے۔
جنات ان سے خوف کھاتے تھے۔
اور اب میرے والد گرامی جانتے ہیں مگر یہ پیشہ اختیار نہیں کیا۔
اور اس ناچیز بندہ نے بھی جنات نکالنے کا تجربہ کیا ہوا ہے۔
(اور بھوت جنات ہی ہیں)‌
 
پاکستانی

محفلین
ارے واہ یہاں سے سبھی عامل بننے کے چکر میں ہے اور جنوں سے بھی آگے کی چیزوں کا مشاہدہ ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔ واہ ۔۔۔۔ بہت خوب
 
حسن نظامی

لائبریرین
اجی یہاں کیا ہو رہا ہے اففففففففففففف
جن مجھے تو ڈر ور لگتا وگتا ہے بھئی وئی
یہ جن ون کیا ہوتے ووتتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
جن کون ہوتے ہیں، بھئی اپنے دوست ہیں اور کون ہیں، کبھی کبھار آ جاتے ہیں گپ شپ کے لیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
عبدالرحمٰن نے کہا:
اور اس ناچیز بندہ نے بھی جنات نکالنے کا تجربہ کیا ہوا ہے۔
(اور بھوت جنات ہی ہیں)‌
واہ، کتنے نکالے اور کتنے رہ گئے؟ اور سکول کون سا تھا جہاں سے نکالے؟ :roll:

بھئی فیس نہ دینے کی پاداش میں کئی ایک سکولوں سے نکالے گئے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
شمشاد نے کہا:
آپ ہی کو ڈھونڈ رہے تھے۔ خوش آمدید جناب ۔۔۔۔ صاب
ڈھونڈتے ڈھونڈتے خود کہیں دور نکل گئے ہیں۔۔۔۔۔۔
آجائیں اب کوہ قاف جانے کے لیے پہلے ویزا لینا پڑتا ہے۔

مجھے جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ آدھے راستے میں ہی ان کا ایس ایم ایس آ گیا تھا کہ ہم خود آ رہے ہیں۔
 
زیک

مسافر
حیرت کی بات ہے کہ 61 لوگ جنوں پر یقین رکھتے ہیں اور کوئی بھی ایسا نہیں جس نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہو۔ لگتا ہے محفل کی سافٹویر بدلتے بدلتے میرا ووٹ کہیں خارج ہو گیا۔
 
غ۔ن۔غ

محفلین
زیک بھائی وجود تو رکھتے ہیں پر ان سے وابستہ کہانیوں کو میرا ذہن قبول نہیں کرتا:confused2::surprise:
جہاں جہاں بھی ممکن ہوا جنوں کو سامنے آنے پہ اکسایا پر میں نے تو کہیں نہ پایا:? :thinking: (سوائے ایک کے :heehee: :noxxx::blushing:)
 
سید ذیشان

محفلین
؏
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

تشریح: یہاں پر شاعر کہنا چاہتے ہیں کہ شام کے وقت جب درختوں کے پتے ہوا دینے لگتے ہیں تو اس وقت جن پر تکیہ نہیں لگانا چاہیے۔ اس سے جن کی شان میں گستاخی ہوتی ہے۔ آپ ذرا خیال کیجئے کہ اگر آپ کہیں پر لیٹے ہوں اور کوئی آپ کو تکیہ سمجھ کر آپ پر ٹیک لگائے تو کیسا محسوس کریں گے؟ یہی حال جنات کا بھی ہے۔ خواتین پر البتہ برہم ہونے کی بجائے یہ ان پر عاشق ہو جاتے ہیں۔ آپ کا بھی غالباً یہی ری ایکشن ہو گا۔ مردوں پر البتہ کوئی پری عاشق نہیں ہوتی کیونکہ اس سے مرد چھچھورے ہو جاتے ہیں اور آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ اور طرح طرح کی فرمائشیں کرنے لگتے ہیں "ذرا موبائل میں 100 روپے کا کارڈ تو ڈلوانا" "ذرا بازار سے آدھی ڈبی سگریٹ تو لانا وغیرہ"۔ ان کو کوئی سمجھائے کہ مر مر کے کہیں پری عاشق ہوئی تو سٹینڈرڈ ہی تھوڑا اوپر کر کے کچھ مہنگی چیزیں منگوا لو۔ تمھارا نہیں تو بیگم کا ہی کچھ بھلا ہو جائے گا۔
 
میں یہاں اپنے ذاتی جن کو ٹیگ کرتی ہوں :heehee:
میرا اپنا جن حاضر ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :redheart:( جب بھی آؤ کوئی جلدی نہیں ہے بس آ جانا :rose:)
 
Top