مجھے مدد چاہیے اور وہ بھی جلدی

پیارا

محفلین
اسلام و علیکم امید ہے کہ میرا یہاں آنا اچھا نہیں لگا ہوگا
کیونکہ میں بہت عرصے کے بعد آیا ہوں۔
اور آتے ہی سوال پوچھ رہا ہوں
مجھے وی بلٹین میں مدد چاہیے۔ فورم میں نے انسٹال کر لیا ہے لیکن اس کا سی ایم ایس یعنی کے فرنٹ پیچ کی سمجھ نہیں آرہی
اگر کوئی دوست مدد کر سکتا ہے تو بہت بہت شکریہ اور اگر مدد نہیں کر سکتا تو میں دو سے تین ہزار دینے کے لیے بھی تیار ہوں
شکریہ
 

عثمان

محفلین
اسلام و علیکم امید ہے کہ میرا یہاں آنا اچھا نہیں لگا ہوگا
کیونکہ میں بہت عرصے کے بعد آیا ہوں۔
اور آتے ہی سوال پوچھ رہا ہوں
مجھے وی بلٹین میں مدد چاہیے۔ فورم میں نے انسٹال کر لیا ہے لیکن اس کا سی ایم ایس یعنی کے فرنٹ پیچ کی سمجھ نہیں آرہی
اگر کوئی دوست مدد کر سکتا ہے تو بہت بہت شکریہ اور اگر مدد نہیں کر سکتا تو میں دو سے تین ہزار دینے کے لیے بھی تیار ہوں
شکریہ
میں چونکہ آپ کی مدد نہیں کر سکتا اس لیے دو سے تین ہزار وصول کرنے کو تیار ہوں۔ :)
 
آپ کا سوال اس قدر عمومی اور غیر واضح ہے کہ ہم دو تین ہزار ڈالر کے عوض بھی اس کا کوئی تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہیں۔ جب تک آپ اپنا مسئلہ تخصیص اور وضاحت کے ساتھ بیان نہیں کر سکیں گے تب تک کسی کے لیے جواب دینا سہل نہ ہوگا۔ اپنے مسئلے کی وضاحت کے لیے ضروری ہو تو اسکرین شاٹس وغیرہ کی مدد لیں۔ نیز یہ کہ آپ کو اس بابت وی بلیٹن کے فورمز پر زیادہ معقول جواب ملے گا نیز وی بلیٹن کے ہیلپ مینؤل میں بھی کچھ نہ کچھ وضاحت موجود ہوگی۔ :) :) :)
 

پیارا

محفلین
Untitled.png
بہت شکریہ سعید بھائی جواب دینے کا
اصل میں میں ذرا جلدی میں ایسے لکھ گیا سوری فار دیٹ۔
مسئلہ یہ ہے کہ میں نے فورم انسٹال تو کر لیا ہے 4.22 version VB لیکن اس کا CMS کی سمجھ نہیں آرہی میں چاہتا ہوں کہ جیسا siasat dot pk ہے اس جیسا لے آوٹ بن جائے جیسا کہ اس امیج میں ہے۔
3228058
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
کمرشل سوفٹویئر میں مدد کے لئے آفیشل فورم اور ہیلپ لائن کارآمد ہوتے ہیں۔ میں نے کبھی وی بلیٹن پر کام نہیں کیا۔ لیکن تمام CMS ٹمپلیٹ ایڈٹ کر کے کسی بھی شکل میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔ بہتر یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنی ضرورت سے قریب ترین میگزین ٹمپلیٹ یا سکن استعمال کریں اور اس میں تبدیلی کر لیں۔ آپ کون سی ٹمپلیٹ یا سکن استعمال کر رہے ہیں اور اس کی موجودہ صورت کیا ہے؟ کیا آپ نے کوئی تین کالمی ٹمپلیٹ یا سکن ڈھونڈی ہے؟

میرا نہیں خیال کہ کسی اردو فورم میں تین کالمی سرورق استعمال ہوتا ہو، فورم سوفٹویئر کو اردو کے لئے تبدیل کرنا ہی کافی کام ہوتا ہے اور عام طور پر ڈیفالٹ ٹمپلیٹس میں سے ہی کوئی استعمال ہوتی ہے۔

یہاں دیکھیں شاید آپ کے لئے کارآمد ہو۔
یہاں پر بھی تین کالمی گرڈ کا ذکر ہو رہا ہے لیکن تفصیلات صرف لائسنسڈ ممبرز کو نظر آئیں گی، آپ دیکھ لیں۔ باقی گوگل سے مدد لیں یا مزید۔
 
آخری تدوین:
Top