ہائے
چلیں چھوڑ دیا جولیس سیزر کو اور "بلا" کو۔ اب پھر قلوپطرہ اور مارک انٹونی کی باتیں کر لیتے ہیں کہ قلوپطرہ "محبت" ہے اور مارک انٹونی "شاپر":D

ہاں یہ خوب رہے گا۔ قلوپطرہ ہمیں شروع ہی سے نہیں پسند۔ مارک اینٹونی البتہ خوب تھا۔ لیکن اسکی شاپر سے نسبت نے ہمارے رونگٹے کھڑے کردیے۔ یہ شاپر اور محبت کی نسبت کو بالترتیب قلوپطرہ اور انٹونی سے دے دیا جائے تو ٹھیک رہے گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

لاحول میاں۔۔۔۔ کیا حمق سواری ہے۔۔۔ شاپر کبھی قلو پطرہ نہیں ہوسکتا۔۔۔۔ :cautious:

پوچھتے ہیں وہ کہ شاپر کون ہے
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہاں یہ خوب رہے گا۔ قلوپطرہ ہمیں شروع ہی سے نہیں پسند۔ مارک اینٹونی البتہ خوب تھا۔ لیکن اسکی شاپر سے نسبت نے ہمارے رونگٹے کھڑے کردیے۔ یہ شاپر اور محبت کی نسبت کو بالترتیب قلوپطرہ اور انٹونی سے دے دیا جائے تو ٹھیک رہے گا۔
ہاہاہا
یہ "شاپر" بھی جب جنگ ہار جائے گا تو "مارک انٹونی" کی طرح خود ہی چلا جائے گا اور جیت جویس سیزر کی ہی ہو گی۔
ویسے آپ کو رونگٹے کیوں کھڑے ہو گئے؟؟؟؟ کیا آپ کو انٹونی کی خودکشی یاد آ گئی؟؟؟؟
 
لاحول میاں۔۔۔ ۔ کیا حمق سواری ہے۔۔۔ شاپر کبھی قلو پطرہ نہیں ہوسکتا۔۔۔ ۔ :cautious:

پوچھتے ہیں وہ کہ شاپر کون ہے
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

ہاں لیکن شاپر کی تذکیر و تانیث ابھی تک واضح نہیں۔ اور اوپر سے ہم اہل زبان ہیں اور زباندان بھی۔ اتنا تو ہمیں حق ہے کہ کسی نئی جنس کی تذکیر و تانیث 'ڈسائڈ' کر سکیں؟!! :grin:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہاں لیکن شاپر کی تذکیر و تانیث ابھی تک واضح نہیں۔ اور اوپر سے ہم اہل زبان ہیں اور زباندان بھی۔ اتنا تو ہمیں حق ہے کہ کسی نئی جنس کی تذکیر و تانیث 'ڈسائڈ' کر سکیں؟!! :grin:
بس پھر یہ تیسری دنیا کی تیسری جنس ہے
لا حول ولا۔۔۔۔
 
ہاہاہا
یہ "شاپر" بھی جب جنگ ہار جائے گا تو "مارک انٹونی" کی طرح خود ہی چلا جائے گا اور جیت جویس سیزر کی ہی ہو گی۔
ویسے آپ کو رونگٹے کیوں کھڑے ہو گئے؟؟؟؟ کیا آپ کو انٹونی کی خودکشی یاد آ گئی؟؟؟؟

خودکشی تو نہایت خوشگوار واقعہ ہے۔ اس سے بھلا کیوں کسی کے رونگٹے کھڑے ہوں گے!!
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
دنیائے محبت و شاپر۔ جس وافر مقدار میں اب یہ دو اجناس پائی جانے لگی ہیں تو آپ کیا سمجھتے ہیں کسی اور کی ہو سکتی ہے کیا یہ دنیا۔ پھر والی و وارث تو وہی 'طاقتیں' ہی ہیں ناں!
اوہ تو یعنی کہ
میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی
 
آپ کو اکیسویں صدی کی قلو پطرہ کو حافظ و غالب سنا سنا کے مار دیں گے پھر بھلا جولیس کی قلوپطرہ سے آپ کو رونگٹے کیسے کھڑے ہو گئے:p

حافظ غالب تو ہم ہر آئے گئے کو سناتے ہیں یار۔ کہو تو تمہیں بھی سنا دیتے ہیں۔ البتہ دونوں کے فارسی دیوان کی بات کر رہا ہوں۔ ترجمہ نہ مانگنا :grin:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
حافظ غالب تو ہم ہر آئے گئے کو سناتے ہیں یار۔ کہو تو تمہیں بھی سنا دیتے ہیں۔ البتہ دونوں کے فارسی دیوان کی بات کر رہا ہوں۔ ترجمہ نہ مانگنا :grin:
ہی ہی ہی
آج کل اردو اور انگریزی دونوں کی مدد سے فارسی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ شاید کچھ پلے پڑ ہی جائے۔
اب چونکہ ہماری انگریزی اتنی اچھی ہے نہیں تو ساتھ ایک لغت رکھنی پڑتی ہے اور اس سے بھی مدد نہیں ملتی تو فیروز الغات کی ورق گردانی کرنی پڑتی ہے لیکن یہ فارسی پھر بھی پلے نہیں پڑتی۔
ہمیں فارسی سکھا دو پھر ترجمہ نہیں مانگیں گے:D
 
زبردست اسی طرح جاری رکھو۔ انشاءاللہ تیل بیچنے کے فن میں مہارت آجائے گی۔
دولتکدے پر حاضری دو میاں۔ ہمارے قدموں کی دھول بھی اگر کسی کے لگ جاتی ہو تو وہ فارسی زدہ ہو جاتا ہے۔ اور ایسا کہ کوئی حکیم علاج نہیں کر پاتا۔ :D
 
آپ کا دولتکدہ ہی اچھا خاصا دور ہے اور ایسی جگہ پہ ہے کہ جانے جانے کا سوچتے ہوئے ہی ڈر لگتا ہے مہدی جی۔
 
بھائی اگر ابھی ہم نے فلسفہ دوری و نزدیکی شروع کر دیا تو شاپر و محبت دھرا کا دھرا رہ جائے گا۔ اکساؤ نہیں:p
یہ ڈر نہ حالات کی وجہ سے ہے نہ کاہلی کی، یہ ہماری اور قائد کی ہیبت ہے جناب:)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بھائی اگر ابھی ہم نے فلسفہ دوری و نزدیکی شروع کر دیا تو شاپر و محبت دھرا کا دھرا رہ جائے گا۔ اکساؤ نہیں:p
یہ ڈر نہ حالات کی وجہ سے ہے نہ کاہلی کی، یہ ہماری اور قائد کی ہیبت ہے جناب:)
اگر تو اصلی والے قائد (قائد اعظم) ہیں تو پھر دل و جان سے ان کی ہیبت کو سلام
اور اگر یہ بھائی والے قائد ہیں تو پھر بھی سلام کہ
میرا اصول ہے پہلے سلام کرتا ہوں
 
Top