S. H. Naqvi
محفلین
دیکھیں جی لمبی کہانیوں میں الجھے بغیر، دو ٹوک الفاظ میں ایسے سانحات کی مذمت اور اور ایک صاف شفاف پالیسی وقت کی ضرورت ہے۔ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو حکومت کو، سیاسی پارٹیوں کو، مذہبی گروپوں کو ایک واضح موقف اپنانا ہو گا۔ کیوں نہ ایسی کاروائی کرنے والے اور پھر اسے کا فخریہ اظہار کرنے والے سے اہل سنت والجماعت برات کا اظہار کرے۔ اسی طرح کل اگر کوئی اور فرقہ(سپاہ محمد یا نفاذ جعفریہ والا کوئی گروہ) ایسی کسی دہشت گردی کی واردات میں ملوث پایا جاتا ہے اور اعلانیہ اس کے اظہار بھی کرتا ہے تو اہل تشیع کے مقتدر حلقوں اور نمائندہ تنظیموں کو چاہیے کے اسے سے اسی طرح سر عام برات کا اظہار کریں تا کہ شدت پسند گروہ جو پاکستان کو ختم کرنے کے درپے ہے واضح ہو جائے اور عوام کو انکی اصلیت پتا چل جائے۔
(واضح رہے کہ فی الحال تو سنی لیبل رکھتے ہوے لشکر جھنگوی والے بالا جا رہے ہیں، خوف تو اس وقت کا ہے جب جوابا "ایرانی" اسلحہ اسی طرح سر عام استعمال ہونا شروع ہو جائے گا)اسی طرح سیاسی جماعتیں بھی ایسے گروہ کو بے نقاب اور تنہا کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں اور ان کے خلاف ایک واضح موقف رکھیں تا کہ پھر حکومت بھی ایسے واضح نشان زدہ گروہ کے خلاف ایک مضبوط اور واضح پالیسی بنانے کے قابل ہو سکے گی اور کوئی ٹھوس کاروائی کر سکے، تبھی پاکستان کو بچایا جا سکتا ہے وگرنہ ایسے کھلی بربریت کا جواز ڈھونڈتے رہے اورایسی گروہوں کو ہر دفعہ رعایتی نمبرز دیتے ہوئے پاس کرتے رہے تو پھر پاکستان کا بچنا مشکل ہے، حالات انتہائی بگڑے ہوے ہیں اور اشاریے بہت ہی خوفناک سچائیوں کوسامنے لا رہے ہیں۔۔۔۔۔!