تعارف کی تشریح

KwULv.png
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
:AOA: حرف، حرف، حرف کے بارے میں اتنا تو یاد ہےکہ حرف شناسی کے لیے استاد کی قمچی نے ہماری خوب تواضع کی تھی۔ جب قدرے شناسائی ہوئی تو لگ گئے سبق یاد کرنے اور پھرجب سبق یاد ہوا تو"اُس کو چھٹی نہ ملی جس کو سبق یاد ہوا ۔" اب ہم نئی نسل کو حروف شناس بنانے کا فناساتذہ کرام کو سکھاتے ہیں۔ بہر حال اردو محفل میں آپ کا سواگت ہے۔
 
عبدالحسیب

محفلین
کیا ”ھ“ بھی انھی گمشدہ حروف میں سے ہے؟:)
(ناراض نہ ہونا ، از راہِ مذاق لکھا ہے۔:) )

:) ناراضگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اسامہ بھائی ۔ شکر گزار ہیں آپکے کہ آپ نے صرف 'حرف' کی آرائش پرہی دھیان نہیں دیا بلکہ 'حرف' پر بھی توجہ رکھی ۔ شکریہ :p
 
عبدالحسیب

محفلین
:AOA: حرف، حرف، حرف کے بارے میں اتنا تو یاد ہےکہ حرف شناسی کے لیے استاد کی قمچی نے ہماری خوب تواضع کی تھی۔ جب قدرے شناسائی ہوئی تو لگ گئے سبق یاد کرنے اور پھرجب سبق یاد ہوا تو"اُس کو چھٹی نہ ملی جس کو سبق یاد ہوا ۔" اب ہم نئی نسل کو حروف شناس بنانے کا فناساتذہ کرام کو سکھاتے ہیں۔ بہر حال اردو محفل میں آپ کا سواگت ہے۔

وعلیکم سلام رحمانی بھائی ۔ اسی لئے تو یہاں آئے ہیں کہ یہاں اساتذہ کے استاذ ہیں :D کچھ یہ احقر بھی سیکھ لے گا ۔ شکریہ ۔
 
عمراعظم

محفلین
خوش آمدید عبد ا لحسیب صاحب۔
حرف کہتا ہے مجھے لفظ میں ترتیب کرو
فرد کہتا ہےمیں مل جل کے نہیں رہ سکتا۔

انیس الرحمان بھائی نے آپ کو۔۔۔۔" خوش آم دید" کہا ہے۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
وعلیکم سلام رحمانی بھائی ۔ اسی لئے تو یہاں آئے ہیں کہ یہاں استاذہ کے استاذ ہیں :D کچھ یہ احقر بھی سیکھ لے گا ۔ شکریہ ۔

(وعلیکم سلام):waslam:!لئے(لیے)، استاذہ (اَسَاتِذہ=اَ+سَا+تِ+ذَہ) یہ جمع ہے اُستاذ کی۔
 
عبدالحسیب

محفلین
خوش آمدید عبد ا لحسیب صاحب۔
حرف کہتا ہے مجھے لفظ میں ترتیب کرو
فرد کہتا ہےمیں مل جل کے نہیں رہ سکتا۔

انیس الرحمان بھائی نے آپ کو۔۔۔ ۔" خوش آم دید" کہا ہے۔

شکریہ عمر بھائی۔
اشارے کی وضاحت کے لئے بھی شکریہ :)
 
Top