آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین

شہزاد وحید

محفلین
Skyfall دیکھی۔ بانڈ سیریز کی اب تک کی آخری فلم۔ کچھ اچھے ایکشن مناظر اور بانڈ کی باس M کی موت اور بانڈ مووی کی بڑا بجٹ۔ صرف تین چیزیں ہیں اس فلم میں۔

Skyfall_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Argo دیکھی۔ ایرانی ریولوشن کے دوران چھ امریکی سفارتکاروں کی ڈرمائی انداز میں ایران سے انخلا۔ آرگو ایک فلم کا نام ہے جو کہ ایک فیک پراجیکٹ ہے جسے اُن چھ سفارکاروں کے فرار کی خاطر CIA نے کھڑا کیا ہے۔ فلم اچھی ہے مگر اچھی خاصی اوور ریٹڈ بھی ہے۔ بطور ہدایت کار Ben Affleck کی تیسری فلم۔ مزید یہ کہ تینوں فلمیں ہی کامیاب تھیں۔

Argo2012Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Talaash دیکھی۔ عامر خان پروڈکشنز کے تحت تیار کی جانے والی اس فلم نے عامر خان کے نام کی وجہ سے دام تو کمائے ہیں مگر لوگوں میں پسندیدگی کی لہر کچھ کم ہے۔ مرکزی خیال ہالی وڈ فلموں کی طرز پر ہے جسے خالص بالی وڈ سٹائل فلم بینوں نے پسند نہیں کیا مگر فلم اچھی خاصی ہے۔ ایک روڈ پر ہونے والی پراسرار اموات کی وجہ انسپکٹر سورجن سنگھ کو کھوجنی ہے مگر اس تلاش میں جب کڑی سے کڑی ملتی ہے تو انسپکٹر کے لیئے بہت سی باتیں بدل جاتی ہیں۔

Talaash_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Suits کا ایک اور شاندار سیزن ختم۔ Suits کہانی ہے ایک نامور لاء فرم پیرسن ہارڈمین میں کام کرنے والے وکلاء اور ملازمین کی روز مرہ زندگیوں کی۔ جو جلیبی کی طرح بلکل سیدھی ہیں۔ Suits کا تیسرا سیزن اکتوبر 2013 میں نشر کیا جائے گا۔

6277575345_bdef24a4f2_z.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
Skyfall دیکھی۔ بانڈ سیریز کی اب تک کی آخری فلم۔ کچھ اچھے ایکشن مناظر اور بانڈ کی باس M کی موت اور بانڈ مووی کی بڑا بجٹ۔ صرف تین چیزیں ہیں اس فلم میں۔

Skyfall_poster.jpg
مزے کی بات یہ ہے کہ جیمز بانڈ کا نام ہر ڈبل او سیون کو دیا جاتا ہے۔ تاہم اس بانڈ کے باپ کا نام بھی بانڈ ہی تھا :)
 

وجی

لائبریرین
Suits کا ایک اور شاندار سیزن ختم۔ Suits کہانی ہے ایک نامور لاء فرم پیرسن ہارڈمین میں کام کرنے والے وکلاء اور ملازمین کی روز مرہ زندگیوں کی۔ جو جلیبی کی طرح بلکل سیدھی ہیں۔ Suits کا تیسرا سیزن اکتوبر 2013 میں نشر کیا جائے گا۔

6277575345_bdef24a4f2_z.jpg
ابھی کچھ دیر پہلے ہی اس ڈرامے کے دوسرے سیزن کی آخری قسط دیکھی

شاندار تھا بلکل
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top