ماشاء اللہ۔ اب اگر تراکیب بھی شئیر کر دیں تو بہت شکریہ
اصل میں مزے مزے کے کھانے دیکھ کر من کرتا ہے کہ کاش یہ بھی کھایا جائے، وہ بھی کھایا جائے۔ پر ترکیب نہ ہو تو بہت افسوس ہوتا ہےویسے تو اسکی ریسیپی میں نے عام نہیں کی کیوں کی ذاتی تجربہ برحال کرتی ہوں
بہت شکریہ بہناڈرائی فروٹ چکی کے لیےبادام۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ تھوڑے سےپستہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ تھوڑا ساکاجو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ تھوڑے سےاخروٹ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ تھوڑے سےآئل یا گھی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ڈیڑھ کھانے کے چمچے چینی ۔۔۔ ۔ کریمل بنانے کے لیے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ہاف کپپانی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ایک ٹیبل سپون ان سب کو موٹا موٹا کاٹ لیں پھر فرائنگ پین ایک چمچ گھی یا آئل ڈال کر گرم کریں اور ڈاری فروٹ بھون لیںکریمل بنانے کے لیے آئل اینڈ پانی مکس کریں اتنا پکانا ہے کہ چینی گھل جائے اور کلر آ جائے بس اب اس میں ڈرائی فروٹس ڈالیے اور مکس کر کے ڈش آؤٹ کریں ٹھنڈا ہونے پر کاٹ لیں
بہت شکریہ۔ اگر ممکن ہو تو ڈان پلین پراٹھا کی بجائے پراٹھا بنانے کی ترکیب بتا دیں اور چکن چنکس کا متبادل بھی۔ کیونکہ یہاں پاکستان سے باہر یہ چیزیں بنی بنائی نہیں ملتیں۔ خود بنانا پڑتی ہیںپراٹھا رول کے لیے"ریسیپی وہ بتاؤں گی جس میں بنایا"ڈان پلین پراٹھا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ 3 عددکے اینڈ اینز چکن چنکس۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ حسب ضرورت "فرائی کر لیں"مایونیز۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ حسب ضرورتکریم چیز۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچےبند گوبھی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ایک کپ "حسب ضرورت"کیچپ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ تین کھانے کے چمچمےچیز سلائسز۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ 1 سلائسترکیب:- بہت کم آئل میں پراٹھا پھلکے کی مانند سینک سینک کر پکانا ہے۔۔۔ ۔ چکن چنکس فرائی کرنے ہیں اب پراٹھے پر کیچپ لگانا ہے اس پر چکن چنکس رکھنے ہیںمایونیز اور کریم چیز میں باریک لمبائی میں کٹی بند گوبھی مکس کر کے جو آمیش بنانا وہ چنکس کے اوپر رکھنا آمیزے کے اوپر چیز سلائس کے لمبائی میں تین ٹکڑے یعنی پٹیاں کاتنی پٹیوں کے تین حصے کر کے ہر پڑاٹھے پر آمیزے کے اوپر رکھناپھر رول کر کے گرم توے پر الٹا رکھنا ہے جس طرف چیز ہو گا یعنی چیز پگھلانے کے لیے کرنا ہےپھر کیچپ کے ساتھ سرو کریں اور مجھے دعائیں دیں
بہت شکریہ۔ اگر ممکن ہو تو ڈان پلین پراٹھا کی بجائے پراٹھا بنانے کی ترکیب بتا دیں اور چکن چنکس کا متبادل بھی۔ کیونکہ یہاں پاکستان سے باہر یہ چیزیں بنی بنائی نہیں ملتیں۔ خود بنانا پڑتی ہیں
دعا تو بھائی ہمیشہ ہی کرتے رہتے ہیں
آپ کا شکریہ۔ یہاں جہاں میں رہتا ہوں یا کچھ دیگر اراکین محفل رہتے ہیں، وہاں ڈان کی پراڈکٹس نہیں ملتیں اور نہ ہی کوئی اور فروزن پراٹھا وغیرہڈان پراٹھا ایکچلی فروزن پراٹھا ہوتا ہے آپ مارکیٹ سے فروزن پراٹھا لے لیں یہ بنے بنائے ملتے ہیں فریز ہوئے ہوتے ہیں
اور اگر چکن چنکس نہیں ملیں تو چکن تکہ کے ٹکڑے آپ استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ چکن چنکس کا ذائقہ ایک دم چکن تکہ جیسا ہوتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ اور اگر آپکی طرف کے ایف سی حلال فوڈز ہوں تو انکا ٹینڈر پوپس ہوتے غالبا وہ لے سکتے جو وہ ٹویسٹر میں استعمال کرتے الگ سے بھی ملتے اسکا بھی تجربہ کیا اچھا بنتا ہے اس سے بھی
فن لینڈآپ کس ملک میں رہتے ہیں؟
چلیں کوئی بات نہیں۔ میں نے یہ ترکیب Tortilla کے ساتھ آزمائی تھی، وہ بھی مناسب حد تک بن گئے تھے۔ تاہم مایونیز میں استعمال نہیں کرتا کہ اس کے استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہےآہم آہم بس پھر فاتحہ پڑھ لیں باقاعدہ طور پر کیونکہ ہوم میڈ پراٹھا سے یہ بننا ناممکن ہے اور گھر میں کتنی بھی کوشش کر لیں لچھا پراٹھا بنانے کی نہیں بنے گا
میں نے ایک بار پڑھا تھا۔ تبھی سے احتیاط کر رہا ہوں۔ اگرچہ دیگر کہیں سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ واقعی اس سے کینسر ہوتا ہے یا امکانات بڑھ جاتے ہیںکس نے کہا؟ کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟ ڈرائیں تو نہیں بھائی مجھے تو بے حس پسند اور بسم اللہ پڑھ کر کھائیں کچھ نہیں ہوتا اللہ تعالی حفاظت فرماتا ہے
یہ بہت ہی ڈرائی ہوتا ہے۔ اس لئے آسانی سے استعمال کرتا ہوں
میں نے ایک بار پڑھا تھا۔ تبھی سے احتیاط کر رہا ہوں۔ اگرچہ دیگر کہیں سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ واقعی اس سے کینسر ہوتا ہے یا امکانات بڑھ جاتے ہیں
جی ہائی کولیسٹرول کے افراد کے لئے یہ نقصان دہ ہو سکتا ہےنقصان دہ ہارٹ پیشنٹس کے لیے ہو سکتا کیونکہ یہ انڈا اور ڈھیر سارے آئل سے بنتا شاید اس لیے
باقی اللہ بہتر جانتا ہے