ہم آپ کے بارے میں کتنا جانتے ہیں "عینی"

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت بہت شکریہ نیلو
لیکن آپ کے تیار کیے گئے سوالات صرف نو ہیں انہیں دس کریں پلیز
میں نے ذاتی پیغام میں تیار کر دییا ہے انہیں ٹاپک کیسورت میں صبح ایک سوال ایڈ کر کے عینی کو دے دیجئےگا پوسٹ کرنے کے لیے :) ٹاپک کے اسی نام کے ساتھ بس عینی کے بجائے آپ کا نام لکھا ہونا چاہیے۔
میں دیر سے آتی ہون اور آپ سب ایک ساتھ آتے ہیں تو اچھا ہے کہ شروع ہو جائے وقت پر
@قرۃ العین اعوان اور نیلم
اب مزید ثبوت ثبوت کی رٹ چھوڑ دو۔ اقبالی بیان آج کی شہ سرخی بنا ہوا ہے :)
 
ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ عینو بٹیا کے اس پرچے میں بہت بڑی بے ایمانی کی گئی تھی۔ وہ یہ کہ سارے ہی انتخابات ایسے شامل کیے گئے تھے جو بالکل درست جواب نہیں تھے۔ اب ایسے پرچے کے نتیجے میں بے ایمانی کون سی بعید ہے۔ بہر کیف اب ہم اصلی جوابات پیش کر رہے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے! :) :) :)
:star2:میری پسندیدہ شخصیت۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔!!
بھیا :)
:star2:میری پسندیدہ جگہ۔۔۔ ۔۔!!
لوگوں کا دل :)
:star2:میری پسندیدہ مووی۔۔۔ !!
جو حقیقت کے قریب ہوں :)
:star2:میرا پسندیدہ شاعر۔۔۔ ۔!!
جو اپنی شاعری کے ساتھ مخلص ہو :)
:star2: میرا پسندیدہ جانور۔۔۔ ۔۔!!
انسان :)
:star2:میری پسندیدہ گاڑی۔۔۔ !!
بیل گاڑی (لیکن پسندیدہ سواری بابا جانی کا کندھا) :)
:star2:میری پسندیدہ عادت۔۔۔ !!
مسکان :)
:star2:میرا پسندیدہ شعبہ۔۔۔ ۔۔!!
شعبہ شرارت :)
:star2:میری پسندیدہ خواہش۔۔۔ ۔!!
گاؤں کی چودھرائن بننا (اور گاؤں میں تعلیم کا فروغ) :)
:star2:ناپسندیدہ ترین عادت۔۔۔ !!
ایسا سوال کرنا :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
تعبیر اپیا آپ نے واقعی کمال کیا ایک تو تکے لگائے پھر ثابت بھی کیا وجوہات بتاکر
اور بالکل ٹھیک کہا جو چیز مجھے جس وجہ سے پسند ہے وہی وجہ آپ نے بھی بتائی۔۔۔ بہت خوب!
قدرِ مشترک یہی بات ہے کہ زیادہ تر چیزیں مجھے بہادری کی وجہ سے پسند ہیں
مالم جبہ خوبصورتی کی وجہ سے

پجیرو بچپن سے پسند ہے اور اس کی کوئی خاص وجہ نہیں بس شاید اس لیئے کہ میرے دادا نے جب پہلی بار لی تھی تو سب سے پہلے بیٹھنے والی میں ہی تھی وہی لمحہ محفوظ رہ گیا۔

آئینے جیسا دل یہ خواہش اس لیئے ہے کہ بس دل اتنا صفاف شفاف ہو کہ ذرا سا بھی میل نہ ہو کھوٹ نہ ہو اور چمکتا رہے نہ رنجش ہو نہ حسد ہو نہ بغض ہو نہ عداوتیں
بس بہت صاف دل

پھر چاہے وہ ٹوٹ جائے اس کی مجھے پرواہ نہیں شکستہ چیزیں بھی خوبصورت ہوتی ہیں اور شکستہ دل کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔۔۔!


غمگساری اس لیئے پسند ہے کہ غم بانٹ لینے سے غم ہلکے ہوجاتے ہیں


اور پھر کسی کے چہرے پر آپ کی وجہ سے مسکراہٹ آجائے دنیا و مافیہا سے بہتر ہے یہ چیز!

فیئرلیس پسند ہونے کی وجہ ایک تو یہ کہ مجھے مارشل آرٹ سے بے حد دلچسپی ہے اور موویز بھی صرف میں نے مارشل آرت پر مبنی ہی دیکھی ہیں
دوسری وجہ اس میں ایک سبق کہ بدلہ لینا ہمیشہ خون بہنے کا سبب بنتا ہے
معاف کردینا چاہیئے تو میں بہت متاثر ہوئی تھی جیٹ لی فیئر لیس سے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
11 غیرمتفق ریٹنگ پاکر میں اس دھاگے کا سب سے مشہور فرد بن گیا۔۔:biggrin:
میری طرف سے پوزیشن:
مہ جبین آنٹی 5
قرۃالعین اعوان 4
نیلم 2
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اور اک ہی تبصرے پر تین عدد غیر متفق کی ریٹنگ پا کر مجھ پر یہ عقدہ بھی کھل گیا کہ خواتین سچ کو برداشت کرنے کی ہمت بالکل نہیں رکھتیں۔ :laugh:
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم
کیسی ہیں آپ اور کہاں ہیں آپ :)
ان تُکوں سے بھی کوئی ذہین ہو سکتا ہے بھلا یہ تو بس شغل تھا :p
آپ بھی زیادہ زیادہ آیا کریں یہاں جلد ہی سب کو جان جائیں گی وہ بھی مجھ سے زیادہ
وعلیکم السلام تعبیر !
میں ٹھیک ہوں بالکل الحمدللہ
میں بس آجکل بہت مصروف ہوں اور یہاں پر بس کھڑے کھڑے جھانکا تاکی کرلیتی ہوں
ان تُکوں سے تم نے ٹرافی جیت لی اور ساتھ ساتھ ہم سب کا دل بھی :)
ویسے سچی اس شغل میلے سے بڑا مزا آیا :applause:
 
اور اک ہی تبصرے پر تین عدد غیر متفق کی ریٹنگ پا کر مجھ پر یہ عقدہ بھی کھل گیا کہ خواتین سچ کو برداشت کرنے کی ہمت بالکل نہیں رکھتیں۔ :laugh:
اور میری اور محفلین کی معلومات میں گراں قدر اضافہ بھی ہوا۔۔۔;)
ابھی ریٹنگ میں مزید تبدیلیاں آنے والی ہیں۔۔۔:laugh:
 

مہ جبین

محفلین
Top