یہ کیسا حج ہے ؟

عسکری

معطل
بھئی میرے اور تمہارے جیسے پینڈؤوں کی اولین پجارو تو یہی ہوتی ہے۔:)
پر لوگ اسے بہت کچھ کہتے ہیں ساجد بھائی ۔ ہم لوگ بچپن میں 3-4 بیٹھ جاتے اس پر اب سوچتا ہوں تو خود پر غصہ آتا ہے جو ظلم کیے اس پر ۔ گدھا بہت ہی معصوم اور صبر والا جانور ہے ۔
 
عسکری

معطل
میں نے گدھے سے لے کر جہازوں پر سفر کیا ہے پر نیچر کے اتنا قریب اور زندگی کی سست ترین رفتار میں گدھے پر سفر کا جو احساس ہے وہ دماغ میں پیوست ہے اور جو تیز ترین سفر کیے وہ کہیں محو ہو گئے
 
مہ جبین

محفلین
صبح میں نے فلائٹ راڈار پر پی کے وی وی آئی پی دیکھا تو میرے کان کھڑے ہو گئے کہ یہ کون موا آ رہا ہے ۔ تھوڑی دیر بعد دیکھا تو ائیر بیس پر پاکستان ائیر فورس کے گلف سٹریم جے سات پانچ چھ کو ٹیکسی کرتے ہوئے ۔ ان کو لینے کے لیے آئی ایس ائی - ایس ایس جی کے جی ایم سی گاڑیاں اور ایک بس لائی گئی اور ان کو لاد کر استقبالیہ کے بعد مکہ روانہ کیا گیا ۔ یہ لوگ جو ملک کو لوٹ لوٹ کر کھا رہے ہیں کیا ان کا حق بنتا ہے کہ پاکستانی غریب عوام کے خرچے پر وی وی آئی پی جہازوں اور پروٹوکول کے ساتھ ہمارے پیسوں سے حج کریں ؟ کونصلیٹ کا سارا عملہ اور ان کے آگے پیچھے فائیو سٹار ہوٹلز اور ان کے خرچے کروڑوں میں ہم پے کریں تو کیا یہ حج ہو ہے اسلام کی رو سے؟۔

J-756-Pakistan-Air-Force-Gulfstream-Aerospace-G-IV-Gulfstream_PlanespottersNet_111199.jpg

کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی

عبداللہ کی بات سے متفق ہوں
 
arifkarim

معطل
کونسا حج اور کونسا اسلام؟ یہاں تو ملا کا اسلام ہے اور امیر کی سیاست۔ حج کا تو بس اب اللہ ہی حافظ ہے۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
حج كى مناسبت سے استطاعت يہ ہے كہ بدنى طور پر صحيح ہو، اور بيت اللہ تك پہنچنے كے خرچ كا متحمل ہو چاہے ہوائى جہاز كے ذريعہ يا پھر گاڑى يا جانور يا اس كى اجرت كا مالك ہو، اور اس كے ساتھ آنے جانے زاد راہ كا بھى مالك ہو جو آنے جانے تك كے ليے كافى ہو، اور اس كے علاوہ حج سے واپس آنے تك كا گھريلو خرچ بھى ركھتا ہو، اور عورت كے ساتھ اس كا خاوند يا پھر اس كا محرم حج يا عمرہ كے سفر ميں اس كے ساتھ ہو
 
بسیں بھر کے جی ایم سی کمانڈوز کا جھرمٹ سیکریٹ ایجنٹس کی ٹولی اور اپنے سارے دور قریب کے رشتے دواروں سے گلف سٹریم جہاز بھر کے جدہ آنا اور سفارتی عملے اور ملکی املاک کا بے دریخ استمال کرانا یہ حج نہیں ہے یہ جھالت اور ملک کا نقصان ہے ۔
 
بے شک،،،
غریب کے آنسوء کو پوچنے بغیر ذاتی عبادت ضایع ہے،، ملک بھر میں سیلاب والے کھلے آسمان کے نیچے ،، اللہ میری مدد فرما،، کا ورد ہورہا ہے
اور ہمارے امراء حج کررہے ہیں،، وہ بھی اس طرح سے جس میں ملین ڈالر ضایع ہورہا ہے
اس کو اللہ رب العالمین پر چھوڑتے ہیں اللہ کا مال ہے جو سب کے لئے تھا اور چند لوگ ضایع کررہے ہیں، اس کا امر بہت جلد آئے گا۔ ان شاء اللہ
 
Top