گورنمنٹ ڈگری کالج، شرقپور دیکھئے!

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کالج میں کرکٹ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ موجود ہے مگر کوئی وہاں جانا بھی گوارا نہیں کرتا
56JDF.jpg

WsGsz.jpg

IBbye.jpg

کس قدر سرسبز و شاداب ہے اور حسین ہے اگر اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے تو اس جگہ کے حسن کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکے گا۔

اور کوئی کھیلنے کیوں نہیں جاتا؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شرقپور ضلع شیخوپورہ میں واقع ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ 1974ء میں اس شہر کے لوگوں کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہاں ایک انٹر کالج کی بنیاد رکھی گئی جسے تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد 2007ء میں ڈگری کالج کا درجہ دیا گیا۔ کالج بہت وسیع رقبے پر واقع ہے مگر افسوس کہ اس کی بہتری کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی۔ ہم نے کچھ عرصہ قبل ہی اس کالج میں استاد کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور تمام مسائل و مشکلات کے باوجود پوری کوشش کررہے ہیں کہ کالج ہذا اور اس میں پڑھنے والے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے جہاں تک ممکن ہوسکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اسی کالج کی تصاویر پیش ہیں:
کالج کا مرکزی دروازہ
TcWr3.jpg

کالج بہت بڑے رقبے پر پھیلا ہوا ہے
mB4w2.jpg

کالج کی عمارت کی طرف جانے کا راستہ
WHtBT.jpg

کالج کے برآمدے
XLdS4.jpg

3wAtb.jpg

کالج کی لائبریری جس میں کوئی لائبریرین نہیں ہے
RNlHj.jpg

خوبصورت!

پنجاب میں جتنے کالج دیکھے اس سے ملتے جلتے لگے دیکھنے میں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شرقپور ضلع شیخوپورہ میں واقع ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ 1974ء میں اس شہر کے لوگوں کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہاں ایک انٹر کالج کی بنیاد رکھی گئی جسے تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد 2007ء میں ڈگری کالج کا درجہ دیا گیا۔ کالج بہت وسیع رقبے پر واقع ہے مگر افسوس کہ اس کی بہتری کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی۔ ہم نے کچھ عرصہ قبل ہی اس کالج میں استاد کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور تمام مسائل و مشکلات کے باوجود پوری کوشش کررہے ہیں کہ کالج ہذا اور اس میں پڑھنے والے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے جہاں تک ممکن ہوسکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

کالج کی لائبریری جس میں کوئی لائبریرین نہیں ہے
RNlHj.jpg

عاطف بھائی،
آپ کس شعبہ میں ہیں؟ اور کس طرح کی مشکلات و مسائل ہیں، اسٹوڈنٹس پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے یا اس سے ہٹ کر؟

علاوہ ازیں لائبریری کی بھی مزید تصاویر پلیز
 

عاطف بٹ

محفلین
کس قدر سرسبز و شاداب ہے اور حسین ہے اگر اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے تو اس جگہ کے حسن کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکے گا۔
اور کوئی کھیلنے کیوں نہیں جاتا؟
جی بالکل صحیح کہا آپ نے۔
کالج انتظامیہ دھیان دے تو بچے کھیلنے کی طرف مائل ہوں ناں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
عاطف بھائی،
آپ کس شعبہ میں ہیں؟ اور کس طرح کی مشکلات و مسائل ہیں، اسٹوڈنٹس پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے یا اس سے ہٹ کر؟
علاوہ ازیں لائبریری کی بھی مزید تصاویر پلیز
میں شعبہء اردو میں ہوں۔ طلباء کی طرف سے تو مسائل کم ہیں مگر انتظامیہ اور کچھ ہم کاروں کی وجہ سے زیادہ مسئلہ ہوتا ہے۔ سازشیں، سیاست اور چاپلوسی، بس یہی سب کچھ ان لوگوں کی زندگی کا اوڑھنا بچھونا ہے۔
میں روزانہ تقریباً چالیس کلومیٹر سفر کر کے کالج جاتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ اپنے طلباء کو بہترین انسان بنانے کے لئے اپنا مثبت کردار جس حد تک ممکن ہوسکے ادا کروں۔ بس دعا کیجئے کہ اللہ مجھے ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔
 

ملائکہ

محفلین
بہت پرسکون جگہ لگ رہی ہے ، کراچی جیسے شہر میں رہتے ہوئے جہاں ہر جگہ لوگوں کا ایک ہجوم موجود ہو یہ جگہ بہت اچھی لگ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 

عاطف بٹ

محفلین
اس کالج کی لائبریری میں کتابوں کا ایک خزانہ پڑا ہے جسے کوئی دیکھتا بھی نہیں۔ ایسی ایسی نادر و نایاب کتابیں بھی ہیں وہاں جنہیں میں کافی عرصے سے ڈھونڈ رہا تھا۔ میں نے پہلے دن جا کر سب سے پہلے لائبریری ہی دیکھی تھی۔ الماریوں میں کتابوں پر دھول جمی ہوئی دیکھ کر بہت برا لگا۔
 

عاطف بٹ

محفلین
بہت پرسکون جگہ لگ رہی ہے ، کراچی جیسے شہر میں رہتے ہوئے جہاں ہر جگہ لوگوں کا ایک ہجوم موجود ہو یہ جگہ بہت اچھی لگ رہی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
میں تو فارغ وقت میں لائبریری سے کوئی کتاب لے کر درختوں کے سایے میں آ کر بیٹھ جاتا ہوں۔ بہت ہی سکون ملتا ہے مگر ساتھ ہی ساتھ دس بارہ بندوں کو ہر بار اس سوال کا جواب بھی دینا پڑتا ہے، "بٹ صاحب، آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟"
 

ملائکہ

محفلین
میں تو فارغ وقت میں لائبریری سے کوئی کتاب لے کر درختوں کے سایے میں آ کر بیٹھ جاتا ہوں۔ بہت ہی سکون ملتا ہے مگر ساتھ ہی ساتھ دس بارہ بندوں کو ہر بار اس سوال کا جواب بھی دینا پڑتا ہے، "بٹ صاحب، آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟"

ایسا ہی ہوتا ہے۔۔ میرے ڈپارمنٹ کی لائبریری میں بہت سی کتابیں ہیں اور اکثر اسٹوڈنٹ صرف انھی کتابوں سے کام کرتے ہیں جہاں سے بہت مجبوری ہو ورنہ کچھ شیلف ایسے ہیں جنہیں کوئی کھولتا بھی نہیں شروع کے دنوں میں، میں ان شیلفوں کی چھان پھٹک کی تھی اور سب لوگ مجھے لائبریری میں ڈھونڈتے تھے کہ میں کہاں پیچھے کے شیلفوں میں کھو گئی اور سب حیرت سے دیکھتے تھے۔۔۔۔۔۔:) لیکن ایسی کتابیں پڑھنے کے لئے پرسکون ماحول چائیے :rolleyes:
 
Top