چھوٹے بھائی کی ایک تازہ غزل برائے اصلاح

احمد بلال

محفلین
چھوٹے بھائی کی ایک تازہ غزل برائے اصلاح

بہتے پہلے تو جوگ نکلیں گے
بعد، عیاش لوگ نکلیں گے

مت سمجھ اک ہے تو ہی دنیا میں
چپے چپے سے لوگ نکلیں گے

رونا دھونا یہ ایک پل کا نہیں
جیسے آگے بڑھیں گے سوگ نکلیں گے

دیکھتے ہیں کہ عمر باقی میں
کس قدر اور روگ نکلیں گے
 
چھوٹے بھائی کی ایک تازہ غزل برائے اصلاح

بہتے پہلے تو جوگ نکلیں گے
بعد، عیاش لوگ نکلیں گے

مت سمجھ اک ہے تو ہی دنیا میں
چپے چپے سے لوگ نکلیں گے

رونا دھونا یہ ایک پل کا نہیں
جیسے آگے بڑھیں گے سوگ نکلیں گے

دیکھتے ہیں کہ عمر باقی میں
کس قدر اور روگ نکلیں گے
باقی غزل تو ٹھیک ہی لگتی ہے۔۔ بس یہ ایک مصرع خارج از بحر لگا۔۔۔ ویسے آپ کے برادر بھی اچھے شاعر از آب در آ سکتے ہیں۔۔
 

الف عین

لائبریرین
وہی ایک مصرع بحر سے خارج ہے۔ اس کو سدھارا جا سکتا ہے÷
عمر کے ساتھ سوگ نکلیں گے۔
اگرچہ مفہوم فی بطن؟ شاعر۔
مطلع بھی میری سمجھ میں نہیں آیا۔
 

احمد بلال

محفلین
وہی ایک مصرع بحر سے خارج ہے۔ اس کو سدھارا جا سکتا ہے÷
عمر کے ساتھ سوگ نکلیں گے۔
اگرچہ مفہوم فی بطن؟ شاعر۔
مطلع بھی میری سمجھ میں نہیں آیا۔
مطلع کا مفہوم
بہت لوگ ایسے ہیں جو پہلے تو تارک الدنیا معلوم ہوں گے لیکن جب اچھی طرح جانچ پڑتال ہو گی تو وہی عیاش مراد محوِ دنیا نکلیں گے۔ یعنی حقیقت اور ہے اور باطن کچھ اور۔
 

الف عین

لائبریرین
جوگی اور جوگ ہم معنی نہیں ہیں۔ جوگ وہ صفت ہے جسے اختیار کرنے والا جوگی بنتا ہے۔ ایک دوسرے معنی جدائی کے بھی ہیں۔ وہ بھی غلطی ہے کہ اس کا درست لفظ ویوگ یا بجوگ ہے
 
Top