آزاد بلوچستان

عثمان

محفلین
آزادی کی جدوجہد اور ریاست سے بغاوت دو الگ چیزیں ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں اور کیٹالونیہ میں بھی آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں، اور ایسا دکھ رہا ہے کہ وہ بہت جلد آزاد ریاستوں کے طور پر نقشے میں شامل ہو جائیں گے۔ مگر اسکاٹ لینڈ اور کیٹالونیہ کی تحریک کے خلاف ایک گولی بھی نہیں چلی۔ ہاں شمالی آئرلینڈ میں IRA نے برطانوی ریاست کے خلاف بغاوت کی تو وہاں بھی برطانوی حکومت نے آپریشن کیا۔
متعلقہ ممالک نے اپنے متاثرہ علاقوں میں وہ ظلم اور ناانصافی روا نہیں رکھی جو ریاست پاکستان نے بلوچستان کے ساتھ کی ہے۔ ردعمل ظاہر ہے عمل کے مطابق ہی ہوگا۔ :)
 
حسان خان

لائبریرین
جب اس طرح کے ہنگامے ہوتے ہیں تو مظلوم بھی پس جاتے ہیں۔ ظاہر ہے اس ظلم کی حمایت تو کوئی نہیں کرسکتا۔ لیکن ان کے مطالبات ، اور پنجاب اور ریاست پاکستان سے نفرت بالکل بے بنیاد بھی نہیں۔

پاکستانی ریاست اور ایک عام پنجابی دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ یہ کیا کہ آپ اپنی پاگل پنے کی قومی پرستی میں پنجابی کو dehumanize کر دو اور اسے مارنا شروع کر دو۔
 
حسان خان

لائبریرین
متعلقہ ممالک نے اپنے متاثرہ علاقوں میں وہ ظلم اور ناانصافی روا نہیں رکھی جو ریاست پاکستان نے بلوچستان کے ساتھ کی ہے۔ ردعمل ظاہر ہے عمل کے مطابق ہی ہوگا۔ :)

پھر ریاست سے کوئی ردعمل کی توقع نہ رکھنا بھی عبث ہے۔ ریاست بھی اپنے طور پر ردعمل دکھائے گی۔
 
عثمان

محفلین
پاکستانی ریاست اور ایک عام پنجابی دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ یہ کیا کہ آپ اپنی پاگل پنے کی قومی پرستی میں پنجابی کو dehumanize کر دو اور اسے مارنا شروع کر دو۔
میں کہہ چکا ہوں کہ وہ بے شک اپنی جگہ ایک ظلم ہے۔ لیکن اس تمام قضیہ کا ازالہ محرومیاں ختم کرنے سے ہی ہوسکتا ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
اور ہاں میں پنجابی نہیں ہوں۔ مگر قوم پرستوں کی پنجاب/پنجابی دشمنی مجھے بہر صورت ہضم نہیں ہوتی۔
 
عثمان

محفلین
پھر ریاست سے کوئی ردعمل کی توقع نہ رکھنا بھی عبث ہے۔ ریاست بھی اپنے طور پر ردعمل دکھائے گی۔
اور متعلقہ علاقے بھی آزادیاں حاصل کرتے ہیں ، تاریخ عالم گواہ ہے۔ مشرقی پاکستان میں ظلم نے جو گل کھلائے وہ تو سامنے ہی ہے۔
 
متعلقہ ممالک نے اپنے متاثرہ علاقوں میں وہ ظلم اور ناانصافی روا نہیں رکھی جو ریاست پاکستان نے بلوچستان کے ساتھ کی ہے۔ ردعمل ظاہر ہے عمل کے مطابق ہی ہوگا۔ :)
عثمان بھائی کیا نا انصافی ہوئی ہے بلوچستان کے ساتھ؟؟؟
 
خیر، جو بھی کہیے۔ مجھے دوسری اقوام سے نفرت کرنے والے قوم پرست کبھی پسند نہیں آئے، دل سے ہمیشہ ان کا خاتمہ ہی چاہوں گا۔
یار میں تو ایک بات جانتا ہوں سندھ کے وڈیرے اور پنجاب کے چوہدری چنے بیچتے ہیں بلوچ سرداروں کے آگے۔
 
عثمان

محفلین
خیر، جو بھی کہیے۔ مجھے دوسری اقوام سے نفرت کرنے والے قوم پرست کبھی پسند نہیں آئے، دل سے ہمیشہ ان کا خاتمہ ہی چاہوں گا۔
میں بھی کسی قوم پرست کا حمایتی نہیں۔ لیکن اس وقت ان قوم پرست کو جو نفرت کا ایندھن مل رہا ہے وہ اپنی جگہ جینوئن ہے۔
ویسے قائد اعظم کی قوم پرستی کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے ؟ :)
 
عثمان

محفلین
نہیں واقعی مجھے نہیں پتا۔
زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں وہ حقیر ترین نہ ہوں۔ کونسا پہلو ایسا نہیں جہاں ان سے ذیادتی نہ کی گئی ہو۔ ان کی معدنیات سے ہم لاہور کراچی میں مستفید ہو لیتے ہیں اور ان کو مونگ پھلی کے دانوں پر ٹرخا دیا جاتا ہے۔ سب کچھ تو سامنے ہے۔
وہ نفرت نہ کریں تو کیا پھول نچھاور کریں ؟ :)
 
Top