ڈیٹا بیس SQL

SQL کا مطلب ہے Structured Query Language

نسبتی (relational) ڈیٹابیس میں ڈیٹا تک رسائی اسی کے ذریعے ممکن ہے اور ڈیٹابیس (relational) سے گفتگو اسی زبان کے توسط سے ممکن ہو پاتی ہے۔ یہاں ڈیٹابیس سے مراد ڈیٹابیس اور منتظم سسٹم(management system) دونوں ہیں۔

یہ روایتی پروگرامنگ زبانوں کے برعکس مختصر انگریزی سے ملتی جلتی زبان ہے جو ڈیٹابیس سے کلام کرتی ہے۔ یہ ڈیٹا کے حصول اور انتظام کے کام آتی ہے۔
یہ ڈیٹابیس بنانے ، ختم کرنے ، ریکارڈ حاصل کرنے اور تبدیل کرنے کے کام بھی آتی ہے۔

یہ 1974 میں منظر عام پر آئی۔
 
SQL Process
جب کوئی بھی SQL کمانڈ چلائی جاتی ہے تو سسٹم یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کونسا طریقہ بہترین ہے اس درخواست کو چلانے کے لیے اور SQL انجن یہ پتہ چلاتا ہے کہ اس کام کی ترجمانی کیسے کرنی ہے۔
اس عمل کے مختلف اجزا ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں

Query Dispatcher
Optimization Engines
Classic Query Engine
SQL Query Engine
کلاسیکل کیوری انجن تمام non SQL queries کو بھی سنبھالتا ہے مگر SQL انجن لاجیکل فائلوں کو نہیں سنبھال سکتا۔

sql-architecture.jpg


یہاں ہم تفصیلات میں نہیں جائیں گے کیونکہ یہ تشریحی نوعیت کا مضمون ہے اور اس پر مستقبل میں بات ہوگی۔
 
SQL Command
SQL کی کمانڈز کو چار گروپ میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔​

DDL​
DML​
DCL​
DQL​

DDL - Data Definition Language
CREATE
ALTER
DROP

DML - Data Manipulation Language
INSERT
UPDATE
DELETE

DCL - Data Control Language
GRANT
REVOKE

DQL - Data Query Language
SELECT


 
Basic SELECT statement

PHP:
SELECT *|{[DISTINCT] column|expression [alias],...}
FROM    table;

SELECT کے ذریعے ہم ان کالموں کی شناخت کر سکتے ہیں جو دکھائے جائیں گے۔
FROM کے ذریعے ہم ان ٹیبل کی شناخت کر سکتے ہیں جن میں متعلقہ کالم موجود ہوں گے۔
 
محب علوی
یہ ٹیبل کیا ہوتا ہے؟ کیا یہ ایسا ہی ہوتا ہے جیسا مائیکروسافٹ ورڈ میں بنتا ہے۔ یا کچھ اور؟

صابر، ڈیٹابیس اور اس کے متلعقہ سوالات کے لیے ڈیٹابیس گفتگو میں بات کرتے ہیں ، یہاں صرف SQL کو لے کر چلتے ہیں اور تبصرے اور سوالات ایک علیحدہ دھاگے میں پیش کرتے ہیں۔ ؎

ویسے اس دفعہ میں خود نہیں بلکہ سوالات کے مختصر جوابات کے ساتھ آپ سے بھی الٹا سوال ہوں گے۔ :)
 
Top