LQ-300 Plusمیں ریورس پیج کی آپشن

ذیشان حیدر

محفلین
محترم دوستو!
ہمارے ادارے میں رسیدات نکالنے کےلئے پرنٹر LQ-300 Plus استعمال کیا جاتا ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ہم جب رسید نکالتے ہیں تو اس کے ساتھ اضافی صفحہ بھی چلا جاتا ہے دوسرے ڈوٹ میٹرکس پرنٹر تو آٹو پیج ریوس کردیتے ہیں لیکن اس میں نہیں ہوتا یا ہمیں معلوم نہیں۔ جس کی وجہ سے صفحہ ضائع ہوتا ہے۔ یا ہاتھ سے بٹن دبا کر صفحہ ریوس کرنا پڑتا ہے جس سے وقت بھی ضائع ہوتا ہے اگر کسی صاحب کوآٹو رسیوس آپشن کے بارے میں معلوم ہو تو ازراہ کرم شیئر کریں۔ مشکور و ممنون ہوں گا۔
 

محمدصابر

محفلین
آپ Server Properties کی مدد سے اپنے صفحے کا سائز ونڈوز میں محفوظ کر لیں اور اسی صفحے کو منتخب کر کے پرنٹ کی کمانڈ دیں۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
جی صابر بھائی میں نے اس پر ٹیٹوریل اردو محفل میں‌لکھا تھا لیکن اب مشکل پیج آٹو ریورس میں آرہی ہے۔ مجھے کچھ دن پہلے ریلولے ریزرویشن آفس جانے کا اتفاق ہوا ان کے پاس جو ڈوٹ میٹرکس پرنٹر تھا جو پرنٹ نکالنے کے بعد ٹکٹ(رسید) کو پیچھے خود بخود لے جاتا تھا تاکہ رسید (ٹکٹ) ضائع نہ ہو ۔ اگر کسی صاحب کے پاس اس بارے میں‌معلومات ہیں‌تو آگاہ کریں کہ کس طرح‌صفحات /رسیدات کو آٹو ریورس کیا جاسکتا ہے۔کیونکہ ہمارےہاں ہزاروں رسیدات ضائع ہو رہی ہیں علازہ ازیں وقت کی بربادی بھی
 

محمدصابر

محفلین
ریلوے والے رسید کاٹتے کیسے ہیں؟ کیونکہ عموما پرنٹر پرنٹ نکالنے کے بعد ٹھہر جاتا ہے پھر آپ بٹن دبا کر رسید کو کاٹنے والی پوزیشن میں لے کر آتے ہیں اور رسید کاٹ کر دوبارہ وہی بٹن دبا کر رسید واپس پرنٹنگ پوزیشن میں بھیج دیتے ہیں۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
لگتا ہے آپ میرے سوال تک پہنچ گئے ۔
جی انہوں نے رسید کاٹی پھر دوسری ریسد پر پرنٹر نے خوبخود بغیر کسی بٹن کے دبانے کے دوسری رسید جو تھوڑی آگے جا چکی تھی اس کو واپس لایا اور رسید پرنٹ‌ہوئی۔ (لیکن میں‌ان سے پوچھ نہ کیسا کہ یہ کیسے کیا یا کمانڈ کیا ہے)۔
 
Top